2025-04-07@11:52:49 GMT
تلاش کی گنتی: 15
«ایچ بی ایل»:
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ایکس سیزن 10 کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار میچوں میں مکمل اردو کمنٹری ہوگی 11 اپریل سے شروع ہونے کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ ایکس کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے، اس پینل میں سابق اسٹار آل راؤنڈر وسیم اکرم، انگلینڈ کے سابق کپتان سرالیسٹرکک اور آسٹریلوی خاتون کرکٹر لیزا اسٹالکر بھی پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گی۔ پینل کے دیگر غیر ملکی مہمانوں میں مارک نکولس، ڈومینک کارک، جے پی ڈومینی، مائیک ہیزمین، مارٹن گپٹل اور اطہرعلی خان بھی کمنٹری کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل میں کچھ نیا...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی بار، شائقین پورے ٹورنامنٹ کے دوران مکمل میچ اردو کمنٹری سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس 11 اپریل سے 18 مئی تک 4 شہروں، لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ شائقین اب اردو میں لائیو براڈکاسٹ سننے کا انتخاب کر سکتے ہیں، جس سے انہیں پاکستان کی قومی زبان میں لیگ میچز کا ایکشن اور جوش و خروش محسوس ہوگا۔ یہ قدم کرکٹ کے کروڑوں شائقین کے ساتھ تعلق کو گہرا کرنے اور ان کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پی ایس...
ملک بھر میں ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں:’یہ کس کی شادی کا گانا ریلیز کردیا‘، پی ایس ایل 10 کے ترانے پر صارفین کے تبصرے ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس ایونٹ کا آغاز 11 اپریل سے ہو رہا ہے، ایسے میں شائقین کی سہولت کے لیے ملک بھر میں ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کر دی گئی ہے۔ 6 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 4 شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جس کا فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ 37 روز تک جاری رہنے والے...
لاہور(نیوز ڈیسک)ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر،موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے 40روزانتظارنہیں کرناپڑے گا ۔ ایچ ٹی او اور ایل ٹی وی لائسنس بنوانے والوں کےٹیسٹ کے دنوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ ٹیسٹ کے ایام بڑھانے کی سمری ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کوبجھوا دی گئی۔ ٹریفک حکام کے مطابق لرنربنوانےکے40روزبعدریگولر لائسنس بنوانےکےاہل ہوتے ہیں،موٹرسائیکل سواروں کی سہولت کیلئے فوری لائسنس کی فراہمی کیلئے40 روز کا پیریڈ ختم کردیا جائے،ایل ٹی وی لائسنس کے ٹیسٹ کا 2دن سے بڑھا کر5دن کیاجائےگا، جبکہ ایچ ٹی وی کے ٹیسٹ کا 1دن سے بڑھا کر 2روز کیا جائےگا۔ موٹرسائیکل لائسنس کیلئے40روزکےخاتمےکی سمری حکومت کوبھجوا دی گئی ۔ مزیدپڑھیں:ایمازون کے بانی جیف بیزوس کا دوسری شادی کا فیصلہ، دُلہن کون ؟
ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ٹرافی ٹور کا آغاز آج حیدر آباد اور کراچی سے ہو رہا ہے اور ’لومینارا‘ ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان کے 11 شہروں کا سفر کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ٹرافی ٹور کے پہلے مرحلے میں، ’لومینارا‘ ٹرافی حیدرآباد اور کراچی کے مختلف مقامات پر 15 مارچ تک نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔ حیدرآباد اور کراچی کے بعد، ٹرافی لاہور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد جائے گی۔ ٹرافی ٹور کے دوسرے مرحلے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ’لومینارا‘ کی بحیرہ عرب میں رونمائی ایچ بی ایل پی ایس...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ نے اپنے تاریخی 10ویں ایڈیشن کی ٹرافی ’لومینارا‘ کی رونمائی بحیرہ عرب میں منفرد انداز میں منعقد کرکے تاریخ رقم کر دی۔ یہ بے مثال اقدام لیگ کی تاریخ میں ایک نئے سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے جو جدت، ابھرنے کی قوت اور پاکستان کے پریمیئر ٹی ٹوئنٹی مقابلے کی روح کی علامت ہے۔ ایک حیرت انگیز شاہکار ٹرافی ’لومینارا‘ کو ٹھوس چاندی کی شیٹ سے تیار کیا گیا ہے، 10 کلو گرام وزنی ٹرافی کو 22,850 چمکدار زرکون پتھروں سے مزّین کیا گیا ہے۔ یہ باصلاحیت اسٹارز ، جذبے، توانائی او بہترین مقابلے کی عکاسی کرتی ہے، جو ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تعارف ہے۔ ’لومینارا‘ نام روشنی کی علامت...
بحریہ عرب کی گہرائی میں پڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی منفرد رونمائی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی۔ پی ایس ایل ٹرافی کا نام “The Luminara Trophy” رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی۔ ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی ایس ایل کے اسٹیک ہولڈرز کے حوالے کی۔ٹرافی چاندی سے تیار کی گئی ہے جس میں22 ہزار سے زائد زرقون کے پتھر استعمال کیے گئے ہیں۔ چیئرمین پی سی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تاریخی دسویں ایڈیشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل 2025 کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور 2 مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا، جو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 6 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جو 11 اپریل سے 18 مئی تک جاری رہیں گے۔ لاہور کا تاریخی قذافی اسٹیڈیم 13 میچز کی میزبانی کرے گا، جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل بھی شامل ہیں۔ ایونٹ کے آغاز سے قبل 8 اپریل کو پشاور میں ایک نمائشی میچ بھی کھیلا جائے گا، جس میں شرکت...
پی ایس ایل10؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا، کونسی ٹیم کب ٹکرائے گی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں کھیلوں کے سب سے بڑے میلے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 10 کے شیڈول کا اعلان کردیا، ایچ بی ایل پی ایس ایل کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 11 اپریل کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم افتتاحی میچ سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ قذافی اسٹیڈیم 18 مئی کو ہونے والے فائنل سمیت 13 میچوں کی میزبانی کرے گا۔کراچی...
نئی دہلی: طیاروں کی تیاری میں تاخیر پر بھارتی فضائیہ کے سربراہ بھارت کے سرکاری طیارہ ساز ادارے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) پر پھٹ پڑے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بینگلورو میں ہونے والے ائیر شو میں شرکت کے دوران بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کی طیاری میں تاخیر پر بھارتی فضائیہ کے ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے ایچ اے ایل حکام کو آڑے ہاتھوں لیا۔ واقعہ کی ویڈیو میں بھارتی فضائیہ کے سربراہ کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ آپ کو فضائیہ کے خدشات دور کرنے ہوں گے، اس وقت مجھے ایچ اے ایل پر بالکل بھروسہ نہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں مزید کہا کہ مجھ سے وعدہ کیا گیا تھا کہ میں جب فروری...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 10 کے لوگو کی رونمائی کر دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری کردیا، ایونٹ کا 10 واں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ دسویں ایڈیشن کی مناسبت سے لوگو ترتیب دیا گیا ہے، لوگو کا ایک نمایاں عنصر 6 بولڈ اور ایک دوسرے سے جڑی ہوئی لائنز ہیں جو 6 فرنچائزز کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل صرف ایک لیگ نہیں بلکہ قومی جذبے کی آئینہ دار بھی ہے، اس ایڈیشن میں بھی...
کراچی(کامرس رپورٹر) ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک (ایچ بی ایل ایم ایف بی) نے مایا عنایت اسماعیل کو ریمنڈ ایچ کوتوال کی جگہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مایا عنایت اسماعیل کور سٹریٹجک ٹیم کا حصہ تھیں جس نے ایچ بی ایل ایم ایف بی کی پیشرو تنظیم ایف ایم ایف بی قائم کی تھی، جو پاکستان کا پہلا مائیکرو فنانس بینک ہے، جس نے آغا خان کے پسماندہ کمیونٹیز کے لئے مالیاتی خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے کے وڑن کو عملی جامہ پہنایا۔2016 سے ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک کے بورڈ کی رکن اور ایف آئی ایس سی کمیٹی کی چیئر ہیں جو مالیاتی شمولیت کے لئے ان کے جذبے...

بدین ،رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو نے ترائی شہر میں ایل ایچ ڈی پی کی جانب سے واٹر ایڈ کے تعاون سے تعمیر کیے گئے سولر واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں
بدین ،رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو نے ترائی شہر میں ایل ایچ ڈی پی کی جانب سے واٹر ایڈ کے تعاون سے تعمیر کیے گئے سولر واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں
بدین(نمائندہ جسارت )رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو نے ترائی شہر میں ایل ایچ ڈی پی کی جانب سے واٹر ایڈ کے تعاون سے تعمیر کیے گئے سولر واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلٹر پلانٹ کے قیام سے ترائی شہر کے 5 ہزار افراد کو پینے کا صاف پانی میسر ہوگا۔ انسانی ضروریات میں پانی ایک انتہائی اہم ضرورت ہے، پانی زندگی ہے، پانی قدرت کا انمول تحفہ ہے، اور زندگی کے لیے پانی نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترائی شہر اور اس کے آس پاس کے گاؤں میں زیرِ زمین پانی کڑوا ہے جو پینے کے قابل نہیں ہے، سماجی تنظیم ایل ایچ ڈی...