صدر زرداری لاہور پہنچ گئے‘ وزیراعظم سے ملاقات کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
لاہور (آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق گورنر ہائوس میں آصف علی زرداری اوروزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات کا امکان ہے ، ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔آصف علی زرداری پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
بتایا جاتا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی سرد جنگ ختم ہوگی، صدر آصف علی زرداری مفاہمتی راستہ نکالیں گے۔صدر مملکت آج لاہور ریس کلب میں ہونے والی ڈربی ریس میں بھی بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صدر آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں