کفایت شعاری صرف غریب کیلیے ہے؟ وفاقی کابینہ میں توسیع پر پیپلز پارٹی کی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی کابینہ میں توسیع پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔
مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کی برطرفی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک طرف وزرا یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ ملازمین کو نہیں نکالا جائے گا تو دوسری طرف چھانٹیاں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں یقین دہانی کرائی گئی کہ فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو برطرف کرکے اور یوٹرن لینےسےحکومتی ساکھ شدید متاثرہورہی ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں وزرا کی فوج بھرتی کی جارہی ہے اور دوسری طرف غریب ملازمین سے روزگار چھینا جارہا ہے۔ کفایت شعاری کیا صرف غریب ملازمین کے لیے ہے جنہیں بیروزگار کرکے ان کے چولہے بند کیے جارہے ہیں۔
ترجمان پی پی نے سوال کیا کہ وفاقی کابینہ میں درجنوں وزرا شامل کرنے سے قومی خزانے پر بوجھ نہیں پڑے گا؟ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام دشمن فیصلے لینے سے گریز کرے۔ملک میں روزگار کے ذرائع پیدا کرنے کے بجائے انہیں بند کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کےاس فیصلے پر تشویش ہے۔ اس طرح کے متعصبانہ فیصلوں کو واپس لیا جائے۔ حکومت کو اس عوام دشمن فیصلے پر نظرثانی کرنی ہوگی۔ پیپلز پارٹی ہر عوام دشمن منصوبے کے خلاف ہے اور ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں مزید 13 وزرا اور 11 وزرائے مملکت کی شمولیت ہوئی ہے، جس کے بعد وفاقی کابینہ کی مجموعی تعداد 31 ہوگئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کہ وفاقی
پڑھیں:
مسلم لیگ (ن) کا عوامی رابطہ مہم کیلیے لاہور میں سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ
پاکستان مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم میں بہتری کے لیے لاہور میں سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کو مسلم لیگ (ن) کے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عوامی رابطہ مہم کیلیے نصیر آباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ پارٹی آفس بنانے کےلیے پارٹی قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق آٹھ کروڑ کی لاگت سے نصیرآباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سیکرٹریٹ میں تبدیل کیا جائے گا، لاہور سیکرٹریٹ میں ضلعی و مقامی رہنماؤں کے دفاتر میٹنگ رومز بنائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ کے لیے فنڈز کا فی الحال کھوکھر فیملی از خود انتظام کرے گی، لاہور میں ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ ہی مرکزی قیادت کی سرگرمیوں کا محور ہے۔
لاہور سیکرٹریٹ بننے سے رہنماوں اور کارکنان میں فاصلہ کم ہوگا جس سے کو پارٹی مزید منظم ہو سکے گی۔