وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ دیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق  پیر کے روز وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں عوامی امنگوں پر پورا اترنے اور وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون سے عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کے لیے فعال اور متحرک کردار ادا کرنے پر پیپلز پارٹی کی قیادت کو سراہا اور پی پی رہنماؤں کے اعزاز میں افطار پارٹی اور اعشایے کا اہتمام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خطیر اخراجات کے پیش نظر چیف جسٹس کا الوداعی ڈنر قبول نہ کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم نے  اس موقع پر کہا کہ ملک کا مستقبل بہتر کرنے کے لیے وفاق اور صوبوں اور تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہے۔

 شرکا نے وزیراعظم کی قیادت میں حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ان کے نتیجے میں ملک میں حالیہ معاشی استحکام پر وزیرِ اعظم اور ان کی ٹیم کی انتھک کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وفد کے شرکا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کے ملکی ترقی و معاشی استحکام اور عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہر اقدام میں حکومت سے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام

پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیرِ اعظم کے حکومتی امور میں اتحادیوں سے مشاورت، ان کی رائے کے احترام اور ان کو اعتماد میں لینے کے اقدام پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں ملکی معیشت کی ترقی کے لیے اپنے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افطار بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی رمضان المبارک عشائیہ مسلم لیگ ن وزیراعظم شہباز شریف وفاقی حکومت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افطار بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی رمضان المبارک عشائیہ مسلم لیگ ن وزیراعظم شہباز شریف وفاقی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کے اعزاز میں کے لیے

پڑھیں:

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو آج وفد سمیت افطار ڈنر پر مدعو کر لیا

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو آج وفد سمیت افطار ڈنر پر مدعو کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افطار ڈنر کے موقع اہم ملاقات وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہو گی، جس میں حکومت سازی کے دوران پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان کیے گئے معاہدے پر تفصیلاً گفتگو کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو شہباز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

ملاقات کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر خیبر پختون خوا سمیت اہم پیپلز پارٹی کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ کابینہ ارکان سمیت مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت بھی شریک ہو گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات مؤخر ہو گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی مصروفیات کے باعث ملاقات مؤخر ہوئی تھی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کی بلاول بھٹو کو پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
  • وزیر اعظم کا پیپلز پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں افطار و عشائیہ
  • وزیر اعظم کا بلاول بھٹو کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ کااہتمام
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو آج وفد سمیت افطار ڈنر پر مدعو کرلیا
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو آج وفد سمیت افطار ڈنر پر مدعو کر لیا
  • وزیر اعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ملاقات ، اہم امور زیر غور آئیں گے
  • وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ملاقات ہوگی
  • وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات آج ہوگی