بحریہ عرب کی گہرائی میں پڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی منفرد رونمائی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس )ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی۔ پی ایس ایل ٹرافی کا نام “The Luminara Trophy” رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی۔

ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی ایس ایل کے اسٹیک ہولڈرز کے حوالے کی۔ٹرافی چاندی سے تیار کی گئی ہے جس میں22 ہزار سے زائد زرقون کے پتھر استعمال کیے گئے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ یہ ٹرافی لیگ کی چمکتی ہوئی میراث اور اس کے روشن مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیلنٹ، لچک اور اسپورٹسمین شپ کا گہرا ذخیرہ رہی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ٹرافی کی کی ٹرافی

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی کے بعد بھارتی کرکٹرز کی ٹکڑوں میں وطن واپسی

چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے بعد بھارتی کرکٹرز کی ٹکڑوں میں وطن واپسی ہورہی ہے۔

کھلاڑی اپنے اپنے شہروں کو واپس روانہ ہو رہے ہیں۔ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پیر کی شام نئی دہلی پہنچیں گے۔

بھارتی کھلاڑی آئی پی ایل کی تیاریوں کے پیش نظر کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سرگرمیوں سے دور رہیں گے۔

بھارت کی ڈومیسٹک لیگ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا آغاز 22 مارچ سے ہوگا، جس میں 10 فرنچائز ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

اس دوران ممبئی کے برابورن اسٹیڈیم میں پیر کو ویمنز پریمیئر لیگ کا فائنل بھی شیڈول ہے، جس کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی پر کوئی استقبالیہ تقریب منعقد نہیں کی جا سکی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ’لومینارا‘ کی بحیرہ عرب میں رونمائی 
  • پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا
  • ہم ڈی ٹیموں کو بھی شکست دینے کے قابل نہیں رہے
  • بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف بڑی کارروائی، تمام کمرشل پراپرٹی منجمد
  • نیب نے بحریہ ٹاون کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی کو منجمد کر دیا
  • غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے  چین  میں “گہرائی” سے  ترقی کرنےکا موقع آ چکا ہے ، چینی میڈیا
  • چیمپئنز ٹرافی کے بعد بھارتی کرکٹرز کی ٹکڑوں میں وطن واپسی
  • کموڈور کامران احمد اور کموڈور کاشف منیر  کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی