وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان بیلاروس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2025ء)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان بیلاروس پہنچ گئے،وہ تجارتی امور پر مذاکرات کریں گے۔وزارت تجارت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان بیلاروس پہنچ گئے، جہاں بیلاروس کے نائب وزیر برائے توانائی، دزیانِس ماروز نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
(جاری ہے)
اپنے دورے کے دوران، وزیر تجارت پاکستان-بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن(جے ایم سی)کے 8ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، جو بیلاروس کے وزیر توانائی، الیکسی کوشنارینکو کے ساتھ منعقد ہوگا۔
یہ اجلاس دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر مرکوز ہوگا۔وزیر تجارت کے دورے میں بیلاروس کی وزارت خارجہ، وزارت توانائی، اور وزارت زراعت و خوراک کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں شامل ہیں۔ اس دوران تجارتی معاہدے پر دستخط کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔علاوہ ازیں، وزیر تجارت کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جہاں پاک-بیلاروس تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
صدر مملکت آصف علی زرداری دورہ چین کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
صدر مملکت آصف علی زرداری دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔صدر آصف علی زرداری پانچ روزہ دورے کے بعد کراچی پہنچے ہیں۔ دورہ چین کے دوران صدر مملکت نے میزبان ہم منصب صدر شی جن پنگ اور پریمیئر لی چیانگ سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔صدر مملکت نے چینی شہر ہاربن میں نوویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی ۔ دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔