پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امریکی وفد نے اپنی نوعیت کے اس پہلے فورم کے انعقاد کو سراہا، امریکی وفد نے پاکستان کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کے سربراہ نے پاکستان کے مسلسل بہتر ہوتے ہوئے سرمایہ کاری کے منظرنامے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے اعلیٰ سطح کے امریکی وفد نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی قیادت جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینئر عہدیدار ایرک مائر نے کی، ملاقات پاکستان منزل انویسٹمنٹ فورم کے پس منظر میں ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امریکی وفد نے اپنی نوعیت کے اس پہلے فورم کے انعقاد کو سراہا، امریکی وفد نے پاکستان کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرک مائر نے پاکستان کے مسلسل بہتر ہوتے ہوئے سرمایہ کاری کے منظرنامے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ملاقات میں فریقین کو عالمی ترقیاتی امور اور پاکستان کے خطے میں سکیورٹی کے امور پر اپنے نقطہ نظر کا تبادلہ کرنے کا موقع بھی میسر آیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں طرف سے دوطرفہ تعلقات کے مثبت رجحان پر اعتماد کا اظہار کیا گیا، بزنس ٹو بزنس اور گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ تعلقات کے نئے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق ہوا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ا ئی ایس پی ا ر امریکی وفد نے کا اظہار کیا نے پاکستان کے مطابق ا

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس سے تعلقات نئی بلندی تک لےجانے کی خواہش کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس سے تعلقات کو نئی بلندی تک لے جانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان بیلاروس تعلقات میں ایک یادگار دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی، میری اور وفد کی مہمان نوازی کےلیے میں نے صدر بیلاروس کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ صدر بیلاروس سے ملاقات میں ہم نے دو طرفہ تعاون کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا اور سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے روابط پر بات ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ بیلاروس میں قومی تعمیر کےلیے ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہنرمند پاکستانیوں کو بھیجنے پر اتفاق ہوا۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ صدر لوکا شینکو اور میں دو طرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی کانگریس کے وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، اسٹریٹجک تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
  • وزیراعظم شہباز شریف سے بیلاروس کی پارلیمانی قیادت کی ملاقات: دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • محسن نقوی سے عمان کے سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس سے تعلقات نئی بلندی تک لےجانے کی خواہش کا اظہار
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کی ملاقات
  • سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پر حکم امتناع ختم کر دیا
  • محسن نقوی سے عمانی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی کی ملاقات
  • آرمی چیف سرحدوں کی طرح ملکی معیشت کی بھی حفاظت کررہے ہیں، گورنر سندھ
  • آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، پاکستانی معدنی ترقی میں اشتراکی پالیسی پر اظہار اعتماد