پی ایس ایل 10 جدت طرازی کے ساتھ سامنے آنے کیلئے تیار
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا 10واں ایڈیشن جدت طرازی کے ساتھ سامنے لایا جا رہا ہے، چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر ملکی گراؤنڈز کی تزئین و آرائش پہلے ہی کی جا چکی ہے،ملکی کرکٹ کے رنگارنگ میلے کو شاندار اور شائقین کے لیے زیادہ سے زیادہ دلچسپ بنانے کیلیے بھی بورڈ ہمہ وقت کوشاں ہے۔
ایونٹ میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا گیاہے،اس سے کھیل میں شفافیت آنے کے ساتھ امپائرز کو فیصلوں میں مدد ملے گی،اس ٹیکنالوجی کی مدد سے نوبال،ڈی آر ایس،امپائرز کی لائیو کمیونیکیشن، مختلف زاویوں سے ری پلے کی سہولت میسر رہے گی، نئی ٹیکنالوجی سے میچ اننگز کا وقت بھی براہ راست دیکھنے کو ملے گا۔ ایونٹ میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری ہوگی، شائقین میچز کا براہ راست احوال قومی زبان میں سن کر ایکشن اور جوش وخروش سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
یہ قدم ان لاکھوں کرکٹ شائقین کے ساتھ تعلق کو مزید گہرا کرنے کا موقع فراہم کرے گا جو طویل عرصے سے اس اضافے کا انتظار کر رہے تھے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو سلمان نصیر کا اس بابت کہنا تھا کہ لیگ اور اس کے بڑھتے ہوئے مداحوں کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔
پاکستان میں کرکٹ ایک متحد قوت ہے اور پورے کھیل کے لیے اردو میں کمنٹری پیش کرکے ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل کے جوش اور توانائی کو ملک کے کونے کونے میں شائقین کے دلوں کے قریب لا رہے ہیں، اردو کمنٹری فیڈ کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا اور ہم اسے فراہم کرنے کے لیے پْرجوش ہیں، یہ اقدام نہ صرف کمیونٹی کے ساتھ ہمارا تعلق مضبوط کرتا ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ پی ایس ایل کا جوش و خروش وسیع تر سامعین کے لیے زیادہ قابل رسائی ہے۔
10ویں ایڈیشن کے لیے انتہائی تجربہ کار اور معروف میچ آفیشلز کا تقرر کیا گیا ہے، 13 امپائرز اور 7 میچ ریفریز ایونٹ کے دوران ذمہ داریاں نبھائیں گے، 18 مئی تک کھیلی جانے والی لیگ میں دنیا کے نامور پلیئرز ایکشن میں نظر آئیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ کو اعلی معیار کے مطابق منعقد کرانے کے لیے معروف آفیشلز کا تقرر کیا، آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل احسن رضا، پال رائفل اور کمار دھرما سینا کو امپائرز پینل کا حصہ بنایا گیا ہے۔
الیکس وہارف اور کرس براؤن بھی امپائرز پینل میں شامل ہیں،پاکستان سے عالمی طور پر انتہائی مستند اور تجربہ کار علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض وقار بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔یہ تمام پی سی بی کے انٹرنیشنل امپائرز کا حصہ ہیں،پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز عبدالمقیت، ناصر حسین، طارق رشید اور ذوالفقار جان بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نئے ایڈیشن میں میچز سپروائز کرائیں گے، علیم ڈار الوداعی طور پرامپائرنگ کریں گے،میچ ریفریز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری رنجن مدوگالے اپنے ساتھی سری لنکن روشن مہاناما کے ساتھ میچزکی نگرانی کریں گے،دیگرریفریز میں علی نقوی اور محمد جاوید ملک شامل ہیں،ٹورنامنٹ میں افتخار احمد، اقبال شیخ اور ندیم ارشد بھی میچ آفیشلز کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
دوسری جانب پشاور زلمی کو ایونٹ سے قبل صائم ایوب کی دستیابی کی نوید سنا دی گئی، وہ مکمل فٹنس پانے کے بعد کھیل میں واپسی کیلئے تیار ہیں، صائم جنوبی افریقہ کے دورے میں دوسرے ٹیسٹ میں ابتدائی دن ٹخنے کی انجری سے دوچار ہوکر کھیل سے دور چلے گئے تھے ،وہ چیمپئنز ٹرافی میں بھی شریک نہیں ہوپائے تھے، صائم 3 ماہ سے زائد عرصے کرکٹ سے دور رہے لیکن اب پی ایس ایل میں اپنی فرنچائز پشاور زلمی کو دستیاب ہوں گے، زلمی کا سفر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ سے شروع ہوگا۔
ادھر لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میچز کی سیکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کیے گئے ہیں، ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور عملے کی شرکت کے باعث یہ ہائی پروفائل ایونٹ ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواست بھجوا کر پی ایس ایل میچز کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کیے ہیں۔ درخواست میں لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے لیے رینجرز کے ایک، ایک ونگ اور آرمی کی 2، 2 کمپنیوں کی خدمات مانگی گئی ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں بین الاقوامی کرکٹرز اور میچ آفیشلز حصہ لے رہے ہیں، ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور عملے کی شرکت کے باعث کوئی خطرہ مول نہیں لیا جاسکتا ، سیکیورٹی کے تمام پروٹوکول کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میچز، ٹیموں کے قیام اور سفر کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔
اس سے قبل ایونٹ کی تشہیری مہم بھی بھرپور انداز میں شروع کی گئی، لاہور کے علاقے گلبرگ مین بلیوارڈ اورلبرٹی مارکیٹ چوک کو پی ایس ایل کی ٹیموں کے ناموں سے سجایا گیا، دیو ہیکل پی ایس ایل ایکس بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔مین بلیوارڈ پر رنگ برنگی روشنیوں سے ماحول جگمگارہا ہے، شہریوں کی بڑی تعداد ان سجاوٹوں کیساتھ تصویریں بناتی رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میچ ا فیشلز ایچ بی ایل کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
کرسٹیانو رونالڈو کی فلم انڈسٹری میں انٹری، ایکشن فلمیں تیار
معروف پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عالمی شہرت یافتہ فلم ڈائریکٹر میتھیو وان سے مل کر فلم اسٹوڈیو کی بنیاد رکھ کر شوبز انڈسٹری میں باقاعدہ قدم رکھ دیا ہے۔
اس جدید فلم اسٹوڈیو کا نام ’یو آر۔مارو‘ رکھ دیا گیا ہے۔ اس اسٹوڈیو میں جدید اور روایتی سینیما تکنیک کے ذریعے سے فلمیں بنائی جائیں گی۔
اس اسٹوڈیو میں اب تک 2 فلمیں بن چکی ہیں جبکہ تیسری فلم ابھی تیاری کے مراحل میں ہے۔ اب تک سامنے آنے والے معلومات کے مطابق یہ فلمیں ایکشن سیریز کا حصہ ہیں تاہم ان کی ریلیز کے بارے میں اب تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: کرسٹیانو رونالڈو: سال 2024 کے سب سے مہنگے اتھلیٹ نے کتنے ملین ڈالر کمائے؟
رونالڈو نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ایک نئے کاروباری سفر کا آغاز میری زندگی کا ایک ’پرجوش باب‘ ہے۔
رونالڈو گزشتہ 2 سالوں سے فٹبال کے علاوہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں میں آگئے ہیں۔ اس سے قبل 2023 میں انہوں نے پرتگال کے ایک بڑے میڈیا گروپ میں سرمایہ کاری کی جبکہ گزشتہ سال ’یو آر رونالڈو‘ کے نام سے اپنا یوٹیوب چینیل بھی بنا دیا جس نے 24 گھنٹے کے اندر لاکھوں سبسکرائبر حاصل کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
christiano ronaldo فلم انڈسٹری کرسٹیانو رونالڈو