حریت رہنما کا کہنا ہےکہ ایم ایم یو نے انتظامیہ کی قدغنوں کے باوجود فیصلہ کیا ہے کہ متنازعہ وقف ترمیمی ایکٹ کے حوالے سے کل جمعہ کو مقبوضہ علاقے کی مساجد میں ایک قرارداد عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور متحدہ مجلس علماء (ایم ایم یو) کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے متنازعہ وقف ترمیمی قانون کے بارے میں مجلس کے ایک اہم اجلاس پر پابندی کے قابض انتظامیہ کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے نئی دہلی کے غیر جمہوری اقدام پر ”ایکس“پر اپنے ردعمل میں کہا ”مسلم مذہبی رہنماﺅں کو کمیونٹی کے لیے سنگین تشویش کے معاملات پر غوروخوض سے روکنا انتہائی افسوسناک اور جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔“ انہوں نے کہا کہ ایم ایم یو نے انتظامیہ کی قدغنوں کے باوجود فیصلہ کیا ہے کہ متنازعہ وقف ترمیمی ایکٹ کے حوالے سے کل جمعہ کو مقبوضہ علاقے کی مساجد میں ایک قرارداد عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔ میرواعظ نے کہا کہ وہ ایکٹ کے بارے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ مودی کی ہندوتوا بھارتی حکومت کی طرف سے لائے جانے والے متنازعہ وقف ترمیمی قانون پر غوروخوض کیلئے گزشتہ روز ایم ایم یو کا ایک اہم اجلاس سرینگر میں ہونا تھا تاہم انتظامیہ نے مجلس کو اجلاس کے انعقاد سے روک دیا۔ انتظامیہ نے مجلس کے سربراہ میر واعظ فاروق اور رکن آغا سید حسن الموسوی الصفوی کو بھی گھروں میں نظر بند کر دیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایم ایم یو

پڑھیں:

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مملکت خداداد پاکستان کو پہلا متفقہ جمہوری اور اسلامی آئین دیا، چوہدری لطیف اکبر

یوم دستور پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے جمہوریت کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور متفقہ آئین دینے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔  آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ 10 اپریل وہ تاریخ ساز دن ہے جب قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مملکت خداداد پاکستان کو پہلا متفقہ جمہوری اور اسلامی آئین دیا اور آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اس آئین کی بالادستی کے عزم پر قائم ہے۔ یوم دستور پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے جمہوریت کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور متفقہ آئین دینے میں بنیادی کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ قائد عوام کا ویژن تھا کہ انہوں نے ملک دو لخت ہونے کے بعد نہ صرف قوم کے مورال کو بلند کیا، بھارت سے 90 ہزار قیدی واپس لائے بلکہ ملک میں عام انتخابات کے ذریعے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت قائم کر کے جو پہلا اور بنیادی کام کیا وہ اس ملک کو ایک متفقہ دستور دینا تھا جس پر انہوں نے ملک کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین کو اکٹھا کیا اور یہ دن اس لحاظ سے تاریخ ساز تھا کہ پاکستانی قوم کو پہلی بار جمہوری دور حکومت میں ایک متفقہ آئین ملا جو آج تک ملک و قوم کو یکجا کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کے تاریخ ساز ویژن کی بدولت قوم یکجا ہوئی اور ملک جمہوریت کی راہ پر گامزن ہوا۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہو گا اور پوری ریاست جموں و کشمیر کا الحاق پاکستان کے ساتھ ہو گا اور یہ ہو کر رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • آئینی ادارے اپنی حدود میں کام کریں، یہی جمہوری نظام کی بقا ہے، مولانا فضل الرحمان
  • آئینی ادارے اپنی حدود میں کام کریں، یہی جمہوری نظام کی بقا ہے، مولانا فضل الرحمان
  • پی ٹی آئی رہنماؤں پر مائنز اینڈ منرل بل سے متعلق بیانات پر پابندی عائد
  • پی ٹی آئی رہنماوں پر مائنز اینڈ منرل بل سے متعلق بیانات پر پابندی عائد
  • میر واعظ عمر فاروق کی رہائشگاہ سیل کرنے پر متحدہ مجلس علماء کا اظہار مذمت
  • شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مملکت خداداد پاکستان کو پہلا متفقہ جمہوری اور اسلامی آئین دیا، چوہدری لطیف اکبر
  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکی زیرصدارت خیبرپختونخواکابینہ کااجلاس ختم،مائنز اینڈ منرلز (ترمیمی) ایکٹ 2025 منظور
  • ایم ایم یو کے اجلاس پر پابندی غیر منصفانہ، غیر جمہوری عمل ہے، میر واعظ
  • بھارت متنازعہ خطے جموں و کشمیر میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے