ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔پی ایس ایل میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک کھیلے جائیں گے اور لیگ میں 13 امپائرز اور 7 میچ ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل احسن رضا، پال رائفل اور کمار دھرما سینا امپائرز پینل میں شامل ہیں جبکہ الیکس واف اور کرس براؤن بھی امپائرز پینل کا حصہ ہوں گے۔پاکستان سے علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض وقار بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز عبدالمقیت، ناصر حسین، طارق رشید اور ذوالفقار جان بھی پینل میں شامل ہیں تاہم علیم ڈار آخری مرتبہ پی ایس ایل میں امپائرنگ کریں گے۔میچ ریفریز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری رنجن مدوگالے اپنے ساتھی سری لنکن روشن مہاناما کے ساتھ میچوں کی نگرانی کریں گے اور دیگر ریفریز میں علی نقوی اور محمد جاوید ملک شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایلیٹ پینل پی ایس ایل

پڑھیں:

ٹرمپ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلئے ممکنہ نام سامنے لے آئے، رچرڈ گرینل کا نام بھی شامل

رچرڈ گرینل نے گذشتہ سال بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ انہوں نے 26 نومبر کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے بلوم برگ کی ایک خبر کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے۔ انکے اس مطالبے پر پی ٹی آئی رہنماء زلفی بخاری نے ایکس پر انکا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے عہدے کے لیے ممکنہ امیدواروں کے ناموں پر غور شروع کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان امیدواروں میں جرمنی میں سابق امریکی سفیر رچرڈ گرینل اور اسرائیل میں سابق امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین شامل ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ اس عہدے کے لیے لگ بھگ 30 امیدوار دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا "ہمارے پاس بہت سے اچھے لوگ ہیں، جو یہ عہدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔" اس سے قبل گذشتہ ہفتے ٹرمپ نے ری پبلکن رکن کانگریس ایلیز اسٹیفانک کی نامزدگی واپس لے لی تھی۔ ان کا ایوانِ نمائندگان سے جانا رپبلکن پارٹی کی معمولی اکثریت کو خطرے میں ڈال سکتا تھا۔

ٹرمپ کے مطابق رچرڈ گرینل جو اس وقت ان کی انتظامیہ میں خصوصی ایلچی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور ساتھ ہی کینیڈی سینٹر کے عبوری صدر بھی ہیں اور  ڈیوڈ فریڈمین جو ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں اسرائیل میں سفیر رہ چکے ہیں، اس عہدے کے  لیے امیدوار ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ "ڈیوڈ فریڈمین، رچرڈ گرینل" اور شاید 30 دیگر لوگ سب اس عہدے کو پسند کرتے ہیں، یہ اسٹار بنانے والا عہدہ ہے۔" رچرڈ گرینل ماضی میں کئی تنازعات کا شکار رہے، جن میں خواتین کے حوالے بے ہودہ ٹوئٹس اور ہم جنس پرستی شامل ہے۔ رچرڈ گرینل ڈونلڈ ٹرمپ کے گذشتہ دور صدارت میں جرمنی میں امریکا کے سفیر تھے اور ٹرمپ سے پہلے متعدد صدور کے تحت اقوام متحدہ میں امریکی مشن کے ترجمان رہے۔

رچرڈ گرینل نے گذشتہ سال بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ انہوں نے 26 نومبر کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے بلوم برگ کی ایک خبر کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے۔ ان کے اس مطالبے پر پی ٹی آئی رہنماء زلفی بخاری نے ایکس پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ گرینل ایک موقع پر پاکستانی میزائل پروگرام پر بائیڈن انتظامیہ کی پالیسی کو بھی ہدفِ تنقید بنا چکے ہیں اور ان کا یہ بھی مؤقف رہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات عمران اور ٹرمپ دور میں زیادہ بہتر تھے۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا
  • پی ایس ایل 10 کے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان
  • صائم ایوب پی ایس ایل کھیلیں گے یا نہیں ؟ میڈیکل پینل نے اعلان کر دیا
  • ایچ بی ایل پی ایس ایل X کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
  • پی ایس ایل10:پاکستان کرکٹ بورڈ نے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا۔
  • پی ایس ایل 10 کے کمنٹری پینل کا اعلان، عالمی و قومی ستارے شامل
  • پی ایس ایل10؛ کمنٹری پینل کا اعلان، وسیم ڈیبیو کیلئے تیار
  • پی ایس ایل کمنٹری پینل کا اعلان، ٹورنا منٹ میں پہلی بار کون کون کمنٹری کرے گا؟
  • ٹرمپ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلئے ممکنہ نام سامنے لے آئے، رچرڈ گرینل کا نام بھی شامل