اسلام آباد(نمائندہ  خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی رہنمائوں نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری سے فرحت اللہ بابر ‘سیدہ نفیسہ شاہ ‘ قمر زمان کائرہ‘ پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد ‘رکن خیبر پی کے اسمبلی احمد کنڈی اورخیبرپی کے کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے زرداری ہاؤس میں الگ الگ ملاقات کی۔ اس موقع پر بنوں حملے اور ضلع کرم سمیت صوبے میں قیام امن کی صورت حال جبکہ گورنر ہاؤس میں زرعی اور بلدیاتی موضوعات پر ہونے والے کنونشن پر بریفنگ کی گئی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

معاشرے کی ترقی خواتین کے مساوی حقوق کے بغیر ممکن نہیں:بلاول بھٹو

ویب ڈیسک:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر عورت کی آواز سنی جائے، قدر کی جائے اور احترام دیا جائے۔

 یومِ خواتین پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صنفی مساوات انصاف اور جمہوریت کا بنیادی اصول ہے، مادرِ ملت فاطمہ جناح کی جدوجہد امید کی روشن علامت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی قربانیوں اور جرأت کو سلام، بینظیر بھٹو شہید نے خواتین کے لیے قیادت کے دروازے کھولے۔

ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز

 انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی خواتین کے مساوی حقوق کے بغیر ممکن نہیں، ایسا ماحول تشکیل دینا ہو گا جہاں خواتین خود کو محفوظ محسوس کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ہر عورت کی آواز سنی جائے، قدر کی جائے اور احترام دیا جائے،بلاول بھٹو
  • معاشرے کی ترقی خواتین کے مساوی حقوق کے بغیر ممکن نہیں:بلاول بھٹو
  • ہر عورت کی آواز سنی جائے، قدر کی جائے اور احترام دیا جائے: بلاول
  • بلاول سے امریکہ، برطانیہ، فرانس کے سفارتکاروں کی ملاقاتیں، تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • بلاول سے امریکا کی پاکستان میں چارج ڈی افیئر نٹالی اے بیکر کی ملاقات
  • بلاول بھٹو زرداری سے امریکی ناظم الامور اور فرانس کے سفیر کی ملاقاتیں ،  تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • چیئرمین بلاول بھٹو سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
  • گورنر خیبرپختونخوا کی بلاول بھٹو سے ملاقات، بنوں حملے کے حوالے سے بریفنگ دی
  • بلاول بھٹو کی پارٹی رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں