2025-02-23@15:58:00 GMT
تلاش کی گنتی: 1722

«کسٹم ایجنٹس کے»:

(نئی خبر)
    کراچی: 22 ستمبر 2024 کو ہونے والے ایم ڈی کیٹ امتحان کے پیپر لیک کیس میں کنٹرولر امتحانات فواد شیخ سمیت کئی افراد کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے۔ ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق، شکایت گزار بلاول ملاح کی درخواست پر 18 اکتوبر 2024 کو انکوائری درج کی گئی، جس میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے کنٹرولر امتحانات سمیت دیگر افراد کی شمولیت ثابت ہوئی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پیپر شیئر کیا گیا۔ فارنزک رپورٹ میں مالی لین دین کے ثبوت بھی سامنے آئے، جس میں وٹس ایپ چیٹس، وائس نوٹس اور سی ڈی آر تجزیے نے مزید شواہد فراہم کیے۔ رپورٹ...
    اسلام آباد: مسلم لیگن کےرہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ججز کے خلاف ریفرنس لانے کا کوئی ارادہ نہیں، چیف جسٹس سے آئی ایم ایف سے ملاقاتیں غیر معمولی ہیں مگر ایسی صورتحال سے ہمیں کس نے دوچار کیا؟ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججز کے خلاف ریفرنس لانے کا کوئی ارادہ نہیں اگر ایسا ارادہ ہوتا تو حکومت ضرور کہہ دیتی، ایسی کارروائی خفیہ نہیں ہوتی اس کا طریقہ کار ہوتا ہے اس طرح کی کسی کارروائی پر نہ ہی سوچا جا رہا ہے اور کابینہ میں بھی اس حوالے سے بات نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے یہ ضرور کہا تھا کہ ججز کا کنڈیکٹ ایسا...
    اسلام آباد: پاک فضائیہ کا دستہ اسپیئرز آف وکٹری مشق میں شرکت کے بعد سعودی عرب سے واپس پہنچ گیا ہے پائلٹس نے پاکستان سے سعودی عرب اور پھر واپسی کیلئے نان اسٹاپ فلائٹ اُڑائی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے دستے نے سعودی عرب میں ہونے والی جنگی مشق میں حصہ لیا ہے سپیئرز آف وکٹری 2025 مشق کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پر ہوئی۔ پاک فضائیہ کے دستے میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے جنگی پائلٹ اور تکنیکی عملہ شامل تھاجے ایف17 بلاک تھری طیارے نے طویل فاصلے تک آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیاپاک فضائیہ کے پائلٹس نے پاکستان سے سعودی عرب اور پھر واپسی کیلئے نان اسٹاپ فلائٹ...
    تصویر سوشل میڈیا۔ پاکستان ایئر فورس کا دستہ ایکسرسائز اسپیئرز آف وکٹری 2025 میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔ اسپیئرز آف وکٹری مشق 2025 کنگ عبدالعزیز ایئر بیس سعودی عرب میں منعقد ہوئی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دستے میں جے ایف 17 لڑاکا طیارے، فائٹر پائلٹس اور تکنیکی عملہ شامل تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد فضائی افواج کے درمیان عصری فضائی جنگی منظر ناموں کے تناظر میں باہمی تعاون کی توثیق کرنا تھا۔  پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب میں(تصویر سوشل میڈیا) آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، فرانس، یونان، قطر، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکی فضائیہ نے حصہ...
    شرکاء سے خطاب مولانا ہادی ولایتی اور مولانا سید عروج زیدی نے کیا اور ظہور امام مہدی (عج) کی تیاری، مظلومین جہان کی حمایت اور ظلم کے خلاف قیام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیراہتمام ولادت باسعادت حضرت امام مہدی علیہ السلام اور شبِ برأت کے موقع پر مرکزی شبِ دعا کا اجتماع بعنوان یوم مستضعفین جہاں نیٹی جیٹی پل (نزد PNSC بلڈنگ) پر ہوا۔ تلاوت کلام پاک سے مرکزی دعائیہ اجتماع کا آغاز کیا۔ شرکاء سے خطاب مولانا ہادی ولایتی اور مولانا سید عروج زیدی نے کیا اور ظہور امام مہدی (عج) کی تیاری، مظلومین جہان کی حمایت اور ظلم کے خلاف قیام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مرکزی شبد کے دوران شاعرِ...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 14 فروری 2025ء ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کو اپنا آقا تسلیم کر لیا، بات معیشت تک ہوتی، ٹھیک تھی، لیکن اب تابعداری میں تمام حدیں پار کر دیں، مالیاتی ادارے نے حکم دیا، حکمرانوں نے عدلیہ میں بھیج دیا، چیف جسٹس سے ملاقات کا بندوبست کیا، یہ عدالتی معاملات میں مداخلت ہے، حکومت ملکی خودمختاری کو ٹھوکر مار کرآئی ایم ایف کے آگے لیٹ گئی۔ غلام ابن غلام ہمارے سر پر مسلط ہیں، آئی ایم ایف کو بہانہ بنا کر غریبوں اور کسانوں کا استحصال نہیں کیا جا سکتا، ایک فیصد لوگ ہیں جن کے پاس زمین کا...
    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نےڈسکوزکےحصص صدرِمملکت کےنام منتقل کرنےکی مشروط منظوری دیدی، نادراکیلیے 1.914 ارب روپے  کے فنڈز کی بھی منظوری دے دی گئی۔ یہ فنڈزفاٹامیں بےگھرافراد کی بحالی کے منصوبے کے تحت خرچ ہوں گے۔   وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے خزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت  جمعے کو ہونے والے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت توانائی کی ڈسکوزکے حصص کی منتقلی کی سمری منظور کی گئی۔ حصص کی منتقلی سے کسی قسم کے مالی اثرات مرتب نہ ہوں اس لیے ڈسکوز کےحصص صدرِ مملکت کے نام منتقل کرنے کی مشروط منظوری دیدی گئی ہے اور مختلف شعبوں کیلیے تکنیکی مالی گرانٹس کی  بھی منظوری  دی گئی ہے۔  اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کی جانب...
    ملک کے دیگرہوائی اڈوں پربارودی مواد کا سراغ لگانے والی 18جدید مشینیں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ سمیت دیگرملکی ایئرپورٹس پربارودی مواد کی نشاندہی کے لیےنصب جدید برطانوی ساختہ ایکسپلوزوٹرییس ڈیٹیکشن نامی 18 مشینیں اے ایس ایف کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بارودی مواد کی نشاندہی کے لیےجدید مشینیں برطانیہ سےسول ایوی ایشن اتھارٹی(ادارے کی دوحصوں میں تقسیم سے قبل)نےحاصل کی تھیں،مشینوں کے حصول کا مقصد برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی سیکیورٹی کلیئرنس یقینی بنانا تھا۔ مشینیں کراچی،لاہوراوراسلام آباد ائیرپورٹس کےلیےحاصل کی گئی تھیں،مذکورہ مشینوں سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی ممکن ہوگی۔
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف کی شرط پوری کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ، اب افسران اپنے اثاثے پبلک کرنے کے پابند ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظور کر لیا اور سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن میں نئی دفعہ اے15کا اضافہ کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے سول سرونٹ ایکٹ1973 کےسیکشن 15اےکی ترمیم کی توثیق کر دی ، سرکاری ملازم کے طرز عمل کو قواعد میں تبدیلی کے ذریعے منظم کیاجائے گا۔ حکومت سرکاری ملازم کے مالی طرز عمل کو ریگولیٹری اور مانیٹر کرے گی اور معلومات تک رسائی قانون کےتحت افسران کےاثاثوں کی تفصیل ویب سائٹ پربھی ہوگی۔ گریڈ17سے 22...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے ایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لے لیے اور ٹیکس پالیسی سازی اور ٹیکس وصولی کو الگ الگ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد مکمل کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے ایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لے لیے۔ کابینہ نے وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس قائم کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ ٹیکس پالیسی سازی اور ٹیکس وصولی کو الگ الگ کردیا گیا ہے ، ایف بی آر صرف ٹیکس وصولی کے کام کی حد تک محدود رہے گا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ایف بی آر ریونیو بڑھانے کیلئے صرف ٹیکس تجاویز عملدرآمد پر توجہ دے گا...
    لاہور (نیوز ڈیسک) رواں سال CSS کا امتحان دینے والے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی ، عدالت نے کہا ہے کہ کسی کی خواہش پر پورے ملک میں امتحانات نہیں روک سکتے۔ تفصیلات کے مطاق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے شہری حمزہ عارف ودیگر کی سی ایس ایس 2025 کے امتحانات روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔ چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جواب جمع کرایا ، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ 23 فروری تک سی ایس ایس کا امتحان ہے، تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن نے 2024 کے نتائج کااعلان نہیں کیا، نتائج کا اعلان کیے بغیر نیا امتحان درخواست گزاروں کیساتھ ناانصافی ہے۔...
    سپریم کورٹ : فوٹو فائل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے ملاقات کی۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی آئی ایم وفد سے ملاقات سوا گھنٹہ جاری رہی، سپریم کورٹ بار کے وفد میں میاں رؤف عطا اور ممبر پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا شامل تھے۔ملاقات میں محمد اورنگزیب خان، میر عطاء اللّٰہ لانگو صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بلوچستان موجود تھے۔بار ایسوسی ایشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف وفد سے کرپشن کے خاتمے، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پر بات ہوئی۔ آئی ایم ایف وفد کس سے پوچھ کر چیف جسٹس سے ملا؟ نور عالم کا سوال، خواجہ آصف...
    گوجرانوالہ: چار شہریوں کو قتل کرکے برطانیہ فرار ہونے کی کوشش کرنے والے پانچ ملزمان کو سیالکوٹ ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار معصوم شہریوں کے قاتلوں کی بیرون ملک فرارہونے کی کوشش ناکام بنادی اور قتل کے مقدمے میں مطلوب 5 ملزمان کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان چار معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان میں مجتبیٰ، مرتضیٰ، محمد ہارون، محمد ظہیر اور چوہدری فیصل شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے قتل کر کے برطانوی پاسپورٹ پر بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی، ملزمان فلائٹ نمبر EK619 کے ذریعے برطانیہ فرار ہو...
    تصویر سوشل میڈیا۔ انٹرنیشل فنانس کارپوریشن کے ایم ڈی مختار ڈائپ نے وزیر خزانہ اورنگزیب سے آج ملاقات کی۔ اسلام آباد سے وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کے معاشی استحکام پر آئی ایف سی کو بریف کیا۔ ایم ڈی آئی ایف سی نے میکرو اکنامک سطح پر پاکستان کی ترقی کی تعریف کی۔ وزیر خزانہ نے ملاقات میں ایم ڈی آئی ایف سی کو بتایا کہ پاکستان کے ذمے قرض اور لیکویڈیٹی کی صورتحال بہتر ہوئی۔ پاکستان نےبنیادی اصلاحات اور زرعی شعبے پر انکم ٹیکس عائد کیا ہے۔وزیر خزانہ اورنگزیب نے انھیں بتایا کہ پاکستان نے 43 وزارتوں اور 400 منسلک اداروں میں رائٹ سائزنگ کی اور پینشن کے شعبے میں اصلاحات متعارف کرا دی...
    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا آرمی چیف کے ہمراہ ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سمیت اعلی حکومتی عہدیداروں نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اسمارٹ ایگری فارم، گرین ایگری مالز اور ایگری ریسرچ سہولت سینٹر کا افتتاح کیا، شرکا کو زرعی شعبے کی ترقی کے لیے استعمال ہونے والی جدید زرعی مشینری کا معائنہ کرایا گیا۔ شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ کسانوں کو مشینری خریدنے کے بجائے آسان کرائے پر انہیں حاصل کرنے کے مواقع میسرہوں گے۔
    بیجنگ: 9ویں ہاربن ایشین ونٹر گیمز   اختتام پذیر ہو گئے، 64 گولڈ میڈلز جتنے والوں کو دیے گئے ۔ چینی   وفد نے مجموعی طور پر 85 تمغے جیتے جن میں 32 سونے، 27 چاندی اور 26 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ چین  ایشیائی سرمائی کھیلوں میں   طلائی تمغوں اور تمغوں کی مجموعی تعداد کے اعتبار سے سرفہرست  ہے، جس نے ایشیائی سرمائی کھیلوں کی تاریخ کا بہترین باب تخلیق  کیا ہے۔
    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں افتخار احمد، نصیر احمد، راشد فاروق، شمریز اور ثقلین مرتضی کو گرفتار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، جعلی دستاویزت پر سفر کرنے والا ملزم گرفتار مسافروں کا تعلق وزیر آباد، منڈی بہاالدین، گجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے جو فلائٹ نمبر TK 708 کے ذریعے موریطانیہ سے کراچی پہنچے، ابتدائی تفتیش کے مطابق افتخار احمد نامی مسافر وزٹ ویزے پر سینیگال...
    کراچی: سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبے پر شہر میں ہیوی ٹریفک کے اوقات میں اضافہ کردیا۔ مختلف ایسوسی ایشنوں کے ٹرانسپورٹرز نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار اور وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ سے ملاقات کی جس میں شہر میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال اور انہیں ملکر حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں سیکرٹری ایکسائز محمد سلیم راجپوت، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد زمین، کمشنر کراچی حسن نقوی، سی سی پی او کراچی جاوید عالم اڈھو اور ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔ ٹرانسپورٹ وفد میں لیاقت محسود، حاجی مقصود محسود، حاجی یوسف، حاجی خیر زمان محسود، طارق گجر، حاجی بادشاہ...
    آرمی چیف اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا ہے۔ جمعے کے روز آرمی چیف سید عاصم منیر اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’اسمارٹ ایگری فارم‘، ’گرین ایگری مال‘ اور ’اگری ریسرچ سینٹر‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ یہ بھی پڑیں: ایس آئی ایف سی نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کے فروغ کے لیے اب تک کیا کردار ادا کیا؟ اس موقع پر شرکا کو زرعی شعبے  کی ترقی کے لیے استعمال ہونے والی  جدید زرعی مشینری کا معائنہ بھی کرایا گیا، کسانوں کو  مہنگی مشینری خریدنے کی بجائے آسان کرائے پر...
    کراچی: سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ بے نقاب ہونے لگا، سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 مسافروں کو حراست میں لے لیا جن کی شناخت افتخار احمد، نصیر احمد، راشد فاروق، شمریز اور ثقلین مرتضیٰ کے نام سے ہوئی۔ مسافروں کا تعلق وزیر آباد، منڈی بہاءالدین، گجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے۔ مسافر فلائٹ نمبر ٹی کے 708 کے ذریعے موریطانیہ سے کراچی پہنچے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق افتخار احمد نامی مسافر وزٹ ویزے پر سینیگال اور ثقلین مرتضیٰ نامی مسافر دبئی کے راستے موریطانیہ گیا تھا جبکہ دیگر 3 مسافر عمرہ...
    شکار پوراور جیکب آباد میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی  ہوگئے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پیز شکارپوراور جیکب آباد سے علیحدہ تفصیلات طلب کرلیں۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ قانون شکن اور شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کو نقصان پہنچانے والے کسی معافی کے لائق نہیں ہیں۔جامع تفتیش اور تحقیقات کے بعد ملزمان اوران کے سہولت کاروں  کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
      تین سال میں ٹھیکیداروں کو دیے ورک آرڈر ، ادائیگیوں کی تفصیلات طلب ٹینڈر کلرک اور اکاؤنٹس کلرک کو ریکارڈ سمیت سترہ فروری کو طلب کرلیا گیا ضلع خیرپور میرس میں بھی سڑکوں کے ٹھیکوں میں بے قاعدگیوں کی اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی ڈائریکٹر ٹواینٹی کرپشن نے سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی وے خیرپور کو خط لکھ دیا اینٹی کرپشن نے ٹینڈر کلرک اور اکاؤنٹس کلرک کو ریکارڈ سمیت سترہ فروری کو طلب کرلیا ہائی وے ڈویزن خیرپور کا سال 2019 سے 2021تک کتنا بجٹ تھا ان تین برسوں میں کتنے ٹھیکے ہوئے اور کوٹیشن ورک ہوا ان کا مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے تین سالوں میں یہ ٹھیکے کتنے ٹھیکیدار کو دیئے گئے اور ورک آرڈر جاری کیے...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف ڈوزئیر جمع کروایا ہے تو بہت افسوسناک ہے، کیونکہ ملک کی معاشی صورتحال اہم ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان سے ہفتہ وار بریفنگ میں پوچھا گیا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف ڈوزئیر جمع کروایا ہے۔۔۔اس پر انہوں نے کہا کہ اگر ایسا کیا گیا ہے تو بہت افسوسناک ہے، ملک کی معاشی صورتحال اہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر صدر ترکیے طیب ایردوان نے پاکستان کا دورہ کیا۔ ترک صدر نے پاک ترکیے بزنس فورم سے خطاب کیا۔ ترجمان کے مطابق اس دورے سے دفاع،...
    کوئٹہ: کول مائنز ایریا میں بم دھماکے  میں سوات کے 9 مزدور جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہرنائی شاہراہ  کے کول مائنز ایریا میں پک اپ گاڑی پر بم دھماکا ہوا ہے، جس میں 9 مزدور جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے۔ ڈی سی ہرنائی حضرت ولی کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کوئلہ کانوں میں مزدوری کرتے تھے ۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو بی ایچ یو شاہرگ منتقل کردیا گیا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں دسمبر2024 کے دوران 7.68فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 162.5 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ دسمبر 2023 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 150.9 ارب روپے رہا تھا ۔(جاری ہے) اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں 11.6 ارب روپےیعنی 7.68 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے ۔
    ترکیہ کے صدر طیب ایردوآن نے غزہ سے فلسطینی عوام کو جبری طور پر دوسرے ملکوں میں نکال باہر کرنے کے امریکی منصوبے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے 'یہ منصوبہ دنیا کے امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ 'وہ جمعرات کے روز انڈونیشا کے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اس جبری انخلاء کے منصبوے سے 20 لاکھ فلسطینیوں کو غزہ سے نقل مکانی کرنے پر مجبور کیا جائے گا اور پھر غزہ کو امریکہ کے قبضے میں لے کر مشرق وسطیٰ کا 'رویرا' بنائے جانے کا منصوبہ ہے۔طیب ایردوآن نے کہا 'میں دیکھتا ہوں کہ ٹرمپ کا یہ فیصلہ کہ وہ اس منصوبے پر اسرائیل کے قاتل...
    راولپنڈی: خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 2 اہل کار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے پولیس  نے چھاپا مارا، جس میں ایلیٹ فورس بھی شریک تھی۔ کارروائی کے دوران  ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس میں ایلیٹ فورس کے اے ایس آئی محمد سہیل شدید زخمی جب کہ کانسٹیبل شہباز ریاض زخمی ہو گئے۔ ایس ایس پی آپریشن کاشف ذوالفقار نے بتایا کہ اشتہاریوں کے ساتھ مزاحمت میں اہل کار زخمی ہوئے ہیں جب کہ پولیس دہرے قتل کے خطرناک اشتہاری ملزمان کا تعاقب کررہی ہے۔ ملزمان کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد بھاری نفری کو...
    موسلا دھار بارش کے بعد ایران کے جزیرے ہرمز پر سرخ سیلاب آ گیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین ایران کے جزیرے ہرمز کی ان وائرل ویڈیوز کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جزیرے ہرمز کی چٹانوں میں بڑی مقدار میں آئرن آکسائیڈ اور ہیماٹائٹ موجود ہے جسے مقامی لوگ گولک کہتے ہیں جو سیاحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے۔ اس ایرانی جزیرے میں مینگروز کے درختوں کا جنگل بھی موجود ہے اور اس سمندری جنگل میں ایسے درخت بھی ہیں جو کھارے پانی کے سمندری علاقے میں رہتے ہیں۔ بعض اوقات ان درختوں میں سے اکثر درخت سمندر کے پانی میں ڈوب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 فروری 2025ء) امدادی و ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این او پی ایس) کے سربراہ جورگ موریرا ڈا سلوا نے کہا ہے کہ غزہ میں 15 ماہ تک جاری رہنے والی جنگ میں بہت بڑی تباہی ہوئی ہے جہاں لوگوں کی بحالی کے لیے وقت ضائع کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں چار کروڑ ٹن ملبے کو صاف کرنے میں کئی سال درکار ہوں گے۔ اگرچہ جنگ بندی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر امداد فراہم کرنے میں مدد ملی ہے لیکن لڑائی میں محض عارضی وقفہ کافی نہیں۔ غزہ میں مستقل جنگ بندی کی ضرورت ہے اور تمام یرغمالیوں کو...
    خاتون اول آصفہ بھٹوزرداری نے ترک صدررجب طیب ایردوان کے دورہ پاکستان پر ان کی گاڑی چلائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ رجب طیب ایردوان آصفہ بھٹو کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری پیچھے والی نشست پر موجود تھے۔ آصفہ بھٹو نے یہ ویڈیو سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صدررجب طیب ایردوان کے دورے کے دوران ان کی گاڑی چلانا یاد گارلمحہ تھا۔ آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب گاڑی چلا رہی تھی تو میرے ساتھ گاڑی میں 2 صدورتھے، یہ یادگارلمحہ کبھی نہیں بھولوں گی۔ An unforgettable moment driving President @RTErdogan during his visit to Pakistan. Very mindful while in the...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی کے لیے بار ایسوسی ایشنز اور وکلا کے ساتھ ہیں۔ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات  کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاءاللہ لانگو، انجنئیر ضیاء الرحمان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رائوف عطاء نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون کی بالادستی کیلئے جے یوآئی بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء کے ساتھ ہے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی...
    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی رشید سولنگی کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کردی۔ ڈائریکٹر جنرل امیگریشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ رشید سولنگی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا گیا، ان کو بیرون ممالک جانے سے روکا جائے۔ڈی جی امیگریشن کا خط ملک کے ایئرپورٹس پر بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ رشید سولنگی پچھلے ہفتے مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہو گئے تھے۔
    مردان(آئی این پی )ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے بورڈآف ڈائریکٹر ز نے بیس سال کے لئے ماسٹرپلان کی منظوری دیدی جس میں آبادی میں اضافے کے تناظر میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی،گندے پانی اور کچرے کو قابل استعمال بنانے کے حوالے سے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ بورڈ کا 71واں اجلاس چیئرمین انجینئر عادل نواز کی صدارت میں ہوا جس میں بورڈ کے ممبران ہارون الرشید،جاوید حسین،مبینہ رضی الدین ،کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاہد خان،ریجنل میونسپل آفیسر ذیشان عارف، ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے جنرل منیجر محمد خلیل اکبر،سی آئی یو مردان کے چیف انجنیئر عمران زمان ،چیف فنانشل آفیسر نوید اختراور دیگر شریک ہوئے۔اجلاس نے مردان شہر اور اس کے مضافات کے لئے بننے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیسکو ترجمان کے مطابقچیف ایگزیکٹیو آفیسر فیض اللہ ڈاہری کی میٹنگ کے دوران تمام افسران کو ہدایات دیتے ہوے کہا کہ تمام سب ڈویژن میںکسٹمر کیئر سینٹر فعال کئے جائیں، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین کی شکایات کو سنیں اور ان کو مروجہ قانون کے مطابق فوری حل کریں یہ آپ تمام کی اولین ذمہ داری ہے حیسکو انتظامیہ صارف دوست سروس کے تحت اپنے معزز عوام / صارفین کو بجلی کی بہتر ترسیل دینے کے ساتھ ساتھ ان کے بجلی سے متعلق جائز مسائل فوری حل کررنے کیلئے عمل کررہی ہے، ہم ایک ٹیم ہو کر حیسکو کی نیک نامی کے لئے کام کریں، جس میں چیف کمرشل، ڈی جی (ایم آئی ایس)،اور تمام ایس ایز، ایکسینز...
    کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 46.442 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 44،852 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 23.607 بلین روپے رہی۔ جبکہ بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 8.519 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 6.723 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 2.308 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.787 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.532 بلین روپے،کاپرکے سودوں کی مالیت 779.747 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 396.515 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 316.794 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں...
    پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عمر ریحان ممبران سے خطاب کررہے ہیں ، عاطف اکرام شیخ، ناصر سلیم، مسعود پرویز، میاں نوید احمد، رشید جان محمد، نوید گیلانی اور دیگر بھی موجود ہیں
    ایم ڈی سالڈ ویسٹ طارق علی نظامانی کی ہدایت پر قبرستانوں کے باہرکیمپ لگائے جارہے ہیں
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ ہمارے سیاست دان لطیفے بڑے اچھے سناتے ہیں،کاہے کی معاشی خود مختاری بھائی؟ہم کہاں معاشی طور پر خودمختار ہوگئے؟،معاشی خود مختاری تب ہوتی جب آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ آپ بجٹ تو آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن کے بغیر تو بنا ہی نہیں سکتے۔  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ کسی بھی چیز کو سیاق و سباق سے ہٹ کر دیکھیں گے تو اس کے کئی معنی نکل سکتے ہیں، ہمارے ہاں چیزوں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر دیکھا جاتا ہے، ہمارا مسئلہ کیا ہے، میں خود تو درست ہونانہیں...
    خشیت ِ الٰہی کا مطلب ہے اﷲ تعالیٰ کا خوف اور عاجزی کے ساتھ اس کی عظمت کا احساس۔ خالق ِ ارض و سما کی عظمت و جلالت اور کن فیکون کو وہی سمجھ پائے گا جس کا دل خوف ِ الٰہی سے معمور ہوگا۔ خشیت ِ الٰہی محض ڈرنے کا نام نہیں بل کہ ایسا خوف ہے جو اﷲ کی محبت، تعظیم اور فرماں برداری کے ساتھ جڑا ہوتا ہے۔ یہی کیفیت انسان کو گناہوں سے بچاتی ہے اور نیکی کی طرف راغب کرتی ہے۔ سورہ فاطر آیت 28 مفہوم پیش ِ خدمت ہے: ’’بلاشبہ! اﷲ سے اس کے وہی بندے ڈرتے ہیں جو اس کی عظمت کا علم رکھتے ہیں۔‘‘ یعنی خالق ِ کائنات کی حقیقت اور موجوداتِ...
    سٹی42: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  خیبرپختونخوا میں بہت تھوڑے غیر نمائندہ لوگوں کو جمع کر کے کروا دیئے گئے انترا پارٹی الیکشن کی کیس کو دوبارہ سننا شروع کر دیا ہے اور 11 فروری کی سماعت کا شارٹ آرڈر اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو اکبر ایس بابر کی درخواست پر دلائل کے لئے مزید تین ہفتے کی مہلت دے دی۔  تیز رفتار گاڑی 28 مزدور کچل گئی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے متنازعہ انتراپارٹی الیکشن کے کیس کی گزشتہ تمام 8 سماعتوں کے شارٹ آرڈر بھی اپنی ویب سائت پر اپ لوڈ کر دیئے ہیں۔  گیارہ فروری کی سماعت...
    فوٹو: اسکرین گریپ کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغواء ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کی والدہ کے ڈی این اے نمونے میچ کیلئے لیب بھیج دیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مغوی مصطفیٰ کی والدہ کے ڈی این اے میچ کیلئے لیب بھیج دیے، ڈی این اے کو ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون سے میچ کیا جائے گا، کرائم سین یونٹ نے ارمغان کے گھر سے خون کے نمونے لیے تھے۔کراچی کے نوجوان مصطفیٰ کو اغوا کیا گیا یا قتل؟ اس سوال کا جواب جاننے کیلئے ڈیفنس فیز 5 میں واقع ملزم ارمغان کے گھر پر پولیس نے کارروائی  کی تو تلاشی کے دوران خفیہ کمرے میں گولیوں کے نشانات اور قالین پر خون کے دھبے...
    ترک صدر رجب طیب ایردوان پاکستان کادوروزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کو جمعرات کو نور خان ایئربیس پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ اور اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ یہ بھی پڑھیں:صدر  زرداری اور ترک صدر میں ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ ترک صدر اور خاتون اول کو دورے کے تصویری البم بھی پیش کیے گئے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان کا 2روزہ دورہ کیا۔ دورہ کے دوران...
    پاکستان اور ترکیہ نے دونوں برادر ممالک کے باہمی فائدے کے لیے تجارت، معیشت، توانائی، دفاع، سیاحت اور عوام سے عوام کے رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور ترک صدر رجب طیب ایردوان نے جمعرات کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ایوان صدر آمد پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترک صدر کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ نے باہمی مفاد میں تجارت، معیشت، توانائی، دفاع، سیاحت اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اقتصادی تعاون میں اضافے کے وسیع امکانات پر زور دیتے...
    واشنگٹن:امریکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل رواں سال کے وسط تک ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ ایران کے جوہری پروگرام کو کئی ہفتوں یا مہینوں تک پیچھے دھکیل سکتا ہے لیکن اس سے خطے میں کشیدگی میں اضافے کے خطرات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انٹیلیجنس کے مطابق اسرائیل ایران کی فردو اور نطنز جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ تنصیبات ایران کے جوہری پروگرام کا اہم حصہ ہیں، تاہم اسرائیلی اور امریکی حکومتوں نے اس رپورٹ پر کوئی سرکاری تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اس...
    چین کی مقبول اینیمیٹڈ فلم ‘Ne Zha 2’ نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن کر باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ فلم نے لونر نیو ایئر کی ایک ہفتے کی تعطیلات میں 8 بلین یوان (1.1 بلین ڈالر ) کما لیے، جو کہ چین کی کسی بھی فلم کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے۔یہ فلم 2021 میں ریلیز ہونے والی جنگی فلم ‘The Battle of Lake Changjin’ سے بھی آگے نکل گئی، جس نے تقریباً 900 ملین ڈالر کمائے تھے۔ماہرین کے مطابق، یہ فلم چین کی اینیمیشن انڈسٹری کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے اور ہالی وڈ کے مقابلے میں مقامی صنعت کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے۔ ‘Ne Zha...
    امریکا کیلئے پاکستان سے پروازوں کی بحالی جلد متوقع ہے، امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کو متعلقہ فیس کی مد میں 75 ہزار ڈالرز کی ادائیگی کردی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف اے اے کی 5 رکنی ٹیم کی حتمی کلئیرنس کےلئے مارچ میں آمد متوقع ہے، فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پروازوں کی کیٹیگری سی اے ون سے ٹو کردی تھی، فیس پاکستانی پروازوں کی کیٹیگری سی اے ون میں بحالی کی مد میں ادا کی گئی۔پروازوں کی حتمی کلیئرنس کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متعلقہ دستاویزات تیار کرلی ہیں، پابندی کے خاتمے پر نیویارک، شکاگو اور ہیوسٹن کیلئے پی آئی اے پروازیں بحال ہوں گی۔ امریکا کیلئے پرواز کی بحالی کے حوالے سے ذرائع...
    پروفیسر ماجدہ کاظمی نے بتایا کہ اسی پروجیکٹ کے تحت اب دنیا بھر کی انگریزی سمیت دیگر زبانوں میں موجود ویب سائٹس کو چند لمحوں میں اردو زبان میں منتقل کرنے پر بھی کام ہو چکا یے اور ایپلیکیشن کی مدد سے نیوز ویب سائیٹ سمیت لوگ اپنی مطلوبہ ویب سائیٹ کو اردو زبان میں منتقل کر سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کے انجینئرز نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) میں مزید ایک سنگ میل عبور کرتے ہوئے کتابوں کو زبان دے دی۔ تفصیلات کے مطابق این ای ڈی نے اے آئی کے ذریعے ایک اپلیکیشن تیار کی ہے، جو اردو کی تحریروں کی پکچر فائل یا فونٹ کو editable font/file میں تبدیل کرے گی، جس...
    اویس کیانی : مسلسل دوسرے ماہ 3 ارب ڈالر سے زائد رقوم پاکستان بھیجنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے اوورسیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔  وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کوالالمپور سے روانگی کے وقت ہوائی اڈے پر گفتگو میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مسلسل دوسرے ماہ 3 ارب ڈالر سے زائد رقوم پاکستان بھیج کر بانی پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے ریکارڈ ترسیلات زر کا پاکستان آنا ثبوت ہے کہ تبدیلی آ چکی ہے، اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ 'بانی شیطانی' کی شیطانیوں کو خود ان کے حامیوں نے بھی مسترد...
    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کے قانون کی منظوری دے دی۔ کابینہ سے منظوری کے بعد اب یہ مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئے قانون کے تحت حکومت سرکاری افسران کے مالی معاملات کی نگرانی اور ضابطہ بندی کر سکے گی۔ گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ملکی و غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، جنہیں ایف بی آر کے ذریعے رجسٹر کیا جائے گا۔ اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو بھی ان اثاثوں تک...
    لاہور: وائلڈ لائف حکام نے ایک بڑی کارروائی کے دوران لاہور ایئرپورٹ سے نایاب اور قیمتی فالکن (باز) برآمد کر لیے۔ یہ کارروائی کسٹمز حکام کی اطلاع پر کی گئی، جس میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے قبضے سے تین نایاب فالکنز ضبط کیے گئے۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق غیرملکی شہری عرب ریاست سے یہ قیمتی پرندے پاکستان لائے تھے، تاہم ان کے پاس فالکن لانے کے لیے درکار لائسنس اور پرمٹ موجود نہیں تھے، جس کی بنا پر پرندوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔ وائلڈ لائف حکام نے عدالت سے رجوع کیا جس کے بعد عدالتی حکم پر تینوں فالکنز کو لاہور چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی خصوصی دیکھ بھال کی...
    کراچی:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی درخواست منظور کرتے ہوئے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 1.23 روپے سستی کرنے کی اجازت دے دی۔ یہ ریلیف ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں دیا گیا ہے، جس کا اطلاق فروری 2025 کے بلوں میں ہوگا۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق نومبر 2024 کے ایف سی اے کی بنیاد پر کراچی کے صارفین کو مجموعی طور پر 1.77 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں یہ کمی عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی اور جنریشن مکس میں تبدیلی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ایف سی...
    اسلام آباد میں موجود آئی ایم ایف مشن نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے بھی ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے بذریعہ ای میل سپریم کورٹ بار سے رابطہ کر کے بار کے نمائندوں سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے، جس پر صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے آئی ایم ایف مشن کو کل دوپہر 3 بجے ملاقات کے لیے بلایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف کی مخالفت کا خدشہ نہیں رہا، وزیراعظم اس سے قبل آئی ایم ایف مشن نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے بھی ملاقات کی تھی، ملاقات میں چیف جسٹس نے جوڈیشل...
    آئی ایم ایف والے کسی مقدمے کا پوچھنے چیف جسٹس کے پاس نہیں گئے: وفاقی وزیر قانون WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے ملاقات میں آئی ایم ایف والے کسی مقدمیکا پوچھنے نہیں گئے، ان کی حدود نہیں کہ کیسز کے میرٹ پربات کریں۔ سینیٹ اجلاس میں تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو اتنی چٹھیاں لکھی جاتی ہیں کہ عدالتوں میں یہ ہو رہا ہے اس پر ایکشن لیں۔ اعظم نذیر تارڑ نیکہا کہ آئی ایم ایف وفد ججز کو نہیں چیف جسٹس کو ملا، چیف جسٹس عدلیہ کے سربراہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے جمعرات کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے 7 ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔(جاری ہے) دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے تمام شعبوں بشمول تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم، میڈیا، دفاع، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم فیصلوں پر اتفاق کیا گیا جس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید اضافہ ہو گا۔
    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی، کابینہ نے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظور کر لیا۔سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن میں نئی دفعہ 15-A کا اضافہ کر دیا گیا، وفاقی کابینہ نے سول سرونٹ ایکٹ 1973 کے سیکشن 15 اے کی ترمیم کی توثیق کر دی، سرکاری ملازم کے طرز عمل کو قواعد میں تبدیلی کے ذریعے منظم کیا جائے گا۔ حکومت سرکاری ملازم کے مالی طرز عمل کو ریگولیٹری اور مانیٹر کرے گی، معلومات تک رسائی کے قانون کے...
    چین کی مقبول اینیمیٹڈ فلم 'Ne Zha 2' نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن کر باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔  فلم نے لونر نیو ایئر کی ایک ہفتے کی تعطیلات میں 8 بلین یوان (1.1 بلین ڈالر ) کما لیے، جو کہ چین کی کسی بھی فلم کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے۔ یہ فلم 2021 میں ریلیز ہونے والی جنگی فلم 'The Battle of Lake Changjin' سے بھی آگے نکل گئی، جس نے تقریباً 900 ملین ڈالر  کمائے تھے۔  ماہرین کے مطابق، یہ فلم چین کی اینیمیشن انڈسٹری کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے اور ہالی وڈ کے مقابلے میں مقامی صنعت کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے۔...
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد ججز کو نہیں بلکہ چیف جسٹس آف پاکستان کو ملا ہے۔ جمعرات کوسینیٹ آف پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدلیہ کے کچھ پروگرامز ایسے ہوتے ہیں جن کے لیے عالمی ادارے فنڈنگ کرتے ہیں، اسی سلسلے میں پاکستان کے دورے پر آئے ’آئی ایم ایف‘ کے وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات کا وقت مانگا۔ وزیر قانون نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد ججز سے نہیں بلکہ صرف چیف جسٹس آف پاکستان کو ملا ہے۔ چیف جسٹس عدلیہ کے سربراہ کی حیثیت سے کام کرتے ہیں، اسی لیے آئی ایم...
    پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے جمہوریہ روانڈا کے ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جین جیکس مپنزی کی سربراہی میں ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے لیفٹیننٹ جنرل جین جیکس مپنزی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے آپریشنل ڈھانچے کو جدید بنانے کے مختلف جاری منصوبوں، فورس کے اہداف اور مستقبل کی جنگوں پر گہری توجہ کے ساتھ فورس کے ڈھانچے کے منصوبوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ائیر چیف...
    یہ تو بیشتر افراد کے معلوم ہے کہ ایشیا کے امیر ترین شخص بھارت سے تعلق رکھنے والے مکیش امبانی ہیں مگر ان کے بعد دوسرا امیر ترین خاندان کونسا ہے؟بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں ایشیا کے امیر ترین 20 خاندانوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔اس فہرست کے ٹاپ 10 ناموں میں 4 بھارتی شامل ہیں۔ فہرست کے مطابق امبانی خاندان ایشیا کا امیر ترین خاندان ہے۔یہ خاندان مجموعی طور پر 90.5 ارب ڈالرز کا مالک ہے اور ریلائنس انڈسٹریز ان کی دولت میں اضافے میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔ایشیا کا دوسرا امیر ترین خاندان تھائی لینڈ سے تعلق رکھتا ہے۔ Chearavanont خاندان مجموعی طور پر 42.6 ارب ڈالرز کا مالک ہے اور اس کے مختلف کاروبار...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2025ء)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی قانون کی بالادستی کیلئے۔ بار ایسوسی ایشنز اور وکلا کے ساتھ ہے،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں راؤف عطاء نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطائاللہ لانگو، انجینئر ضیاء الرحمان بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون کی بالادستی کیلئے جے یوآئی بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء کے...
    بیجنگ :چین کے لالٹین فیسٹیول کے موقع پر ، چین کے”آئس سٹی” ہاربن میں ایک منفرد بین الاقوامی عوامی تبادلہ سرگرمی ” ایشیائی سرمائی گیمز کی غیرمادی ثقافتی ورثے کے سال سے ملاقات” کا انعقاد کیا گیا۔ منگولیا، تھائی لینڈ، فلپائن، ویتنام، بھارت، نیپال اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے گیمز کے وفود میں شامل تقریباً 20 عہدیدار، کھلاڑی اور میڈیا نمائندگان برفیلے اسپوٹس میدان سے نکل کر چائنا میڈیا گروپ کے اسٹوڈیو میں جمع ہوئے اور ایک ساتھ مل کر اسپرنگ فیسٹیول کا جشن منایا۔ جب ایشین آئس اینڈ اسنو فیسٹیول کی عالمی غیرمادی ثقافتی ورثے کے حامل چینی نئے سال سے ملاقات ہوتی ہے تو یہ منظر کتنا دلچسپ ہوگا۔جمعرات کے روز ایک رپورٹ میں کہا گیا...
    اسلام آباد:سیکٹر ایف ایٹ اور ایف نائین انٹرچینج کو طیب ایردوان کے نام سے منسوب کردیا گیا۔سرکاری میڈیا کے مطابق حکومت پاکستان نے سیکٹر ایف ایٹ-ایف نائین انٹرچینج کو ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان کے نام سے منسوب کردیا۔اس حوالے سے ترکیہ کے صدر اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ سادہ اور پُروقار  تقریب میں شرکت کی. ترک صدر نے طیب ایردوان انٹر چینج کی تختی کی نقاب کشائی کی۔مذکورہ انٹر چینج کو جناح ایونیو اور آغا شاہی ایونیو کے سنگم پر حال ہی میں ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا ہے۔
      مہاراشٹرا: بھارت میں ایک دلہن نے اپنی شادی منسوخ کر دی جب اس کے دولہے نے واٹس ایپ پر اپنے سسر سے دیے گئے تحائف پر ناراضی کا اظہار کیا۔ رپورٹ کے مطابق، یو پی ایس سی کی تیاری کرنے والے دولہے نے تحائف کو پسند نہ کرنے کی شکایت کی، جس پر دلہن نے اس فیصلے کے بعد شادی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ریڈٹ پر اس جوڑے کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ گفتگو کے سکرین شاٹس شیئر کیے گئے، جس سے سوشل میڈیا پر گفتگو کا آغاز ہوا۔ اس پوسٹ میں دولہا نے بتایا کہ وہ یو پی ایس سی کی تیاری کر رہا ہے اور اس کی بہن سرکاری ملازمہ ہے، جس پر صارفین نے...
    بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں شیخ حسینہ کے جولائی اگست کی عوامی بغاوت کے دوران بڑے پیمانے پر ہلاکتوں میں ملوث ہونے کے انکشاف کی حوالہ دیتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقدمہ چلانے کے لیے انہیں بنگلہ دیش واپس کرے۔ بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے جمعرات کو ڈھاکہ میں قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر جیمز گولڈمین سے ملاقات کے بعد بی این پی کے چیئرپرسن گلشن دفتر میں پریس بریفنگ میں کہا کہ میں اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا ان کی رپورٹ کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس میں درست کہا گیا ہے کہ یہ قتل ایک...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کردیے گئے جن کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، دفاع سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔ اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، دونوں ممالک کے تجارت، دفاع اور دیگر شعبہ جات کے وفاقی وزرا و اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان 24 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے گئے۔ اس موقع پر باری باری ہر وزارت کے پاکستانی اور ترک وزیر کو اسٹیج پر بلایا گیا اور دونوں وزرا نے معاہدے اور ایم او یوز کی دستاویزات کے تبادلے کیے۔یہ...
    مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی، جہاں گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا اور کالج آف ٹورزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ دستخط ہونے والی یادداشت کے تحت سوات میں ادارہ قائم کیا جائے گا جہاں نوجوانوں سیاحت، مہمان نوازی کے تکنیکی کورسز نیوٹک کے تعاون سے کرائے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت کا ہوم اسٹے ٹورازم پروگرام ’میزبان‘ کیا ہے اور اس کے لیے اہلیت کیا ہے؟ تقریب میں چیئرپرسن نیوٹک گلمینہ بلال، چیئرمین انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا حبیب اورکزئی اور کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے ظہیر احمد و دیگر شریک ہوئے۔ گورنر...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فارن سروس میں اصلاحات کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے ایگزیکٹو آرڈر میں وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسی اصلاحات لائیں جس سے فارن پالیسی کے ایجنڈے کا موثر انداز میں نفاذ ہو سکے. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ حکم نامہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تبدیلیاں کر رہیں کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی ان کے ”امریکہ فرسٹ“ ایجنڈے کے مطابق ہو.(جاری ہے) صدارتی حکم نامے کے مطابق وزیرخارجہ قانون کے مطابق فارن سروس اور بین الاقوامی تعلقات سے متعلق انتظامیہ میں اصلاحات کریں گے...
    اسلام آباد: ایف بی آر نے درآمدی عمل کو آسان بنانے کے لیے خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے لائسنس ہولڈرز کو پاکستان سنگل ونڈو سسٹم استعمال کرنے کا حکم دے دیا۔ ایف بی آر نے کسٹمز رولز 2001 میں ترمیم کرکے ایس آر او 140 آف 2025 جاری کر دیا۔ ایس ٹی زیڈ اے لائسنس ہولڈرز کے لیے پی ایس ڈبلیو سبسکرپشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ صرف ایس ٹی زیڈ اے ون ونڈو سہولت کے ذریعے درآمد شدہ سامان کو فوائد حاصل ہوں گے جبکہ پی ایس ڈبلیو نظام درآمدی سامان کی مقدار میں خودکار کٹوتی کرے گا۔ ترمیم کے تحت قانونی خلاف ورزی پر کسٹمز حکام لائسنس یافتہ کی صارف شناخت بلاک کر سکتے ہیں، وضاحت...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد اب سپریم کورٹ بار ایسوسی سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف مشن کی سپریم کورٹ بار ایسویشن کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے اس سلسلے میں بذریعہ ای میل سپریم کورٹ سے رابطہ کیا، یہ ملاقات کل دوپہر 3 بجے ہوگی۔
    اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 21 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کردیے گئے جن کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، دفاع سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، دونوں ممالک کے تجارت، دفاع اور دیگر شعبہ جات کے وفاقی وزرا و اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان 21 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے گئے۔ اس موقع پر باری باری ہر وزارت کے پاکستانی اور ترک وزیر کو اسٹیج پر بلایا گیا اور دونوں وزرا نے معاہدے اور ایم او یوز کی دستاویزات کے...
    لاہور پولیس کے جاں بحق اے ایس آئی محمد شاہد پر تشدد کرنے والے ملزمان عدیل جاوید اور عمیر جاوید کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق اشتہاری ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ ایف آئی اے کورٹ کے باہرپولیس ٹیم پر حملہ کیا تھا۔ تشدد کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد شاہد جان کی بازی ہار گیا تھا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو کر روپوش ہوگئے تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان عدیل جاوید اور عمیر جاوید کو بنی گالہ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ملزمان کوانٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی کی...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری 2025ء )نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیومیٹرک پالیسی فریم ورک کے تحت تشکیل دی گئی قومی عملدرآمد کمیٹی کا پہلا اجلاس آج نادرا ہیڈکوارٹرز میں منعقد کیا گیا۔ یہ اجلاس اس فریم ورک کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے جس کے تحت پاکستان میں رجسٹریشن اور بائیومیٹرک کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیومیٹرک پالیسی فریم ورک کا نوٹیفکیشن یکم جنوری 2025 کو جاری کیا۔ اس انقلابی اقدام کا مقصد ملک میں رجسٹریشن اور بائیومیٹرک کے موجودہ نظام میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنا ہے۔ یہ پالیسی پائیدار ترقی کیلئے اقوامِ...
    عرفان ملک:  ایف آئی اے کورٹ کے باہر اے ایس آئی محمد شاہد کی تشدد سے ہلاکت کا واقعہ پیش آیا جس کےملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیم مزنگ میں ایک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے گئی تھی۔ اشتہاری ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ٹیم پر حملہ کر کے اے ایس آئی شاہد پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔ پنجاب پولیس کے آئی جی کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے خود کی۔ 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان  اور خاتون اول ایمن ایردوان کا اپنی اور پوری پاکستانی قوم کی جانب سے  پاکستان میں پرتپاک خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ایردوان کی بصیرت انگیز  اور متحرک قیادت میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، گہرے  اور برادرانہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں۔ ترک صدر کی وفاقی دارالحکومت آمد کے موقع پر سماجی رابطے کے پلیٹ فارم " ایکس " پر ترک زبان میں اپنی پوسٹ میں  وزیراعظم نے کہا کہ میرے پیارے بھائی صدر رجب طیب ایردوان اور میری قابل احترام بہن خاتون اول ایمن ایردوان، میں  اور پوری پاکستانی قوم پاکستان میں آپ کا پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے۔  انہوں نے...
    لاہور: لاہور کے مختلف علاقوں اور تعلیمی اداروں کے گرد آئس فروخت کرنے والی منشیات فروش خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی نگرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران بدنام زمانہ خاتون زینب عرف کرن کو گرفتار کرکے ہزاروں روپے مالیت کی 1کلو 60 گرام چرس بھی برآمد کر لی۔ ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ ملزمہ زینب لاہور کے مختلف علاقوں اور تعلیمی اداروں کے گرد آئس فروخت کرتی تھی، زینب بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ایس ایچ او سندر اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کی بربادی کا...
    خواجہ سعد رفیق نے اپنی ہی حکومت کے فیصلے کے خلاف بیان داغ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف بیان دیا ہے، انھوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وزارت ایوی ایشن ختم کر کے اسے وزارت دفاع میں ضم کرانا نامناسب فیصلہ ہے، جس پر افسوس ہوا۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایوی ایشن وزارت کے خاتمے کے اقدام سے ایوی ایشن انڈسٹری کو نقصان ہوگا، انھوں نے لکھا کہ ن لیگ کے انتخابی منشور میں ریلویز اور ایوی ایشن کو ملا کر وزارت ٹرانسپورٹ بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ٹوئٹ میں سعد رفیق نے لکھا کہ اگر رائٹ سائزنگ ہی کرنا تھی تو ریلویز، ایوی...
    اقصیٰ شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی پانچ پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔  منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہور سیرین ایئر ای آر 524،کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 605منسوخ ہوئی ہیں۔  دوسری طرف کراچی سے جدہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 731،کراچی سے اسلام آباد ایئر بلیو کی پرواز پی اے 208،کراچی سے مسقط فلائی جناح کی پرواز نائن پی 644  بھی شامل ہیں۔  محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل
    ڈائرکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی  نے اپنے2 روزہ  دورہ پاکستان کے دوران پاکستان میں نیوکلیئر سائنس کے شعبے میں خواتین کی شرکت کو حوصلہ افزا  قرار دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ، ڈاکٹررافیل ماریانو گروسی 2 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں، اس دوران انہوں نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے شعبے میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اشتراک سےمختلف تقاریب میں شرکت کی اور دورے کیے، ڈاکٹررافیل ماریانو گروسی نے چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ،ڈاکٹر راجہ علی رضا انور اور کمیشن کے ارکان سے...
    ڈاکٹر جمشید نظر دنیا بھر میں ہر سال اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے زیر اہتمام 13 فروری کو ریڈیو کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد نہ صرف ریڈیو کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے بلکہ لوگوں میں اس کے استعمال کا شعور اجاگر کرتے ہوئے یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ ریڈیوکس طرح مختلف ممالک کے درمیان ثقافتی کردار ادا کررہا ہے۔ریڈیو کا عالمی دن منانے کی ابتداء سن 2012 سے شروع ہوئی تھی حالانکہ ریڈیو کی ایجاد بہت پرانی ہے۔لفظ ریڈیو،ریڈیائی لہروں سے منسوب ہے۔ریڈیو ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے آواز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے ریڈیائی لہروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ریڈیو کے...
    حیدرآباد ،گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ا یسوسی ایشن(گسٹا) کے تحت پرنسپل نائلہ سموں کیخلاف احتجاج کیاجارہاہے
      اسلام آباد: چین کے شہر ہاربن میں جاری 09ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی سرگرمیاں دنیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔اسی تناظر میں آج چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے باہمی اشتراک سے نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک خوبصورت اور مثالی سپورٹس کارنیوال کا انعقاد کیا گیا ، جس کے مہمانِ خصوصی چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر چن پھنگ تھے۔   چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات اس موقع پر موجود تھیں، سپورٹس کارنیوال میں مختلف کھیلوں کے شاندار مظاہرے کے ساتھ ساتھ معاشی اور اقتصادی ترقی کی طرح کھیلوں کے میدان...
    ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان، چیئرمین پاکستان کیمیکلز سلیم ولی محمد، عارف بالاگام والا اور شارق فیروزکا ایران کی فتح کی46ویں سالگرہ تقریب کے موقع پر گروپ فوٹو
    جماعت اسلامی کے رہنما و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت کراچی یونیورسٹی میں 3 روزہ سالانہ کتب میلے کا دورہ کررہے ہیں
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی ملاقات کررہے ہیں دبئی /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن/اے پی پی)وزیراعظم سے ایم ڈی آئی ایم ایف اورعالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے ملاقات کی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی جس دوران آئی ایم ایف پروگرام سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے گزشتہ روزدبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025ء کے موقع پر ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے کی ملاقات کی جس میں پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام اور حکومتی اصلاحات سے حاصل میکرو اکنامک استحکام پر گفتگو ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی...
    اسلام آباد(خبرایجنسیاں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے خصوصی وفد نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان، فیڈرل بورڈ ااف ریونیو (ایف بی آر) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور وزارت قانون کے حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ذرائع کے مطابق وفد کو پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور شفافیت کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی، پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور احتساب کا سب سے بڑا فورم پارلیمنٹ ہے،پارلیمانی روایت ہے کہ حکومتی اداروں کا آڈٹ اپوزیشن کرتی ہے، گزشتہ کئی سال سے پی اے سی کا سربراہ اپوزیشن لیڈر یا ان کا نامزد کردہ رکن ہوتا ہے۔آئی ایم ایف وفد نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ہدایات پر نامکمل عملدرآمد پر تحفظات ظاہر کیے۔آئی ایم ایف وفد نے ایف...
    واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے انسپکٹر جنرل پال مارٹن کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ العربیہ کے مطابق ایجنسی کو ختم کرنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی کوششوں پر ان کے دفتر نے ایک تنقیدی رپورٹ شائع کی جس کےایک دن بعد ان کی برطرفی عمل میں آئی۔حساس معاملات پر بات کرنے کی بنا پر یو ایس ایڈ کے اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ مارٹن کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ پال مارٹن دسمبر 2023سے ایجنسی کے انسپکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اس عہدے کے لیے امریکی سینیٹ کی تصدیق کی ضرورت ہوتی ہے۔ صدارتی...
    کراچی (رپورٹ: محمد علی فاروق ) تین کروڑ کی آبادی والے شہر میں پانچ فیصد افراد بھی اپنے قیمتی وقت کا ایک زائد گھنٹہ ٹریفک کی نذر کرتے ہیں تو شہریوں کے 15 لاکھ قیمتی گھنٹے روزانہ بغیر کسی نفع اور ثمر کے ضائع ہو جاتے ہیں،رش اور ٹریفک جام کی وجہ سے ایمبولنس وقت پہ اسپتال نہیں پہنچ پاتیں اور بے شمار مریض بروقت علاج سے محروم رہ جاتے ہیں، ان خیالات کا اظہار معروف سرجن ڈاکٹر محمد اورنگ زیب نے شہر میں بڑھتے ہوئے حادثات میں شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ پرنمائندہ جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ مسئلہ صرف یہ نہیں ہے کہ ڈمپر اور ہیوی ٹریفک کے باعث شہریوں کی ہلاکتیں ہورہی...
    لاہور: آج 8 ویں برسی پر پنجاب پولیس نے سانحہ فیصل چوک (چیئرنگ کراس) کے بہادر شہیدوں کو یاد کیا، جو ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن شہداء کے ساتھ تجدید عہد کا ہے۔ 2017ء میں آج کے دن، فیصل چوک مال روڈ لاہور پر 7 پولیس افسران اور اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا.  شہداء میں ڈی آئی جی سید احمد مبین، ایس ایس پی زاہد گوندل، اے ایس آئی محمد امین، ہیڈ کانسٹبل عصمت اللہ، اور کانسٹیبلز محمد اسلم، عرفان محمود، اور ندیم تنویر شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہید پولیس...
    تصویر سوشل میڈیا۔ جمہوریہ روانڈا کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف اسٹاف روانڈا ایئرفورس نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے لیفٹیننٹ جنرل جین جیکس کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے آپریشنل امور اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر روشنی ڈالی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق روانڈا کے ایئر چیف نے روانڈا فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پی اے ایف کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ روانڈا...
    سیکورٹی اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے پولیس چیف نے کہا کہ آپ امام زمانہ علیہ السلام کے وجود بابرکت کے حضور اپنی ذمہ داریوں کو اننجام دینے کا احساس کریں، انشا اللہ آپ خاص سکون اور لطف محسوس کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم میں گورنر کی موجودگی میں دیگر حکام کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی پولیس کے سربراہ سردار احمد رضا رادان نے نیمہ شعبان کے ایام کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے تمام محکموں اور ذمہ داروں کی ان ایام میں امن امان کو یقینی بنانے کے لئے اٹھائی جانیوالی زحمات اور دن رات مصروفیات کیوجہ سے بے آرامی اور بے خوابی کو مولا امام زمان علیہ السلام شرف قبولیت...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )جمہوریہ روانڈا کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔  مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف سٹاف روانڈا ایئرفورس نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔   پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے لیفٹیننٹ جنرل جین جیکس کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے آپریشنل امور اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر روشنی ڈالی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق روانڈا کے ایئر چیف نے روانڈا فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پی اے ایف کے تعاون کی ضرورت...