Jang News:
2025-04-07@21:03:05 GMT

کوئی ایسا ہے جو پارٹی کے لیے باہر نکلے؟ شیر افضل مروت

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

کوئی ایسا ہے جو پارٹی کے لیے باہر نکلے؟ شیر افضل مروت

فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ آج کوئی ایسا پارٹی میں ہے جو پارٹی کے لیے باہر نکلے؟

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آج کل تو ہم ملنگ بنے ہوئے ہیں، ہم آزاد منش بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کھیل کا آغاز ہی بانی پی ٹی آئی کی ٹیم سے ہوا۔ 

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے بعد میں پارٹی کی اجازت سے باہر نکلا، انہوں نے استفسار کیا کہ آج کوئی ایسا پارٹی میں ہے جو پارٹی کے لیے باہر نکلے؟

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شیر افضل مروت

پڑھیں:

پنجاب پولیس کے اہلکار ہنی ٹریپ اور شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے

راولپنڈی:

پنجاب پولیس کے جوان ہنی ٹریپ اور شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے اور اس حوالے سے ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی۔

تھانہ سنگجانی کی حدود میں راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں نے ساتھی خاتون کی مدد سے دو افراد کو اغوا کیا جن میں ایک عورت اور تین مرد شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق اغوا کاروں نے دو شہریوں مزائن اور ملوک کو اغوا کیا، اغواکار عورت کے ذریعے شہریوں کو بلا کر اغوا کر لیتے تھے۔

اغوا کاروں میں ملزم شاہد اقبال گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس اہلکار زائد عثمان اور آفاق طارق طاہر جبکہ اغوا کاروں کی ساتھی نادیہ بھی فرار ہوگئی۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی کانگریس میں قانون سازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر
  • امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث کوئی شہری محفوظ نہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • تم آگ لگانا سیکھ گئے
  • پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کی وجہ سے عمران خان کے لیے مشکلات بڑھ رہی ہیں، شیر افضل مروت
  • کینال معاملہ میں ہمارا مؤقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، خورشید شاہ
  • پنجاب پولیس کے اہلکار ہنی ٹریپ اور شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
  • کینال پر صدر زرداری کی دستاویزی منظوری موجود، ن لیگ، آئین میں کہاں ہے، صدر ایسا منصوبہ منظور کریں گے، پیپلز پارٹی
  • پیپلز پارٹی کینالز کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، شرجیل میمن
  • پیپلز پارٹی نہروں کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں کررہی ہے، جام خان شورو