2025-04-16@05:50:25 GMT
تلاش کی گنتی: 710

«پیپلز پارٹی»:

(نئی خبر)
    وزیرِاعظم ہاؤس میں وزیراعظم سے ملاقات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی سربراہی میں پی پی پی وفد نے وزیراعظم کے سامنے متنازعہ کینالوں سے متعلق اعتراضات رکھ دیئے۔ پی پی پی وفد نے وزیراعظم کو خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کی ناقص صورت حال پر اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ دیا گیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِاعظم ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں عوامی امنگوں پر پورا اترنے اور...
    پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو دیے گئے افطار ڈنر سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اس اعلامیہ میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی وفد نے وزیراعظم کی قیادت میں حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پیپلز پارٹی وفد نے معاشی استحکام پر وزیراعظم اور انکی ٹیم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ پی پی وفد نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملکی ترقی اور عوام کی زندگی بہتر بنانے میں حکومت سے تعاون کرے گی۔اعلامیہ کے مطابق پیپلز پارٹی نے حکومتی امور میں اتحادیوں سے مشاورت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ حکومت کا کوئی مسئلہ نہیں، نہروں کے معاملے پر مؤقف اختیار کرنا ان کی مجبوری ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت تگڑی ہے، کوئی مسئلہ نہیں، کالا باغ ڈیم بن جائے تو پانی کی قلت کم ہو سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں اتحادیوں میں دراڑ: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ وفاقی کابینہ کا ایک قلمدان ایک آدمی کو دیکھنا چاہیے، کابینہ کی تعداد آئین کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہاکہ عون عباس بپی کے بیڈ روم میں چھاپہ مارنا قابل مذمت ہے، اگر ان کی گرفتاری مطلوب تھی تو...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ دیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق  پیر کے روز وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں عوامی امنگوں پر پورا اترنے اور وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون سے عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کے لیے فعال اور متحرک کردار ادا کرنے پر پیپلز پارٹی کی قیادت کو سراہا اور پی پی رہنماؤں کے اعزاز میں افطار پارٹی اور اعشایے کا اہتمام کیا۔ یہ بھی پڑھیں: خطیر اخراجات کے پیش نظر چیف جسٹس کا الوداعی ڈنر قبول نہ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم نے  اس موقع پر کہا کہ ملک کا مستقبل بہتر کرنے...
    ‎ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی وفد کو افطار ڈنر کی دعوت دی گئی، اس موقع پر  تمام مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے وفد کی اندورنی کہانی سامنے آگئی، جس کے مطابق پیپلز پارٹی وفد کے مطابق وزیراعظم نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔پیپلز پارٹی وفد کے مطابق  دریائے سندھ کے نظام سے مزید نہریں نکالنے سے صوبے بھر میں تشویش ہے، یکطرفہ پالیسیاں وفاق پر شدید دباؤ کا باعث بن رہی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں کیا جائے گا، اس حوالے...
    وزیر اعظم سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے پیپلز پارٹی کو دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کی یقین دہانی کرادی.چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں افطار ڈنر کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔پیپلز پارٹی کے وفد میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سلیم حیدر، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور دیگر رہنما شامل تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پی پی وفد نے وزیراعظم سے کہا کہ دریائے سندھ کے نظام سے مزید نہریں نکالنےسے سارے صوبے میں تشویش...
    سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  نے  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ دیا  پاکستان پیپلز پارٹی  کا  وفد چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وزیرِاعظم ہاؤس پہنچا،  وزیرِاعظم سے ملاقات، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ،وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں عوامی امنگوں پر پورا اترنے اور وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون سے عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے فعال اور متحرک کردار ادا کرنے پر پیپلز پارٹی کی قیادت کو سراہا . رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا ملک کا مستقبل بہتر...
    اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاوس میں بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ کااہتمام کیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے وفدنے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سے ملاقات کی اور ان کی قیادت میں حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں عوامی امنگوں پر پورا اترنے اور وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون سے عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے فعال اور متحرک کردار ادا کرنے پر پیپلز پارٹی کی قیادت کو سراہا ۔انہوں نے کہاکہ ملک کا مستقبل بہتر کرنے کے لیے وفاق اور صوبوں اور تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہے، شرکاء نے وزیراعظم کی...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ئو ں کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ،پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وزیرِاعظم ہا ئو س آمد، وزیرِاعظم سے ملاقات، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار،وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں عوامی امنگوں پر پورا اترنے اور وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون سے عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے فعال اور متحرک کردار ادا کرنے پر...
    حسن علی : پاکستان پیپلز پارٹی نے انٹرا پارٹی انتخابات کے لئے بورڈ تشکیل دے دیاچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن بورڈ تشکیل دیا،الیکشن بورڈ انٹرا پارٹی انتخابات کی نگرانی کرے گا،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،فوزیہ حبیب کوالیکشن بورڈ کی کنوینئر تعینات کردیاگیا،تین رکنی الیکشن بورڈ میں عامر فدا پراچہ اور سبط الحیدر بخاری بھی شامل ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ 5 ہفتوں میں انٹرا پارٹی انتخابات کا عمل مکمل کرنے کا پابند ہوگا رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر  
    بلاو بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن جلد از جلد کروانے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے تین رکنی الیکشن بورڈ تشکیل دیدیا۔ پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے الیکشن بورڈ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق فوزیہ حبیب  کوالیکشن بورڈ کا کنونیئر مقرر کیا گیا ہے۔ عامر فدا پراچہ، سید سبط الحیدر بخاری الیکشن بورڈ میں شامل ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن بورڈ کو چند ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا ٹاسک دیا ہے۔
    فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی انٹرا پارٹی انتخابات کےلیے تیاریاں جاری ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے پارٹی کا الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا۔فوزیہ حبیب پیپلز پارٹی کی انٹرا پارٹی الیکشن بورڈ کی کنوینر مقرر کی گئی ہیں جبکہ عامر فدا پراچہ اور سبط الحیدر بخاری الیکشن بورڈ کے رکن نامزد کیے گئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن بورڈ 5 ہفتوں میں انٹرا پارٹی انتخابات کا عمل مکمل کرے۔
    پنجاب میں پیپلز پارٹی کے تحفظات پر وزیر اعلیٰ مریم نواز بات کرنے کو تیار ہیں۔پارلیمنٹ کے اجلاس کے موقع پر مریم نواز سے سوال ہوا کہ پیپلز پارٹی والوں کو مریم نواز سے تحفظات ہیں کہ ان کے پنجاب میں کام نہیں ہورہے، جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ پیپلز پارٹی والے ان سے بات کریں گے تو وہ بات کریں گی۔ مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کے موجودہ حالات کو مکافات عمل قرار دے دیامریم نواز نے کہا کہ نوجوان کسی کے اقتدار کی ہوس کا ایندھن نہ بنیں، حسان نیازی چیئرمین پی ٹی آئی کا بھانجا ہے، ان کے والد اور والدہ پریشان ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 مارچ ۔2025 )صدر آصف علی زرداری آج پیر کی سہ پہر نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ریڈیو پاکستان کے مطابق مشترکہ اجلاس سہ پہر تین بجے شروع ہو گا. اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاﺅس میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور داخلے پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق مہمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ میڈیا نمائندوں کو محدود تعداد میں اجازت دی جائے گی ملک کے آئین کے آرٹیکل 56 کے مطابق صدر ہر پارلیمانی سال کے پہلے اجلاس کے آغاز پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کرتے ہیں.(جاری ہے) صدر کا خطاب ایسے...
    —فائل فوٹو جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ آصف زرداری پہلے صدر ہیں جو مشترکہ پارلیمان سے 8 ویں بار خطاب کریں گے۔ پی پی رہنما حسن مرتضیٰ نے ن لیگ کو دوغلا قرار دے دیاپیپلز پارٹی پنجاب کے صدر حسن مرتضیٰ نے ن لیگ کو دوغلا قرار دے دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔حسن مرتضیٰ نے یہ بھی کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پارلیمانی نظام کو بچانے کے لیے غیر فطری اتحاد کا کڑوا گھونٹ پیا ہے۔
    اسلام آباد (نیٹ نیوز) سابق رہنما پی ٹی آئی شیرافضل مروت نے کہا ہے پی ٹی آئی میں نامعقول مشوروں کی وجہ سے غلط فیصلے ہو رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا پی ٹی آئی کا مسئلہ یہ ہے وہ ایک فیصلے پرٹکتی نہیں، عمران خان کو نامعقول مشورے دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا نامعقول مشوروں کی وجہ سے غلط فیصلے ہورہے ہیں،سندھ میں پیپلزپارٹی کی کارکردگی سے مایوس ہوا ہوں،میں خود کوتو پی ٹی آئی میں ہی سمجھتا ہوں، جن لوگوں نے پارٹی کودھوکہ دیا اورپیسے لیے وہ پارٹی میں ہیں۔ سازشیں کرنیوالا فتنہ گروپ پارٹی میں غلط فیصلے کرا رہا ہے، پچھلی دفعہ بھی پی ٹی آئی ایم این ایزکودو،دوارب...
    وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ملاقات ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات آج ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو افطار ڈنر پر مدعو کر لیا۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ پنجاب کی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی کا وفد بھی ہوگا جس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف سمیت سینیر قیادت شامل ہے۔ پیپلز پارٹی پوری تیاری کے ساتھ وزیراعظم سے ملاقات کرے گی۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی وزیراعظم اور...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات آج ہوگی۔ وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو افطار ڈنر پر مدعو کر لیا۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ پنجاب کی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی کا وفد بھی ہوگا جس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف سمیت سینیر قیادت شامل ہے۔ مزید پڑھیں؛ وزیراعظم، بلاول بھٹو کی طے شدہ اہم ملاقات مؤخر پیپلز پارٹی پوری تیاری کے ساتھ وزیراعظم سے ملاقات کرے گی۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات طے ہوئی تھی تاہم چند...
    سیلاب کے بعدگھر کا وعدہ پورا نہیں کیا، اب یہ جنگلات، پہاڑ، لوگ اور جانور بیچ رہے ہیں پی پی الٹی سمت میں جا رہی ہے پنجاب کے عوام بھی کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف ہوگئے پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے رہنما ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جو بھی عوام سے وعدے کیے ایک بھی پورا نہیں کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد دوبارہ گھر بنانے کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ ماحول کو بچانے کا وعدہ تھا لیکن اب یہ جنگلات، پہاڑ، لوگ اور جانور بیچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو بھی وعدے کیے...
    نارنگ منڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ کا کہنا تھا کہ افغانستان کا اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہا ہے، امریکا اسے خریدے یا ختم کرے پاکستان کا امن بحال ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ تھی اور رہے گی، حکومت 5 سال پورے کرے گی۔ نارنگ منڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ افغانستان کا اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہا ہے، امریکا اسے خریدے یا ختم کرے پاکستان کا امن بحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا نظام ہے جنہوں نے دہشت گرد چھوڑے آج سزا بھگت رہے...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے مسلم لیگ ن کو کوئی خطرہ نہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرےگی۔ نجی ٹی سی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے تحفظات پر بات ہوتی ہے، اور ہم ان کی بات سن کر معاملے کو حل بھی کردیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پیپلزپارٹی کے حکومت سے تحفظات اب تک دور کیوں نہ ہو پائے؟ عطااللہ تارڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے مطالبات ناجائز ہیں، عوام ان کی جانب سے دی گئی احتجاج کی کسی کال پر کان نہیں دھریں گے۔ اپوزیشن صرف احتجاج کی سیاست کرنا چاہتی ہے، ملک اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ان کے پاس اپنی سیاست چمکانے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے  نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو بھی وعدے کیے اس کی الٹی سمت میں جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے رہنما اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو بھی عوام سے وعدے کیے ایک بھی پورا نہیں کیا۔ اندرون سندھ کے شہر ٹھٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ سیلاب کے بعد دوبارہ گھر بنانے کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا، ماحول کو بچانے کا وعدہ تھا لیکن اب یہ جنگلات، پہاڑ، لوگ اور جانور بیچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو بھی...
    نارنگ منڈی: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ تھی اور رہے گی، حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ افغانستان کا اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہا ہے، امریکا اسے خریدے یا ختم کرے پاکستان کا امن بحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا نظام ہے جنہوں نے دہشت گرد چھوڑے آج سزا بھگت رہے ہیں، فتنہ الخوارج ختم کریں گے، سزائیں بھی دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعت کی بحالی کیلئے شرح سود 22 فیصد سے 12 فیصد پر لیکر آئے، کل (سوموار) کو گورنر سٹیٹ بینک کی میٹنگ ہے، شرح سود دس...
    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اور صوبائی صدر سندھ نثاراحمد کھوڑو  نے کہا ہے کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف احتجاج جاری رہنا چاہیے، ہم نئی نہریں نکالنے کے خلاف ہیں۔ کراچی کے نیشنل انسٹیٹوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ( این آئی سی ایچ) میں پیپلزپیرامیڈیکل ونگ سندھ کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ دریائے سندھ سے  نئی نہریں نکالنے کے وفاقی حکومت کے مجوزہ منصوبے کے خلاف ہیں اور یہ منصوبہ کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اس منصوبے پر وفاقی حکومت سے احتجاج کررہے ہیں۔ ایک سوال کے  جواب میں نثار...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ نواز شریف نے کراچی میں امن دیا، ہماری حکومت نوکریاں دے گی، ریکارڈ ترقیاتی کام کرے گی، سندھ کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کے ووٹوں پر کھڑی ہے، سندھ کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور  وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کے ووٹوں پر کھڑی ہے، اگر ہمیں نقصان ہوگا تو پیپلز پارٹی کو بھی نقصان ہوگا۔ وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کھیل داس کوہستانی اسلام آباد سے کراچی پہنچے تو ایئرپورٹ پر رہنماؤں اور کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر...
    پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ تھی اور رہے گی، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز نارنگ منڈی(آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ تھی اور رہے گی، حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔ نارنگ منڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ افغانستان کا اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہا ہے، امریکا اسے خریدے یا ختم کرے پاکستان کا امن بحال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا نظام ہے جنہوں نے دہشت گرد چھوڑے آج سزا بھگت رہے ہیں، فتنہ الخوارج ختم کریں گے، سزائیں بھی دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ صنعت کی بحالی...
    مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور  وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کے ووٹوں پر کھڑی ہے، اگر ہمیں نقصان ہو گا تو پیپلز پارٹی کو بھی نقصان ہو گا۔ وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کھیل داس کوہستانی اسلام آباد سے کراچی پہنچے تو ایئرپورٹ پر رہنماؤں اور کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کھیل داس کوہستانی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں جو بھی زمہ داری ملے گی اسے نبھائیں گے۔ پارٹی کے قائد اور ورکرز کی محبت کی وجہ سے وزیر بناہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا پاکستان کی بہتری ہے۔ نواز شریف نے کراچی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہم ان تمام خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں جو معاشرے اور ملکی ترقی، استحکام، اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ خواتین کے حقوق اور ان کے تحفظ کو ترجیح دی ہے اور حکومت سندھ پارٹی کے منشور کے مطابق خواتین کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرنےے لیے پرعزم ہے۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے...
    پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ سندھ کو متنازعہ کینالوں کا منصوبہ کسی صورت قبول نہیں ہے، پیپلز پارٹی سمیت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ کے پانی سمیت عوام کے حقوق کی بات کر رہے ہیں، متنازعہ کینالوں کے خلاف مختلف سیاسی، سماجی و قوم پرست تنظیموں کا احتجاج عوام کی آواز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے متنازعہ کینال منصوبے کے خلاف سندھ کا مقدمہ ایکنک، این ای سی اور سی سی آئی سمیت تمام آئینی فورمز پر بھرپور طریقے سے لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کی عوام کی آواز سن کر متنازعہ کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار...
    پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے ‏خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کی سیاسی، سماجی اور معاشی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے ‏خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کی سیاسی، سماجی اور معاشی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ خصوصاً بینظیر بھٹو شہید نے نامساعد حالات کے باوجود جس بہادری اور حوصلے کے ساتھ پاکستانی قوم کی خدمت کی اور وطن عزیز میں جمہوریت کی بحالی، معیشت کی بہتری اور دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لئے کردار ادا...
    خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے لئے جدوجہد کی ہے، ان کو حقوق دلانے کے لئے جنگ لڑی ہے، خواتین کو حقوق دلانے کی جنگ کا سفر مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے شروع کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت و ایم پی اے سعدیہ جاوید نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کیا۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے لئے جدوجہد کی ہے، ان کو حقوق دلانے کے لئے جنگ لڑی ہے، خواتین کو حقوق دلانے کی جنگ کا سفر مادر جمہوریت بیگم نصرت...
    شرجیل میمن : فوٹو فائل وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن  کا کہنا ہے کہ رمضان کا مہینہ ہے میں بانی پی ٹی آئی کیلئے دعا گو ہوں، اللّٰہ بانی پی ٹی آئی کو صحت دے، جیل سے رہائی ملے مگر  ساتھ عقل بھی دے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ہم دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف ہیں، یہی ہمارا اصولی موقف ہے۔ شرجیل میمن  نے کہا کہ کراچی پریس کلب میں تمام صحافیوں سے ملاقات و افطار کا اہتمام کیا گیا، پیپلز پارٹی ہمیشہ میڈیا اور صحافتی تنظیموں کے ساتھ رہی ہے، آمرانہ و جابرانہ دور میں پیپلز پارٹی اور میڈیا ساتھ ساتھ رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ورکنگ صحافیوں کی تنخواہوں...
    سٹی 42 : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوئی ۔   ملاقات میں بلاول بھٹو اور برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف دیگر معاملات پر بھی بات چیت ہوئی ۔  ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز  پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ 
     اسلام آباد(نمائندہ  خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی رہنمائوں نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری سے فرحت اللہ بابر ‘سیدہ نفیسہ شاہ ‘ قمر زمان کائرہ‘ پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد ‘رکن خیبر پی کے اسمبلی احمد کنڈی اورخیبرپی کے کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے زرداری ہاؤس میں الگ الگ ملاقات کی۔ اس موقع پر بنوں حملے اور ضلع کرم سمیت صوبے میں قیام امن کی صورت حال جبکہ گورنر ہاؤس میں زرعی اور بلدیاتی موضوعات پر ہونے والے کنونشن پر بریفنگ کی گئی۔
    پیپلز پارٹی کے تمام گلے شکوے دور ہوں گے، چند دن میں اچھی خبریں آئیں گی، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام گلے شکوے دور ہوں گے، 4 دن میں اچھی خبریں آئیں گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ندیم افضل چن کو گورنر نہیں بنایا گیا اس لیے سیاسی بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر رہے ہیں، ان کو ناراض نہیں ہونے دیں گے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اختیار ولی کو وزارت اطلاعات میں کو آرڈی نیٹر خیبرپختونخوا افیئرز تعینات کر دیا گیا، کابینہ اراکین کے قلمدانوں...
    الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جے یو آئی کے امیدوار عثمان پرکانی کی درخواست مسترد کر دی اور پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کی رکنیت بحال کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 45 کوئٹہ کی ری پولنگ میں دھاندلی کے معاملے پر الیکشن ٹریبونل نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء علی مدد جتک کی رکنیت بحال کر دی۔ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 سے متعلق محفوظ شدہ آج فیصلہ سنا دیا۔ جس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار محمد عثمان پرکانی کی درخواست مسترد کر دی گئی اور پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کو کامیاب قرار دیا گیا۔ الیکشن...
    الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے حلقہ ”پی بی 45“ کے ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کے امیدوار کی ری پولنگ کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست کو الیکشن ٹریبونل میں دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کامیاب قرار پائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کے نتائج میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن بحال کردیا۔
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر مفاہمت کی سیاست جاری رکھے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہائوس لاہور میں پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر کارکنوں اور ورکرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔ گورنر ہائوس لاہور میں دی جانے والے افطار ڈنر میں پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر کارکنوں اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔  گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور ناراض کارکنوں کو ایک جگہ پر اکٹھا کرنا میرا عزم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پارٹی کاکنان کے لئے اسی طرح افطار ڈنر کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گورنر پنجاب...
    لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضٰی نے کہا ہے کہ ن لیگ کیساتھ خوشی کا اتحاد ہے نہ امید کا، پنجاب میں 2002ء اور 2008ء میں ہماری حکومت بنتی تھی، مگر ہمیں دانستہ طور پر اقتدار میں نہیں آنے دیا گیا کیونکہ اگر  پنجاب میں  یہ حکومتیں بن جاتیں تو پھر پاکستان پیپلز پارٹی کا راستہ نہیں روکا جا سکتا تھا۔ وہ پیپلز پارٹی ساہیوال کے زیر اہتمام ڈویژنل صدر غلام فرید کاٹھیا کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ کمیٹی ممبران سینئر رہنما میاں مصباح الرحمن، چوہدری اسلم گل، ثمینہ خالد گھرکی، اورنگزیب برکی، عثمان...
    لاہور: پی پی پی وسطی پنجاب کے سیکریٹری جنرل سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کودانستہ کمزور کیا جا رہا ہے.  2002 اور 2008 میں پی پی پی کو پنجاب میں دانستہ اقتدار سے باہر رکھا گیا، ن لیگ کیساتھ اتحاد نہ خوشی کی بات ہے، نہ اس سے کوئی امید ہے۔ ساہیوال ڈویژن کے صدر غلام فرید کاٹھیا کی رہائشگاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پی پی پی کو پہلے دن سے معلوم تھا کہ ن لیگ کیساتھ چلنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو گا، مگر حالات کی وجہ سے اتحاد کرنا پڑا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ 8 فروری کے انتخابات جس میں کسی جماعت کو...
     پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک سال میں کوئی ایسی کامیابی حاصل نہیں کی جس پر تعریف کی جائے، ایک دو دن میں حکومتی کارکردگی سے متعلق وائٹ پیپر جاری کریں گے۔حسن مرتضیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چینی، آئل، بیسن، دالیں، گوشت سمیت تمام سبزیاں مہنگی ہوگئی ہیں، اربوں روپے لگا کر جھوٹی تشہیر کر رہے ہیں ان کی تصویریں کوڑے دانوں پر ہی لگیں گی، ایک سال مکمل ہوگیا حکومت کی کارکردگی اگر بہتر ہوتی تو آج حالات بہتر ہوتے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات دیرپا نہیں ہیں، کبھی اسوٹی، لیپ ٹاپ اور ٹریکٹر بانٹ دیے تو کبھی کچھ، حکومت کی جانب سے ہمیں...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو یقین دلایا ہے کہ وہ صوبے کے مسائل پر وفاق سے بات کریں گے اور صوبے کے عوام نے پیپلزپارٹی کی حکومت سے جو توقعات وابستہ کررکھی ہیں ان پر پورا اترنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی  نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی ملاقات کا حصہ تھے،ملاقات میں سندھ اور بلوچستان حکومتوں کی مجموعی صورتحال،  کارکردگی اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پیکا قانون آئیڈیل نہیں لیکن اپنی مجوزہ شکل سے بہتر ہے،...
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت سے تحفظات ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) وعدے پورے کرے جبکہ پنجاب میں ہمارے اراکین اسمبلی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو بھی اس حوالے سے تحفظات ہیں، صوبے اور پارٹی کو نظرانداز کرنے کا رویہ نہیں چلے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کے پی حکومت کے پاس دہشتگردوں سے لڑنے کیلئے کچھ نہیں ہے لیکن وفاق سے لڑنے کیلئے سب کچھ ہے، ہم ن لیگ کے اتحادی نہیں ہیں بس چاہتے ہیں کہ سسٹم چلے، وفاقی حکومت کو ہمارے مسائل حل کرنا ہوں...
    وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم آج ملاقات ہوگی۔ گزشتہ روز وزیراعظم اور چیئرمین پیپلز پارٹی کی طے شدہ ملاقات اچانک منسوخ ہوگئی تھی، تاہم آج دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت متوقع ہے۔بلاول بھٹو حکومت سے ہونے والے معاہدوں پر اپنی جماعت کے تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی گفتگو ہوگی۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موجودہ حکومت کے دوسرے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر مملکت کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دس مارچ کو بلایا جارہا ہے جس سے صدر مملکت دوسری مرتبہ خطاب کرینگے جس کی تیاریاں اور انعقاد سب معمول کا حصہ ہیں لیکن خبر میں سے شر کا پہلو نکالنے کی جستجو رکھنے والوں نے اس خبر میں سے خبریت کے کئی پہلو نکال لئے ہیں جس میں اس پہلو کہ’’ صدر نے حکومت سے ایک سال کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کرلی ہے بھی شامل ہے‘‘ ، صدر کی جانب سے رپورٹ کی طلبی کی خبر کو اضافی بلکہ غیر معمولی سمجھا جارہا ہے چونکہ موجودہ حکومت ایک اتحادی تشکیل ہے اور مسلم لیگ(ن) کی اتحادی...
    اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان  پیر کو ہونے والی ملاقات منسوخ کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مصروفیات کے باعث اسلام آباد آنے کا پروگرام موخر کیا جس کے باعث ملاقات منسوخ کی گئی  ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سے 2 روز میں بلاول بھٹو زرداری کے اسلام آباد آنے پر ملاقات کا امکان ہے۔
    وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اپنی پہلی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر ڈی جی خان میں منعقدہ پہلے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خون پسینہ بہا کر ملک کو عظیم بنائیں گے، دعا کریں قرضے ختم ہو جائیں اگر ترقی میں ہم نے بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔ وزیر اعظم نے مہنگائی 40 سے 2.4 فی صد پر آنے کا دعویٰ بھی کیا اور واضح کر دیا کہ دہشت گردی اور احتجاجی سیاست کے خاتمے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ عوام دعا کریں کہ ملک ترقی کرے اور صنعتوں کی چمنیوں سے دھواں نکلے گا تو ملک ترقی کرسکے گا۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ قرضوں کے ساتھ...
    پیپلز پارٹی    کے رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت پر تحفظات ہیں اور مسلم لیگ ن کی حکومت نے وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے، وفاقی حکومت کو ہمارے مسائل حل کرنا ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے کہنے پرجو چیزیں کیں اس پر ہمیں تحفظات ہیں ، ایگری کلچر ٹیکس 45 فیصد نہیں ہونا چاہیے ، باہر سے 9 ہزار میں گندم منگوائی جاتی ہے لیکن اپنے کسان کو 4 ہزار دینے کو تیار نہیں ، وفاقی حکومت کے پاس اب تک باہر سے منگوائی گئی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی۔ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات ایک سے دو روز میں ہوگی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے آج چیئرمین پیپلز پارٹی کی ملاقات طے نہیں تھی. بلاول بھٹو کل اسلام آباد پہنچیں گے۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں دونوں اتحادی جماعتوں کے دیگر اہم رہنما بھی شریک ہوں گے۔ملاقات میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے اور پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات پر بھی گفتگو ہوگی۔ اس کے علاوہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کل منگل کے روز طلب کیے گئے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس دوران وزارتوں کی کارکردگی پر بھی غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے درمیان طے ملاقات بھی منسوخ ہو گئی ہے۔ ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ بلاول بھٹو کے کل اسلام آباد پہنچنے کے بعد نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پیپلز پارٹی اس سے قبل بھی حکومت سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہے جب کہ پنجاب کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی کے...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد پیپلزپارٹی کے مسلم لیگ ن کی قیادت کے فیصلوں پر تحفظات تھے کیونکہ پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شامل نہیںکیا جاسکا، ان تحفظات کو لیکر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کرینگے، یہ اہم ملاقات کل اسلام آباد میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس بھی ہوگا جس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ وزیراعظم سے ملاقات کے لیے کل بلاول بھٹو بھی آسلام آباد پہنچیں گے، بلاول بھٹو وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے جبکہ بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات طے پاگئی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کل اسلام آباد پہنچیں گے۔ نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں حکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے ۔ بلاول بھٹو پیپلزپارٹی اور حکمران جماعت کے درمیان معاہدوں پر عملدرآمد کے حوالے سے پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے ۔ پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات زیر بحث آئیں گے ۔ بیوی نے شوہر سے ہی رشوت میں ایک ارب روپے اینٹھ لئے پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اعلیٰ سطح...
    لاہور(نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتداد میں آئی تو تمام اضلاع میں یکساں ترقیاتی منصوبے شروع کریں گے۔ بلاول بھٹو میں ایسی قائدانہ صلاحیتیں ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدور اور سینئر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زردای کے دورہ لاہور کے بعد پارٹی مزید مضبوط اور متحرک ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔ پارٹی صدور اور سینئر رہنما گھر میں نہ بیٹھیں...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نوید قمر نے جیو نیوز پر نشر اپنے بیان کی وضاحت کردی ہے۔ اپنے وضاحتی بیان میں نوید قمر نے کہا ہے کہ انہوں نے چولستان کیلئے نہریں نکالنے کی حمایت نہیں کی ہے۔ پی پی پی رہنما نے کہا کہ انہوں نے تو صرف یہ کہا تھا کہ وہ چولستان کو سرسبز دیکھنا چاہتے ہیں، جیونیوز پر نشر بیان سے تاثر بنا کہ انہوں نے نہریں نکالنے کی حمایت کی ہے۔
    کراچی :سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کینالز کے خلاف تحریکیں چلانے والے ذہنوں میں زہر بھرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم فارم 47 والے نہیں فارم 45 والے ہیں، پیپلز پارٹی کو عوام کے دلوں سے کوئی ڈکٹیٹر نکال سکا، نہ کوئی برساتی سیاستدان نکال سکا۔ حیدرآباد میں سولر سسٹم کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جو غریب لوگ بجلی کا بل برداشت نہیں کرسکتے، ان کو گھر پر بجلی کے لیے سولر سسٹم مہیا کررہے ہیں، 2 لاکھ سے زائد گھروں کو میرٹ کی بنیاد پر حکومت سندھ یہ سولر سسٹم دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان میں کوئی ایک صوبہ...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں پیپلزپارٹی کے عہدیدار سے مارپیٹ کرنے والے مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق شہری پر تشدد میں بلوچستان کی بااثر شخصیت کا بیٹا ملوث نکلا۔ ملزم واقعے کے بعد شہر سے فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کے 7 سیکورٹی گارڈز کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق تشدد میں ملوث مرکزی ملزم شاہ زین مری ہے۔ شاہ زین مری بلوچستان فرار ہوگیا ہے۔ گرفتارگارڈز کی شناخت غوث بخش ، علی زین، حسن اور جلاد خان کے نام سے ہوئی۔ گرفتار گارڈز شاہ زین مری کے ذاتی محافظ ہیں۔ مزید پڑھیں: ساؤتھ زون میں لاقانونیت کی انتہا، پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیدار پر مسلح افراد کا...
    پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی کابینہ میں توسیع پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کی برطرفی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک طرف وزرا یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ ملازمین کو نہیں نکالا جائے گا تو دوسری طرف چھانٹیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں یقین دہانی کرائی گئی کہ فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو برطرف کرکے اور یوٹرن لینےسےحکومتی ساکھ شدید متاثرہورہی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں وزرا کی فوج بھرتی کی جارہی ہے اور دوسری طرف غریب ملازمین سے روزگار...
    اسلام آباد (عترت جعفری) وفاقی کابینہ میں 12 وفاقی وزراء،9 وزراء مملکت، تین مشیروں اور4 معاونین خصوصی کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کی مجموعی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی ہے۔ نئے وفاقی وزراء کی شمولیت سے پہلے سے کام کرنے والی کابینہ جو 18 وفاقی وزراء، دو وزرائے مملکت اور ایک مشیر اور چار معاون خصوصی پر مشتمل تھی، پر کام کے بوجھ میں کمی آئے گی۔ بہت سی اہم وزارتیں ہیں جن میں فوڈ  سکیورٹی، مذہبی امور، نجکاری شامل ہیں جو دوہرے چارج کی وجہ سے حقیقی قیادت سے محروم تھیں۔ وفاقی کابینہ اب بظاہر مکمل ہو گئی ہے اور اس میں مزید وزراء کی شمولیت کی گنجائش کافی حد تک کم ہو گئی ہے۔ وفاقی وزرائے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن میں مسلح افراد نے پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ساؤتھ زون میں لاقانونیت کی انتہا ہوگئی، بوٹ بیسن کے علاقے میں ٹویوٹا سرف میں سوار مسلح افراد نے پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات برکت سومرو کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا جبکہ کار میں سوار ان کے دوست کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں مسلح افراد کو چھوٹے اور بڑے ہتھیار کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ، بوٹ...
    صدر آصف زرداری نے دورہ لاہور کے دوران پنجاب سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔اس ملاقات کی خبریں میڈیا میں آئی ہیں۔ سرخیاں یہی ہیں کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے ارکان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔ جواب میڈیا میں یہی آیا ہے کہ صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے اتحاد ہماری مجبوری ہے۔ یہ ایک مجبوری کا اتحاد ہے ۔ اب ذرا اس مجبوری کے اتحاد کا جائزہ لیں۔ اس مجبوری کے اتحاد کی وجہ سے ہی آصف زرداری ملک کے صدر پاکستان بنے ہیں۔ اگر یہ مجبوری کا اتحاد نہ ہوتا تو وہ ملک کے صدر...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں انکی مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات متوقع ہیں۔سماء نیوز کے مطابق اس ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اس موقع پر پنجاب میں پیپلز پارٹی کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے اہم فیصلوں کی توقع ہے۔علاوہ ازیں صدر مملکت وسطی پنجاب کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ پارٹی کے معاملات اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔ نشے میں دھت ڈاکٹر کے ہاتھوں آپریشن کے بعد مریض کی موت مزید :
    وزیرِ اعظم کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے اتحاد قائم رکھنا ان کی اور ہماری مجبوری ہے، ہمارے اپنے ارکان کو بھی گلے شکوے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کو پتہ ہے کہ نہ ہمارے بغیر وہ حکومت بنا سکتے ہیں اور ان کے بغیر ہم حکومت چلا سکتے ہیں۔رانا ثنا اللہ  نے کہا  کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے، حکومت کی ایک سال کی کارکردگی ہر لحاظ سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں، جمہوریت ڈائیلاگ سے ہی آگے بڑھتی ہے، ڈیڈ لاک سے نہیں، حکومت کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔مسلم لیگ ن کے رہنمانے کہا کہ...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ آکسفورڈ یونین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، دیگر ممالک کو بھی جمہوریت سے متعلق چیلنجز کا سامنا ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ پیپلز پارٹی کا میثاق جمہوریت میں اہم کردار تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں اپوزیشن کو مصروف رکھا، قومی سیاست میں ضرورت پڑنے پر پیپلز پارٹی نے ہی ساتھ دیا ہے۔ ماضی میں احتساب کے نام پر پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایا جاتا رہا، آصف...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا، ہماری کوششوں سے  ایکٹ میں کئی ترامیم کی گئیں۔ آکسفورڈ یونین سے خطاب کے بعد ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا اور اس کو سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لانے کی کوشش کی تھی۔  بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ہی محنت اور کوششوں کی وجہ سے ہی پیکا ایکٹ میں کئی ترامیم کی گئیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ کے حقیقی مسودے کی ہمیشہ سے مخالف رہی ہے، پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، دیگر ممالک...
    پاکستان پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ کے حقیقی مسودے کی ہمیشہ سے مخالف رہی ہے پیکا کو سب سے پہلے عمران خان نے لانے کی کوشش کی، چیئرمین پیپلز پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا، ہماری کوششوں سے ایکٹ میں کئی ترامیم کی گئیں۔آکسفورڈ یونین سے خطاب کے بعد ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا اور اس کو سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لانے کی کوشش کی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ہی محنت اور کوششوں کی وجہ سے ہی پیکا ایکٹ میں کئی ترامیم کی گئیں ہیں۔ان کا...
    لاہور میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کی صدر مملکت سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں دیر نہیں ہونی چاہیے، بلدیاتی الیکشن کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلدیاتی انتخابات کے دوران آصف زرداری نے بلاول بھٹو کے ساتھ پنجاب میں بیٹھنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے صدر زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کو بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور بلاول بھٹو زرداری خود پنجاب میں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں دیر نہیں ہونی چاہیے، بلدیاتی الیکشن کا ہونا...
    صدر زرداری نے پیپلزپارٹی پنجاب کے اراکین کو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا حکم دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی کے پنجاب کے اراکین کو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا حکم دے دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں انہیں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تیاری کا حکم دیا گیا ۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، ہمیں بھرپور کامیابی حاصل کرنا ہوگی جب کہ بلاول بھٹو اور میں خود پنجاب میں بیٹھوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ...
    آکسفورڈ یونین سے خطاب کے بعد ایک انٹرویو کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ کے حقیقی مسودے کی ہمیشہ سے مخالف رہی ہے، پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، دیگر ممالک کو بھی جمہوریت سے متعلق چیلنجز کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا، ہماری کوششوں سے ایکٹ میں کئی ترامیم کی گئیں۔ آکسفورڈ یونین سے خطاب کے بعد ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا اور اس کو سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لانے کی کوشش کی تھی۔...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  پیکا قانون کوئی آئیڈیل قانون تو نہیں ہے لیکن یہ اس سے بہت بہتر ہے جو شروع میں تجویز کیا گیا تھا جسے مشاورت کے بعد قدرے بہتر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیکا ترامیم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا آکسفورڈ یونیورسٹی میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ پیکا قانون کی ابتدائی شکل میں تو ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر 30 سال کی سزا بھی شامل تھی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی پیکا قانون میں شامل رہی ہے اور اس میں ترامیم کرائی ہیں، پیپلز پارٹی نے 26 ویں ترمیم منظور کروا کے جمہوریت...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ متنازع پیکا قانون اس طرح منظور نہیں ہوا جیسا ابتداء میں تجویز کیا گیا تھا۔آکسفورڈ یونیورسٹی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیکا قانون کی ابتدائی شکل میں تو ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر 30 سال کی سزا بھی شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پیکا قانون میں شامل رہی ہے اور اس میں ترامیم کرائی ہیں، پیپلز پارٹی نے 26 ویں ترمیم منظور کروا کے جمہوریت کو کمزور نہیں کیا ہے۔ مانتا ہوں پیکا قانون سازی پر حکومت نے جلد بازی کی، عرفان صدیقیمسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مانتا ہوں پیکا قانون سازی پر حکومت نے جلد...
     ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔  آکسفورڈ یونین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، دیگر ممالک کو بھی جمہوریت سے متعلق چیلنجز کا سامنا ہے، پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، پیپلزپارٹی کا میثاق جمہوریت میں اہم کردار تھا۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی  انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں اپوزیشن کو مصروف رکھا، قومی سیاست میں ضرورت پڑنے پر پیپلزپارٹی نے ہی ساتھ دیا ہے، ماضی میں احتساب کے نام...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری جمعرات کو یو اے ای کے ولی عہد کے اعزاز میںایوان صدر میں ضیافت دیں گے‘ اسی روز وفاقی کابینہ میں توسیع کی جا رہی ہے اور صدر مملکت کابینہ میں نئے شامل ہونے والے وزراء سے حلف لیں گے‘ذرائع نے بتایا ہے کہ ایوان صدر کے سٹاف کو تقریب  حلف وفاداری کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے،زرائع  نے بتایا ہے کہ کابینہ میں شمولیت کی پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے بھی حتمی مرحلے میں ہیں اگر بات چیت کامیاب رہی تو پیپلز پارٹی بھی اس کا حصہ ہو سکتی ہے ۔
    صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر ہاؤس میں پارلیمانی پارٹی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں پارٹی رہنماؤں نے آصف علی زرداری کے سامنے شکایات کے انبار لگادیے۔پارلیمانی پارٹی پنجاب کے مطابق ملاقات میں کہا گیا کہ انتظامی معاملات میں پیپلز پارٹی کے اراکین کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ملاقات میں مزید کہا گیا کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن ترقیاتی فنڈز کی تقسیم پر پی پی رہنماؤں کو نظر انداز کر رہی ہے۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری ہے، جانتا ہوں تحریری معاہدے کے نکات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کے...
    پیپلز پارٹی پارلیمانی وفد کی حکومت کیخلاف شکایتیں، صدر زرداری نے ساتھ مجبوری قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، پیپلز پارٹی پارلیمانی وفد اور رہنماوں نے آصف علی زرداری کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے پنجاب کی پارلیمانی وفد کے اراکین اور تنظیمی رہنماوں نے گورنر ہاوس لاہور میں مرحلہ وار ملاقاتیں کیں۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمانی وفد اور رہنماوں نے آصف علی زرداری کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے۔وفد کے اراکین کا کہنا تھا کہ انتظامی معاملات میں پیپلز پارٹی کے اراکین کو نظر...
    حسن علی : صدر مملکت آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد کی ملاقات ہوئیپیپلز پارٹی پارلیمانی وفد اور رہنماؤں نے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے،وفد کے اراکین کا کہنا تھا کہ انتظامی معاملات میں پیپلز پارٹی کے اراکین کو نظر انداز کیا جارہاہے، ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے معاملہ میں پی پی اراکین کوترجیح نہیں دی جا رہی، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد نے حلقوں کے مسائل پر بھی آگاہ کیا،صدرآصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری ہے، جانتا ہوں تحریری معاہدے کے نکات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا،  پارلیمانی وفد کوآئندہ بجٹ تک مسائل حل ہونے کا انتظار کرنے کی ہدایت کردی ، صدرآصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی...
    پی ڈی پی رکن اسمبلی نے نوجوانوں میں نشے کی زیادتی کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے سماج میں ایک سنگین مسئلے کا رخ اختیار کر گیا ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر اور رکن اسمبلی وحید الرحمن پرہ نے کہا کہ ان کی پارٹی نئی تشکیل شدہ جموں و کشمیر اسمبلی میں روزگار، منشیات پر کنٹرول اور اراضی حقوق پر تین اہم بل پیش کرے گی۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس سمیت تمام پارٹیوں سے ان بلوں کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔ پی ڈی پی رکن اسمبلی نے سرینگر میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی ہدایت پر اسمبلی میں تین بڑی بلیں پیش کرنے والے ہیں جو...
    پیپلزپارٹی رہنما سردار قیضار خان میانخیل کے اغوا کیخلاف وکلاء نے ہڑتال کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان(محمد ریحان )پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سردار فتح اللہ میانخیل ،سابق ممبر قومی اسمبلی سردار عمر فاروق خان میانخیل مرحوم ،سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سردار ثناء اللہ خان میانخیل مرحوم ، ہدایت اللہ خان میانخیل کے بھائی اور کلاچی سے رکن صوبائی اسمبلی سردار احسان اللہ خان میانخیل کے چچا ،پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر و امیدوار برائے صدارت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ سردار قیضار خان میانخیل کی اغوائیگی کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اور ہائیکورٹ بار ڈیرہ کے وکلاء نے ہڑتال کر دی ،کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا، اسی طرح ضلع...
    تصویر بشکریہ قیضار خان میاں خیل فیس بک پیج پاکستان پیپلز پارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈویژنل صدر قیضار خان میاں خیل اور اُن کے گارڈ لاپتہ ہوگئے۔قیضار خان میاں خیل کے بھتیجے احسان اللّٰہ نے چچا کے گاؤں سگو کے قریب سے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ چچا قیضار خان کا موبائل فون بند جارہا ہے، وہ جنازے میں شرکت کےلیے گرہ عیسیٰ خان گئے تھے۔ڈی آئی خان پولیس نے کہا کہ قیضار خان میاں خیل کے لاپتا ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
    کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں مسلح ڈاکوؤں نے بڑی ڈکیتی کی واردات کو انجام دیا۔ ڈاکوؤں نے اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر 75 تولہ سونا، 25 لاکھ روپے نقد، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔ ڈکیتی کی یہ واردات پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما قمر جان بلوچ کے گھر پر ہوئی، جو اس وقت عمرے کی ادائیگی کے لیے مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق ڈاکو بڑی منصوبہ بندی کے ساتھ آئے اور واردات کے دوران پورے گھر کو یرغمال بنا لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
    میرے والد کے گہرے دوست تو بھٹو صاحب بھی تھے مگر شیخ مجیب سے گہری دوستی کی بناء پر جو ان کو سزا ملی کہ وہ میری والدہ کے ساتھ عمر ے کی سعادت کے لیے یہاں سے روانہ ہوئے اور ان کو جہاز سے اتارا گیا۔ میرے والد بھی بڑے ضدی تھے انھوں نے بارڈر کراس کیا اور وہاں سے لندن روانہ ہو گئے، دو سال لندن میں جلا وطنی کے گزارے۔ وہ واپس آئے یہ کہہ کر کہ دیس میں پابند سلاسل ہونا جلا وطنی سے بہتر ہے۔ اس وقت سندھ کے وزیر ِ اعلیٰ میرے والد کے جگری دوست رئیس غلام رسول جتوئی کے بیٹے غلام مصطفی جتوئی تھے۔ان کی اتنی عنایت ضرور ہوئی کہ جیل کے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے دستخط کرکے کینال منصوبے کی منظوری دی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پانی کے معاملے پر منافقانہ رویہ ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری نے دستخط کرکے کینال منصوبے کی منظوری دی۔ اندرون سندھ کے علاقے عمر کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے کینال کے معاملے پر سنجیدہ ہوتے تو سندھ اسمبلی میں قرارداد لاتے۔ انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کینال بنانے کے منصوبے میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے۔ قادر مگسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دنیا...
    لاہور (آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق گورنر ہائوس میں آصف علی زرداری اوروزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات کا امکان ہے ، ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔آصف علی زرداری پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔بتایا جاتا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی سرد جنگ ختم ہوگی، صدر آصف علی زرداری مفاہمتی راستہ نکالیں گے۔صدر مملکت آج لاہور ریس کلب میں ہونے والی ڈربی ریس میں بھی بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے۔
    سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بہت مایوس کیا ہے۔کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی قیادت سے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے محمود اچکزئی کی سربراہی میں ملاقات کی۔ملاقات میں اسد قیصر، سلمان اکرم راجا، سردار لطیف کھوسہ، صدر الدین شاہ راشدی، ڈاکٹر صفدر عباسی اور سردار عبدالرحیم موجود تھے۔اس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنماؤں نے کہا کہ پوری قوم آئین اور قانون کی حکمرانی اور آزاد عدلیہ کیلئے آواز بلند کرے۔صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کا شکر گزار ہوں، تمام ایشوز پر کھل کر بات ہوئی،...
    اگلے وزیراعظم بلاول ہوں گے روک سکتے ہو تو روک لو، پی پی رہنما کا ن لیگ کو چلینج WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نے وزیراطلاعات پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کی کارکردگی ٹک ٹاک کی حد تک محدود ہے، پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوگا روک سکتے ہو تو روک لو۔پیپلزپارٹی کے جنرل سیکریٹری برائے وسطی پنجاب سید حسن مرتضی کا وزیر اطلاعات پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لاہور کے علاوہ پنجاب کے باقی اضلاع سے صوبائی حکومت نے سوتیلا سلوک روا رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں اربوں کے ترقیاتی فنڈز دیکر باقی پنجاب...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری گورنر ہاوس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آصف علی زرداری پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، امید کی جا رہی ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی بالخصوص گورنر پنجاب کے شکوے دور کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان سیاسی سرد جنگ ختم ہوگی، صدر آصف علی زرداری مفاہمتی راستہ نکالیں گے۔صدر مملکت اتوار کو لاہور ریس کلب میں ہونے والی ڈربی...
    بدین (نمائندہ جسارت ) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت ہرگز نہ دیں گے پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کا برا حال کردیا ہے پیپلزپارٹی نے سندھ کے پانی پر سودا کرکے اقتدار میں آئی سندھ میں ہمارے کارکنان پر انتقامی کارروائی کی جارہی ہیں سندھ کی تعلیم بھی تباہ کردی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز شاہ نواز پر بیداری مہم کے سلسلے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا بدین پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جلسے میں تبدیل ہوگئی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سندھ...
     اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت سندھ نے آکسفورڈ پاکستان پروگرام  کے اشتراک سے دو ممتاز سکالرشپس کا اعلان کیا ہے، جو شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نام سے منسوب ہوں گے۔ یہ سکالرشپس  او پی پی  سالانہ گریجویٹ سکالرشپ پروگرام کا حصہ ہوں گی اور سندھ کے انتہائی باصلاحیت طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں گریجویٹ تعلیم حاصل کرنے میں معاونت فراہم کریں گی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین، بلاول بھٹو زرداری، اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے سرکاری دورے کے دوران دو ممتاز سکالرشپس کا اعلان کیا۔ چیئرمین بلاول کو لیڈی مارگریٹ ہال (جو محترمہ بینظیر بھٹو کا مادرِ علمی بھی ہے) کے پرنسپل، پروفیسر سٹیفن بلیتھ، نے ظہرانے پر...
    پشاور: پاکستان پیپلزپارٹی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔   خیبرپختونخوا اسمبلے میں پیپلزپارٹی کے رکن ارباب زرک اور پیپلز ٹریڈ فورم نے حکومتی فیصلے  کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے، رکن صونائی اسمبلی ارباب زرک نے  کہا کہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 11 سالہ اقتدار میں عوام کو ایک بھی نیا بڑا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے، اس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔  پیپلز ٹریڈ فورم کے صوبائی سینیئر نائب صدر شبیر الحسنین نے کہا کہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو...
    درخواست گوہر الرحمان ایڈووکیٹ کی توسط سے دائر کر دی گئی ہے، درخواست میں صوبائی حکومت، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری لاء، سیکرٹری صوبائی اسمبلی اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نگراں حکومت کے دوران بھرتی افراد کو نکالنے کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا ایمپلائز ایکٹ 2025ء کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پی پی پی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ نے ایکٹ کے خلاف درخواست دائر کی۔ درخواست گوہر الرحمان ایڈووکیٹ کی توسط سے دائر کر دی گئی ہے، درخواست میں صوبائی حکومت، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری لاء، سیکرٹری صوبائی اسمبلی اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق نگراں حکومت کے دوران مختلف سرکاری محکموں...
    حسن علی : صدر مملکت آصف علی زرداری کل 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گےذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کل گورنر ہاوس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، آصف علی زرداری پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے،  امید کی جارہی ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی بلخصوص گورنر پنجاب  کے شکوؤں کو دور کیا جائے گا اور پیپلز پارٹی و ن لیگ کے درمیان سرد جنگ ختم ہوگی  ، صدر آصف علی زرداری مفاہمتی  راستہ  نکالیں گے صدر مملکت اتوار کو لاہور ریس کلب میں ہونے والی ڈربی ریس میں مہمان خصوصی ہونگے، اسرائیل سے رہا...
    پشاور : پاکستان پیپلز پارٹی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  رکن صوبائی اسمبلی  ارباب زرک خان نے اس فیصلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔   ارباب زرک کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت 11 سالہ اقتدار میں عوام کو ایک بھی نیا بڑا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے اور اب اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی جیسے غیر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا تاکہ اسٹیڈیم کا اصل نام برقرار رکھا جا سکے۔