روسی ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے بھی پیر کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ مستقبل قریب میں ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مزید رابطے کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے آر آئی اے نووستی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کے حوالے روس، چین اور ایران کے درمیان مشاورت کل ماسکو میں ہوگی۔ روسی ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے بھی پیر کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ مستقبل قریب میں ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مزید رابطے کیے جائیں گے۔ پیسکوف نے کہا کہ روس ایران کے ساتھ جوہری معاملے سمیت مسلسل مشاورت کر رہا ہے، مستقبل قریب میں مزید گفتگو ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس ایرانی جوہری مسئلے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی میڈیا سے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ماسکو میں ایران، روس اور چین کے درمیان سہ فریقی اجلاس کے حوالے سے کہا کہ ہمارا ایک اور سہ فریقی اجلاس آج اور کل ماسکو میں ہوگا، جس میں چین، روس اور ایران جوہری مسئلے اور قرارداد 2231 سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ماسکو میں ایران کے کے حوالے

پڑھیں:

قومی اسمبلی کا اجلاس پرسوں ہوگا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کا اجلاس پرسوں 7 اپریل کو شام 5 بجے ہوگا۔ سپیکر سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کی شام 4 بجے طلب کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی حملے کی حمایت کی تو یہ براہ راست حملہ تصور ہوگا، ایران کا ترکیہ، قطر سمیت خطے کے ممالک کو پیغام
  • افغان بگرام ایئربیس امریکہ کے حوالے نہیں کیا ، افواہیں جھوٹ پر مبنی ہیں، ترجمان ذبیع اللہ مجاہد
  • تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا
  • وفاقی حکومت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس خود نہیں بلا رہی ہے، سندھ حکومت
  • ترجمان سندھ حکومت کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل
  • اس سال حج کتنے کا ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • 13 سال بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات میں بڑی پیش رفت 
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 13 سال بعد بڑی پیش رفت
  • قومی اسمبلی کا اجلاس پرسوں ہوگا