پیکاایکٹ بانی پی ٹی آئی کا قانون، منظور ہمارے دور میں ہوا: رانا تنویر حسین
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
نارنگ منڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پیکاایکٹ دراصل بانی پی ٹی آئی کا قانون ہے صرف منظور ہمارے دور میں ہوا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر نارنگ منڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف دن رات محنت کررہے ہیں، وزیراعظم کی وجہ سے تمام وزرا کوبھی دن رات محنت کرنا پڑتی ہے، ہم رات12 بجے تک کام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الحمدللہ! ایک سال میں مسلم لیگ ن نے ملک کو معاشی طورپر مضبوط کیا، ہماری ایک سال کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، پی ٹی آئی کی کوتاہیوں کا بوجھ مسلم لیگ ن کے سر پر ہے۔
وفاقی وزیرصنعت وپیداوار کا کہنا تھا کہ کھادوں کی قیمتوں میں استحکام آیا، کھاد کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں، پہلی بار ہوا کہ کھاد کی قیمت بڑھی نہ بلیک ہوئی، ہم نے معاشی ترقی کیلئے1 سال میں بیرون ممالک کے ریکارڈ دورے کئے، دوروں کے مثبت اثرات مل رہے ہیں۔
رانا تنویرحسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں ہر طبقے کو ریلیف فراہم کیا، صوبے میں طلبہ، کسانوں، مزدوروں، مینارٹیز سمیت سب کو فائدہ ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کو سری لنکا بنانے کی پوری کوشش کی، عمران خان کا مکمل ایجنڈا فتنے پر مشتمل ہے، پی ٹی آئی نے اداروں کو کمزور کیا۔
صوابی جلسہ جعلی حکومت کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا: بیرسٹر سیف
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
ہمارے پاس تین اسپنرز کے آپشن ہیں، بولنگ کوچ اظہر محمود
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس تین اسپنرز کے آپشن ہیں، خوشدل بولنگ اور بیٹنگ آپشن کیلئے لائے گئے ہیں۔
اظہر محمود نے مکسڈ میڈیا زون میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی تبدیلی کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ حارث روف کا ابھی پتہ نہیں ایم آر آئی کرانے پر پتہ چلے گا، ہم نے کسی تبدیلی کا نہیں سوچا یہ کام سلیکٹرز کا ہے۔
اظہر محمود کا کہنا تھا کہ یہ ہماری بہترین دستیاب ٹیم ہے جس کا انتخاب کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم رنز کرتے رہے ہیں ان کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔