محمود خان اچکزئی جیسے لوگ پی ٹی آئی کے دعوے دار ہو گئے: اکبرایس بابر
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی جیسے لوگ پی ٹی آئی کے دعوے دار ہو گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ جس کی اپنی جماعت سنبھل نہیں رہی وہ پی ٹی آئی کی بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل تک یہ پی ٹی آئی کو پاکستان کی بدترین جماعت کہتے تھے، اب اس جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اکبر ایس بابر نے یہ بھی کہا کہ ایک طرف ہائی کورٹ میں اسٹے لیا گیا اور دوسری جانب یہاں کیس روکا جا رہا ہے، ورکرز کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں اور کیس کو روکا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر راجہ سعید اکرم کی ملاقات
سٹی 42 : صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔
اس موقع پر چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔
ملاقات میں راجہ سعید اکرم نے سلطان محمود چودھری کو اُن کے حالیہ امریکہ اور برطانیہ کے کامیاب دورے کے دوران مسئلہ کشمیر کواُجاگر کرنے پر بھی مبارکباد دی اور اُن کی خیریت دریافت کی۔
اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا
ملاقات میں دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔