لاہور:

اوگرا کا غیرقانونی اور ناقص ایل پی جی مصنوعات بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مقامی انتظامیہ کے تعاون سے لاہور کے نواحی علاقوں میں واقع ایل پی جی اسٹوریج ٹینکس، باؤزرز اور سلنڈر تیار کرنے والی فیکٹریوں کا مشترکہ طور پر معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران ایل پی جی مصنوعات تیار کرنے والی تین فیکٹریوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں ایم/ایس ایلیٹ میٹل ٹیک (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ایم/ایس ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور ایم ایس یونیک میٹل انجینئرنگ سروسز لمیٹڈ شامل ہیں۔

اس دوران ضرورت سے بڑے ایل پی جی باؤزرز کی تیاری، اہم سیفٹی سسٹمز کی عدم موجودگی، سائٹ پر غیر لائسنس یافتہ باؤزرز کی موجودگی اور ڈپٹی کمشنر اور سول ڈیفنس اتھارٹیز سے رجسٹریشن کے بغیر آپریشنز سمیت مختلف ٹیکنیکل اور سیفٹی اسٹینڈرڈز کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا۔

ان خلاف ورزیوں کے باعث ایم ایس ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور ایم/ایس یونیک میٹل انجینئرنگ سروسز لمیٹڈ (دونوں فیکٹریوں) کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیل کر دیا گیا۔ 

اتھارٹی قابل اطلاق قوانین کے تحت فیکٹریوں کی جانب سے کی گئی خلاف ورزیوں کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں عمل میں لارہی ہے جس کے نتیجے میں غیر قانونی اور ناقص ایل پی جی مصنوعات بنانے والے اداروں فیکٹریوں کو لائسنس کی منسوخی یا فہرست سے اخراج جیسے اقدامات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اوگرا غیر محفوظ، غیر معیاری اور غیر مجاز مینوفیکچرنگ سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اوگرا کی جانب سے ملک بھر میں وقتاً فوقتاً معائنوں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ ایل پی جی مصنوعات کی تیاری میں حفاظتی معیارات اور قانونی تقاضوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایل پی جی مصنوعات ایم ایس

پڑھیں:

نیب کی کرپشن کے الزامات پر سندھ بلنڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈی جیز کیخلاف تحقیقات

نیشنل اکاؤنٹیبیلیٹی بیورو ( نیب) نے کرپشن کے الزامات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈی جیز اور دیگر کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔

نیب کے مطابق سابق ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو،عبد الرشید سولنگی اور دیگر کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ان افسران کے خلاف غیرقانونی تعمیرات، کرپشن اور بدعنوانی سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سندھ حکومت کو بھی افسران کے خلاف تحقیقات کے معاملے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں زمینوں کا مسئلہ بہت بڑا ہے جلد ایکشن لیا جائے گا، چیئرمین نیب

اس سے قبلرواں سال فروری میں چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ  نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر کی زمین سے زیادہ کراچی میں زمینوں کا مسئلہ ہے۔ سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ کا کوئی سسٹم نہیں۔ عنقریب سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ کے حوالے سے بڑا ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • نیب کی کرپشن کے الزامات پر سندھ بلنڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈی جیز کیخلاف تحقیقات
  • نان کسٹم پیڈ و چوری شدہ گاڑیوں کیخلاف پہلی بار ایکسائز، کسٹم اور پولیس کا مشترکہ کریک ڈاؤن کا آغاز
  • امن و امان اور پولیس کریک ڈاؤن پر ڈمپر مالکان کا احتجاجاً کچرا اٹھانے سے انکار
  • وفاقی حکومت نے ملک سے باہر جاکر بھیک مانگنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ
  • ملک سے باہر جاکر بھیک مانگنے والوں کے خلاف انسداد دہشتگردی طرز کی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ
  • وادی کشمیر کے آزادی پسند رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز
  • اسد رسول قومی ایئرلائن ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او مقرر
  • راولپنڈی: لیڈی منشیات فروش، افغان باشندے سمیت 13 سپلائرز گرفتار، 31 کلو چرس برآمد
  • گھر بیٹھے ناقص اشیا کی فروخت پر شکایات درج کرانے کی سہولت فراہم
  • کراچی سینٹرل ،پورشن مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن 13 بلڈرزگرفتار