Express News:
2025-03-10@09:27:48 GMT

وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات آج ہوگی

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

اسلام آباد:

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات آج ہوگی۔

وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو افطار ڈنر پر مدعو کر لیا۔

ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ پنجاب کی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی کا وفد بھی ہوگا جس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف سمیت سینیر قیادت شامل ہے۔

مزید پڑھیں؛ وزیراعظم، بلاول بھٹو کی طے شدہ اہم ملاقات مؤخر

پیپلز پارٹی پوری تیاری کے ساتھ وزیراعظم سے ملاقات کرے گی۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات طے ہوئی تھی تاہم چند وجوہات کی بنا پر ملاقات منسوخ ہوگئی تھی۔

گزشتہ ملاقات میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آنے تھے جبکہ بلاول بھٹو نے حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھنے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو

پڑھیں:

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر بلاول اور آصف زرداری اہم اعلان کریں گے، رہنما پی پی پی

ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سندھ کے سیکریٹری جنرل وقار مہدی نے کہا ہے کہ 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری اہم اعلان کریں گے۔

پیپلز سیکرٹریٹ کراچی میں صوبائی وزیر سعید غنی کی زیرصدارت پی پی پی کراچی ڈویژن کا  اہم اجلاس ہوا جہاں دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ 4 اپریل کو بانی اور قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی، برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار کے باہر گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔

حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اسکوٹر سروس کا آغاز

انہوں نے کہا کہ برسی کی تقریب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین اور صدر پاکستان آصف علی زرداری اور پارٹی کی دیگر اعلیٰ قیادت خطاب کرے گی، کراچی کے تمام اضلاع سے قافلے 2 اور 3 اپریل سے گڑھی خدا بخش کے لیے روانہ ہونا شروع ہوجائیں گے۔

 پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سید وقار مہدی نے کہا کہ اس سال شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری اہم اعلان کریں گے۔

رمضان نگہبان پیکج؛ 10 لاکھ افراد میں پے آرڈرز تقسیم

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ملاقات ، اہم امور زیر غور آئیں گے
  • وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی آج ملاقات طے، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا 
  • وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ملاقات ہوگی
  • ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر بلاول اور آصف زرداری اہم اعلان کریں گے، رہنما پی پی پی
  • ہر عورت کی آواز سنی جائے، قدر کی جائے اور احترام دیا جائے،بلاول بھٹو
  • بلاول سے امریکہ، برطانیہ، فرانس کے سفارتکاروں کی ملاقاتیں، تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • بلاول سے امریکا کی پاکستان میں چارج ڈی افیئر نٹالی اے بیکر کی ملاقات
  • بلاول بھٹو زرداری سے امریکی ناظم الامور اور فرانس کے سفیر کی ملاقاتیں ،  تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • چیئرمین بلاول بھٹو سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات