اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت سندھ نے آکسفورڈ پاکستان پروگرام  کے اشتراک سے دو ممتاز سکالرشپس کا اعلان کیا ہے، جو شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نام سے منسوب ہوں گے۔ یہ سکالرشپس  او پی پی  سالانہ گریجویٹ سکالرشپ پروگرام کا حصہ ہوں گی اور سندھ کے انتہائی باصلاحیت طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں گریجویٹ تعلیم حاصل کرنے میں معاونت فراہم کریں گی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین، بلاول بھٹو زرداری، اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے سرکاری دورے کے دوران دو ممتاز سکالرشپس کا اعلان کیا۔ چیئرمین بلاول کو لیڈی مارگریٹ ہال (جو محترمہ بینظیر بھٹو کا مادرِ علمی بھی ہے) کے پرنسپل، پروفیسر سٹیفن بلیتھ، نے ظہرانے پر مدعو کیا، جہاں انہیں آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے وژن اور اقدامات سے آگاہ کیا گیا اور لیڈی مارگریٹ ہال کی جانب سے او پی پی  کے لیے فراہم کیے گئے بنیادی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس ظہرانے میں  بینظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو، معروف مصنفہ، مورخ اور ایل ایم ایچ کی سابق طالبہ وکٹوریا اسکوفیلڈ اور حکومت سندھ و بلوچستان کے سینئر وفود نے بھی شرکت کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا پی پی پاکستانیوں، خاص طور پر پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلبہ کے لیے مواقع پیدا کر رہی۔  بلاول بھٹو زرداری نے تعلیمی اور تحقیقی  میدان میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کے لئے آکسفورڈ پاکستان پروگرام کی گراں قدر خدمات کی تعریف کی ۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

صدر آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے

حسن علی : صدر مملکت آصف علی زرداری کل 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کل گورنر ہاوس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، آصف علی زرداری پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے،  امید کی جارہی ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی بلخصوص گورنر پنجاب  کے شکوؤں کو دور کیا جائے گا اور پیپلز پارٹی و ن لیگ کے درمیان سرد جنگ ختم ہوگی  ، صدر آصف علی زرداری مفاہمتی  راستہ  نکالیں گے 
صدر مملکت اتوار کو لاہور ریس کلب میں ہونے والی ڈربی ریس میں مہمان خصوصی ہونگے،

اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت

متعلقہ مضامین

  • سندھ کے طلباء کیلیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں سکالرشپس متعارف
  • صدر آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے
  • پاکستان اب ایک اور مارشل لا کا متحمل نہیں ہوسکتا: بلاول بھٹو زرداری 
  • امریکا کی پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر پابندی، یہ کھلی منافقت ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • وزیر اعلی سندھ کا احسن اقدام،6 طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی سکالر شپ دینے کا اعلان
  • مقامی زبانوں کت تحفظ کیلئے اقدامات کرین : پاکستان کا مستقتبل آئینی بالادستی ،آزاد عدلیہوصحافت سے وابستہ، بلاول 
  • سندھ حکومت کا طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی اسکالر شپ دینے کا اعلان
  • بے نظیر بھٹو نے پاکستان میں خواتین کو آگے آنے کیلئے راستہ کھولا، بلاول بھٹو
  • والدہ نے بدلہ لینا نہیں سکھایا، چیئرمین پیپلز پارٹی