26ویں آئینی ترمیم ایک خط کی بنیاد پر آئی: جسٹس محسن اختر کیانی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
’جیو نیوز‘ گریب
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم ایک خط کی بنیاد پر آئی، ایک خط نے پورے نظام کو تبدیل کر دیا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو بالآخر سپریم کورٹ کا فُل کورٹ بینچ ہی سنے گا، یہ ایشو پاکستان کے عوام اور نظام کی بقاء کے لیے حل ہو گا۔
جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا ہے کہ ہمیں وہ آزاد جج چاہئیں جو عدلیہ کا تقدس برقرار رکھیں، لوگوں کی اُمید آج عدلیہ، پارلیمان اور میڈیا سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء اپنے حقوق اور عوام کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، بار کے اندر سے ہی عدالتی عہدوں پر تقرریاں ہونی چاہئیں۔
26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت 27 جنوری کو ہوگی، سپریم کورٹ اعلامیہسپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق 27 جنوری کو کورٹ روم نمبر 2 میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوگی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ کمپلکس کی تعمیر میں پیش رفت نہیں ہو رہی، حکومت سے درخواست سے ڈسٹرکٹ کمپلکس کی تعمیر جلد مکمل کرے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وزراء سے درخواست ہے جو پھرتی قانون سازی میں دکھا رہے ہیں، ان عمارتوں کی تکمیل میں بھی دکھائیں، اُمید ہے عدلیہ اپنا کردار ادا کرے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ شخصی آزادیوں سمیت جس قسم کے مسائل ہیں سب کو نظر آرہے ہیں، ہمیں اپ رائٹ وکلاء کی ضرورت ہے جو بعد میں اپ رائٹ جج بنتے ہیں، شخصی آزادی کا تحفظ کرنے والے میڈیا کی بھی ضرورت ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج مزید کہا کہ اس بار میں بہت قابلیت ہے، وکلاء کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے، ججز سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں، وکلاء سے بھی ہوتی ہیں، کبھی کبھار چیزیں بری بھی لگتی ہیں، لیکن ہمارے وکلاء نے پچھلے 10 سال میں بہت امپروو کیا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کی وجہ آپ سب کی کوششوں سے بنی ہوئی یہ عدالت ہے، ہم اپنے وقتوں میں راولپنڈی بینچ میں جاتے تھے، چاہے 26ویں آئینی ترمیم ہی ہو، آپ کو اپنے ارادوں سے مایوس نہیں کر سکتے، اس طرح کے مراحل پاکستان کی تاریخ میں آتے رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا ہے کہ اسلام ا باد کورٹ کے کہا کہ
پڑھیں:
آئینی اور ریگولر بینچوں کے ججز میں تصادم بڑھ گیا
اسلام آباد:26ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی اور ریگولر بنچوں کے ججوں کے درمیان تصادم بڑھ گیا ہے کیونکہ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کیخلاف عدالتی احکامات/ ریمارکس دینا شروع کر دیے ہیں جس کی حالیہ عدالتی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
مبصرین کے مطابق عوامی سطح پر ایک دوسرے کے طرز عمل پر سوال اٹھانے کا یہ رجحان انتظامیہ کو مزید اعتماد دے گا تاکہ عدلیہ کو بطور ادارہ مزید کمزور کیا جا سکے۔
اعلیٰ عدلیہ بطور ادارہ تب کمزور ہونا شروع ہوئی، جب چیف جسٹس قومی سیاست کی تشکیل کیلئے ہائی پروفائل مقدمات میں سازگار عدالتی احکامات لینے کیلئے ہم خیال بنچ تشکیل دے رہے تھے۔
ججوں میں تصادم تب مزید بڑھ گیاجب پی ٹی آئی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی برطرفی کے حوالے سے صدارتی ریفرنس دائر کیا۔
ججوں کا بھی ایک طبقہ انھیں بے دخل کرنے میں دلچسپی رکھتا تھا تاہم وہ آخر میں کامیاب نہ ہو سکے۔ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں بھی عدالتی سیاست جاری رہی۔
سپریم کورٹ کے دو جج اعجاز الاحسن اور مظاہر علی اکبر نقوی کو گزشتہ سال مستعفی ہونے پر مجبور کیا گیا۔ یہاں تک کہ امین الدین خان کی سربراہی میں بڑے بنچ نے قرار دیاتھاسپریم جوڈیشل کونسل آٓئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ریٹائرڈ ججوں کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔
جسٹس امین الدین خان کو جے سی پی کے غیر عدالتی ارکان نے آئینی ترمیم کا سربراہ منتخب کیا۔اب 26 ویں آئینی ترمیم کا فائدہ اٹھانے والے ایک طرف اور ترمیم سے ناراض دوسری طرف ہیں۔
آئینی بنچ نے 26 ویں آئینی ترمیم کا فیصلہ موخر کر دیا۔ اب جے سی پی میں مزید 8 ہم خیال ججوں کی تقرری میں حکومت کی کامیابی کا امکان ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج شاہد جمیل خان کا خیال ہے سپریم کورٹ میں تین مقدمات کی کارروائی نے عدالتی انتشار کو بڑھا دیا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بنچ نے ایڈیشنل رجسٹرار کو توہین عدالت کی کارروائی سے فارغ کر دیا تاہم یہ قرار دیتے ہوئے کہ 2 کمیٹیوں کے ارکان نے عدالتی حکم کو نظر انداز کیا،فل کورٹ کی تشکیل کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جو خود تینوں مقدمات کی کارروائی کے گواہ تھے، کہتے ہیں متوقع آبزرویشنز یقینی طور پر تنازعہ کو مزید بڑھائیں گے جبکہ سپریم کوٹ کو مزید منقسم کرے گی۔