2025-02-28@08:52:16 GMT
تلاش کی گنتی: 62

«کہ وفاقی»:

    ویب ڈیسک:وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب  نے کہا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں اپنے اخراجات کم کریں۔  پشاور میں چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے ایف بی آر میں انسانی مداخلت کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔  وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ ہم ڈپارٹمنٹس اور اٹیچڈ ڈپارٹمنٹس کو بند کر رہے ہیں، حکومت کا کام پالیسی بنا کر اس کو جاری رکھنا ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی  انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات کم کرنے کے لیے رائٹ سائزنگ کی جا رہی ہے، ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، آئندہ بجٹ کے لیے تاجروں سے تجاویز...
    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ اپنے اخراجات کو کم کریں۔پشاور میں چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے ایف بی آر میں انسانی مداخلت کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ ہم ڈپارٹمنٹس اور اٹیچڈ ڈپارٹمنٹس کو بند کر رہے ہیں، حکومت کا کام پالیسی بنا کر اس کو جاری رکھنا ہے۔ آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے، محمد اورنگزیب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے۔...
    کولاج فوٹو: فائل رکن پارلیمنٹ حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، خالد مگسی اور مصطفیٰ کمال کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے حنیف عباسی کو وزارت ریلوے کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے جبکہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وزارت قومی صحت کا قلمدان دینے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مگسی کو وزارت مواصلات جبکہ ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت اس وقت ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے پاس ہے جبکہ انکے پاس وزارت تعلیم کا بھی قلمدان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    وفاقی وزیر داخلہ سے روسی سفیر کی ہونیوالی ملاقات میں انسداد دہشتگردی و انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کو فعال کرنے اور وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر بھی اتفاق ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے، مشترکہ اقدامات سے ہی اس ناسور پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں انسداد دہشتگردی و انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی تعاون بڑھانے پر...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا، تمام مسائل کا واحد حل فریش الیکشن ہیں۔سرگودھا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو بانئ پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ ہمارے کیسز میں تاخیر کی وجہ ملک میں آئین کی بالادستی نہ ہونا ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے، لوگوں کو دیوار سے مت لگائے: عمر ایوباپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، لوگوں کو دیوار سے مت لگائے۔ ان کا کہنا ہے کہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گولی کیوں چلائی کے حوالے سے بار بار سوال کیا لیکن وہ کہتے ہیں ہم وفاقی حکومت کے ماتحت آتے ہیں۔ اسلام آباد میں این ایف سی پالیسی ڈائیلاگ کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ان کے مطابق آرٹیکل 245 وفاقی حکومت نے نافذ کیا تھا ہم نے نہیں، وہ کہتے ہیں آرٹیکل 245 کے تحت جو کچھ ہوا حکومتی احکامات پر ہوا۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر این ایف سی ایوارڈ کے لئے ماحول بنانے کی بات کی گئی، جب سے این ایف سی ایوارڈ کا...
     ویب ڈیسک : وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے  رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطار میں عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کر نےسولر پر ٹیکس نہ لگانے  کا اعلان کردیا محسن عزیز کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے پاور محمد علی نے بتایا کہ ہم نےکسی آئی پی پی کو زبردستی منوایا نہ دباؤ ڈالا، یہ تاثر درست نہیں کہ ہم نے دباؤ ڈالا۔سینیٹر شبلی فراز نے پوچھا آئی پی پیز کا فارنزک آڈٹ کیوں نہیں کیا، اربوں کھربوں روپے آئی پی پیز کو دے دیے گئے۔معاون خصوصی برائے پاور محمد علی کا کہنا تھا پاکستان میں 50 سے 60 پلانٹس کے فارنزک آڈٹ کی مہارت...
    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بینکنگ سیکٹر کا قومی معیشت میں اہم کردار ہے۔ کراچی میں پاکستان بینکنگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بینکنگ سمٹ 2025ء کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے، ہم نے حکومت کو 30 ارب روپے جمع کر کے دیے ہیں۔ محمد اورنگزیب کا کہنا کہ بینکنگ سیکٹر نے ٹیکس کی ادائیگی میں تیل و گیس کے شعبے کو پیچھے چھوڑ دیا، تمام فنانس منسٹرز کا اتفاق ہے جو ہمارے ہاتھ میں ہے اس پر توجہ کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نج کاری کا عمل اور مالیاتی انتظام کی بہتری ہونا ضروری ہے، قومی ایئر لائن کو نج کاری کے لیے دوبارہ لائیں گے۔...
    وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو ہرا کر بتائیں کہ ہم انہیں کہیں بھی شکست دے سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ  بھی پاک بھارت میچ کے موقع پر پُر جوش ہیں.انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم بھارت کو ہرا کر بتائیں کہ ہم انہیں کہیں بھی شکست دے سکتے ہیں. میری دعا ہے کہ پاکستان کی ٹیم آج کا میچ جیتے، خواہش ہے کہ محمد رضوان آج سینچری اسکور کریں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے عالمی مقابلوں کی بحالی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، امید ہے آئندہ بھی عالمی کرکٹ مقابلوں...
    لاہور: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی جا رہی ہے، کرنسی مستحکم ہو رہی ہے اور پالیسی ریٹ میں کمی کی گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کی بنیاد مضبوط ہو چکی ہے اور اب حکومت پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے، بجٹ سے قبل ہی کاروباری حضرات سے مشاورت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات پر بھی کام جاری ہے۔  انہوں نے اعتراف کیا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ زیادہ ہے اور حکومت آنے والے بجٹ میں اس بوجھ کو کم کرنے پر...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تا رڑ سے بحرین کے وزیر برائے اطلاعات رمضان بن عبداللہ النعیمی نے ملاقات کی ہے۔ سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونیوالی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ میڈیا تعاون کو وسعت دینے، مہارتوں کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں، میڈیا کے شعبے میں روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لئے میڈیا وفود کے تبادلے انتہائی اہم ہیں۔ وزیر اطلاعات نے بحرین اور پاکستان کے اسٹیٹ میڈیا اداروں کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے ملک بے جا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا، رائٹ سائزنگ کا مکمل پلان تیار کر لیا ہے،مینوفیکچرنگ، خدمات اورتنخواہ دارطبقہ پرٹیکسوں کا بوجھ غیرمتناسب ہے،زرعی انکم ٹیکس کے حوالہ سے پیش رفت خوش آئند ہے، مسلسل تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس لینا مسئلے کا حل نہیں ہے ، تنخواہ دار طبقے کے علاوہ باقی شعبہ جات کو بھی ٹیکس آمدن میں حصہ ڈالنا ہوگا۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی...
    آرمی چیف کو برطانیہ میں ملنے والی عزت تحریک انصاف والے متنازع بنانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو دورہ برطانیہ میں جو عزت ملی، تحریک انصاف والے چاہتے ہیں کہ اسے متنازع بنائیں۔ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر شرپسند عناصراب سوشل میڈیا پر چھوٹی چھوٹی مہمیں چلا رہے ہیں، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اوریہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ قانون حرکت میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں واضح بہتری آرہی ہے، معاشی اشاریے دن بدن بہتر ہو رہے ہیں، ترسیلات زر...
    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان ترقی کررہا ہے۔اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا، حکومت معیشت کے تمام شعبوں میں بنیادی اصلاحات کر رہی ہے۔وزیرِ خزانہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور ان کی ٹیم معاشی استحکام کے لیے پُرعزم ہے، رائٹ سائزنگ کے لیے مکمل پلان تیار کیا ہے، اداروں کے تمام معاملات کو دیکھ کر ہی رائٹ سائزنگ کی جائے گی۔ مہنگائی اور شرحِ سود میں کمی کیلئے اہم فیصلے کیے ہیں: محمد اورنگزیبوفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...
    وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک—فائل فوٹو وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کا خواب ہے کہ پاکستانی عزت کی زندگی گزاریں۔اسلام آباد میں سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب نوجوان میں خود اعتمادی ہو گی کہ ’وہ کر سکتا ہے‘ تو ملک ترقی کرے گا۔ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ 10 سال کے بعد 40 نئے آف شور بلاکس اور31 آن شور بلاکس کا اعلان کیا گیا ہے، ایک بہت بڑا حصہ ابھی تک دریافت نہیں ہوا۔ عوام کی سہولت موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، مصدق ملکوفاقی وزیر توانائی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔...
    سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان—فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حكومت میں كسان طبقہ پس كر رہ گیا۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک کسان خوشحال نہیں ہو گا معیشت کی ترقی ممکن نہیں۔ہمایوں اختر کا کہنا ہے کہ بجلی كے بھاری بلوں سے كسانوں كی زندگی اجیرن ہے، حکومت ریلیف دے۔انہوں نے کہا کہ حلقے كے مسائل سے آگاہ ہوں، حل كے لیے بھرپور کوشش جاری ہے، عوامی مسائل كے حل اور عوام كی خوشحالی اولین ترجیح ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب حكومت نوجوانوں كے لیے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائم كرے۔
    وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظورکر لیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی ہے اور سول سرونٹس ایکٹ میں نئی دفعہ 15 اے کا اضافہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظورکر لیا ہے۔ نئی شق کے تحت حکومت سرکاری ملازم کےمالی طرز عمل کو ریگولیٹ اور مانیٹر کر سکے گی اور سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری افسران اپنے اثاثے عام کرنے کے پابند ہوں گے جبکہ اپنےاہلخانہ کےاثاثوں کی تفصیل بھی دیں گے ۔ سرکاری افسر اپنے ملکی و غیرملکی اثاثے اور...
    کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس سب کچھ خود کرنے کی گنجائش نہیں، تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ کام کرنا ہوگا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں سکیورٹی ایکسچینج کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سب اچھے کی خبریں آرہی ہیں، آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے اہم ملاقات رہی، کرسٹالینا جارجیوا نے آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ٹیکسیشن، انرجی، ایس اوایز میں اصلاحات پر بھی گفتگو ہوئی، ایم ڈی آئی ایم ایف سے معاشی ترقی اور جاری اصلاحات کے حوالے سے...
    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ابتدائی تعلیم کی صورتِ حال تشویشناک ہے، ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، شرح خواندگی 90 فیصد تک پہنچانا ہو گی۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بچوں کی علمی صلاحیت سب سے ضروری ہے، مگر تعلیمی نظام میں شامل نہیں، پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کی شرح صرف 13 فیصد ہے۔ پاکستان کا مقابلہ پاکستان سے کریں تو ہم نے بہت کامیابی حاصل کی ہے: احسن اقبالوفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں ترقی کے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2025ء)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان بیلاروس پہنچ گئے،وہ تجارتی امور پر مذاکرات کریں گے۔وزارت تجارت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان بیلاروس پہنچ گئے، جہاں بیلاروس کے نائب وزیر برائے توانائی، دزیانِس ماروز نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔(جاری ہے) اپنے دورے کے دوران، وزیر تجارت پاکستان-بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن(جے ایم سی)کے 8ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، جو بیلاروس کے وزیر توانائی، الیکسی کوشنارینکو کے ساتھ منعقد ہوگا۔ یہ اجلاس دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر مرکوز ہوگا۔وزیر تجارت کے دورے میں بیلاروس کی وزارت خارجہ، وزارت توانائی، اور وزارت زراعت و خوراک کے اعلیٰ حکام سے اہم...
    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگر ہم پاکستان کا مقابلہ پاکستان سے کریں تو ہم نے بہت کامیابی حاصل کی ہے لاہور میں نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  پاکستان ایک بار پھر اڑان بھرنے کو تیار ہے، ملکی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، ہم پر لاکھوں مہاجرین کا بوجھ تھا، وہ ملک جس نے صفر سے آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ترقی کے لیے اقدامات ضروری ہیں، عوام کو صحت کی سہولت فراہم کرنا ہمارا عزم ہے، اسٹاک مارکیٹ نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے، پاکستان آج دوبارہ ٹرن آراؤنڈ پر آگیا...
     محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ شمال مغربی بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ گزشتہ روز لہہ میں درجہ حرات منفی 12، اسکردو اور استور میں منفی 6 ، کالام میں منفی 5 ، ہنزہ منفی 4 اور گلگت میں منفی...
    اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ چکی، رہنما آپس میں دست وگریباں ہیں۔ یوم تعمیروترقی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عوام سے کیے وعدے پورے کر رہے ہیں، حلقے کے عوام کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کر رہے ہیں، میری والدہ حلقے کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وعدہ کیا تھا کہ ووٹ لینےکے بعدغائب نہیں، آپ کےدرمیان رہوں گا، ہمیشہ عوام کا ہاتھ اور بازو بن کر ان کے ساتھ رہوں گا، ہمارے تمام کارکن عوامی خدمت میں حصہ لے رہے ہیں،5 سال بعد حلقے کی شکل بدل کر رکھ دیں گے، تعمیر و ترقی کا...
    اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ پالیسی مرتب کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں کیا۔وزارت صنعت و پیداوار سے جار ی بیان کے مطابق اجلاس میں ملک میں چینی کی پیداوار اور طلب کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)راشد محمود لنگڑیال سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین عالمی مسئلہ ہے، جس کے خلاف جنگ اکیلے نہیں لڑی جا سکتی۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے، اس کے باوجود ملک کو موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات کا سامنا ہے۔  انہوں نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس قدرتی آفت نے ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب کر دیا تھا، 3 کروڑ 30 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، 1700 جانیں ضائع ہوئیں اور ملک کو 30 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔ وفاقی وزیر نے اسموگ کو بھی ایک سنگین...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ اس سال حج کے حوالے سے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، ڈالر کے ریٹ کے تناسب سے خطے ہی نہیں دنیا کا سستا حج کرانے جارہے ہیں۔روز نامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، وزارت مذہبی امور جتنا سستا حج پیکیج آفر کررہی ہے اتنا دنیا بھر میں کہیں سستا نہیں ہے۔چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ ہر حاجی کو اس کے معاون سے متعلق علم ہوگا، اس سال حج کے اخراجات کم اور سہولیات زیادہ ہوں گی،...
    اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نےکہا ہےکہ اس سال حج کے حوالے سے بہترین انتظامات کیےگئے ہیں، ڈالر کے ریٹ کے تناسب سے خطے ہی نہیں دنیا کا سستا حج کرانے جارہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی،  وزارت مذہبی امور جتنا سستا حج پیکج آفر کررہی ہے اتنا دنیا بھر میں کہیں سستا نہیں ہے۔ چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ ہر حاجی کو اس کے معاون سے متعلق علم ہوگا، اس سال حج کے اخراجات کم اور سہولیات زیادہ ہوں گی، کم از کم 10 لاکھ 50 ہزار سے 11 لاکھ 75...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )سابق وفاقی وزیر فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کےبعد مرضی کے ججزکولایا جارہا ہے،پندرہویں نمبرز والے جج کو نمبرون کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ایسا عمل زیادتی ہے. انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد مرضی کے ججز کو لایا جا رہا ہے، ججز کو میرٹ پر لانا چاہیے اور ججزکا میرٹ پرتبادلہ کرنا چاہیے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا امریکا1937میں جس بحران میں تھا ویسے ہی پاکستان کوبحران کا سامنا ہے، ابھی تک وکلا کی طرف سےکوئی متاثرکن حکمت عملی سامنے نہیں آئی.(جاری ہے) ایک اور سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیشہ سے کہہ رہا ہوں کہ پی ٹی...
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 8 فروری کے احتجاج کی کال پر نظرثانی کرے۔ لاہور میں نادرا سینٹرز میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر محسن نقوی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیےپاکستان کو ابھی تک امریکا کی جانب سے کوئی کال موصول نہیں ہوئی، اگر کوئی فون کال موصول ہوئی تو تب دیکھیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کو 8 فروری کے احتجاج کی کال پر نظرثانی کی درخواست کرتے ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی کو متنبہ کیا کہ اگر انہوں نے اس درخواست کو قبول نہ کیا تو پھر ایسا ہی ہو گا...
    اسلام آباد:وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پروزیراعظم وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے۔ سی ایم ہاؤس ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم کی جانب سے ہدایت نامہ تمام وزارتوں کو جاری کر دیا گیا۔ مراسلہ میں گزشتہ 1 سال میں ہونے والے ریفارمز پرعمل درآمد رپورٹ طلب کر لی، ایک سال کے دوران دی گئی نوکریوں کی تفصیلات بھی مانگ لیں گئیں جبکہ وزارتوں اور اداروں کی طرف سے 12 ماہ میں اصلاحات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مراسلہ میں یہ بھی کہا ہے کہ محکمے اور وزارتیں پالیسی میں تبدیلی، ڈھانچہ جاتی ایڈجسٹمنٹ،...
    بنوری ٹاؤن کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی بحران نے معاشی بحران بھی پیدا کیا ہوا ہے، ملک میں بحران 2024ء کے الیکشن نہیں 2018ء کے الیکشن کی وجہ سے ہے، 2018ء میں جو آئے انہوں نے کراچی کے لیے آواز بلند نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ تعلیم و ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ مدارس کو بوجھ سمجھتے ہیں حالانکہ انہوں نے بوجھ اٹھایا ہوا ہے۔ خالد مقبول صدیقی آج جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کے امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں...
    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بہت جلد ایف آئی اے میں تبدیلی نظر آئے گی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو پاسپورٹ کے اجرا کے لیے سہولت پہنچا رہے ہیں، نادرا اور پاسپورٹ حکام مل کر شہریوں کو سہولت فراہم کریں گے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، غیر قانونی اور جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ مراکش کشتی حادثے کے زندہ بچنے والے 7 پاکستانی گھروں کو پہنچ گئےمراکش کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے 7 پاکستانی رات واپس گھروں کو پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل...
    وفاقی وزیر تعلیم  ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بحران 2024 نہیں بلکہ 2018 کے الیکشن کی وجہ سے ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم اور چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برسوں سے سندھ میں کوٹہ سسٹم لگایا ہوا ہے ،پاکستان میں جمہوریت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب کراچی میں اس مرتبہ فنڈز ضائع نہیں ہونے دیں گے،کراچی کا حق ادا کریں گے۔  وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان اختلاف موجود ہے، جن کے پاس اقتدار کبھی نہیں رہا مگر اختیار پورا رہا ہے، 2018 میں جو آئے انہوں نے...
    ذرائع کا کہنا ہے پنجاب حکومت نے وفاق کو آئی جی پنجاب کی خدمات دینے سے انکار کردیا، وفاق کی جانب سے پہلے بھی 2 بار رابطہ کیا گیا، لیکن بلاوجہ افسران کی تبدیلی قابل قبول نہیں، پنجاب نے وفاق کو آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات لینے کے لئے پنجاب حکومت سے رابطہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات دینے سے انکار کردیا، وفاق کی جانب سے پہلے بھی 2 بار رابطہ کیا گیا، لیکن بلاوجہ افسران کی تبدیلی قابل قبول نہیں، پنجاب نے وفاق کو آگاہ کیا۔ دوسری جانب حکام کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ ڈاکٹر عثمان...
    کراچی میں گفتگو کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاق کی جانب سے کوئی مدد نہیں مل رہی، یہ نہیں ہو سکتا کہ کام کے ایم سی کرے اور ٹیکس اور وسائل کے پی ٹی کے پاس ہوں، وزیراعظم سے درخواست ہے کہ وفاقی وزراء کو کہیں کہ ہمارا ہاتھ بٹائیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی والوں کو اللّٰہ ہی ہدایت دے، ورنہ وہ ہدایت سے بالاتر ہیں، روز 11 بجے پریس کانفرنس کرنے آجاتے ہیں، انہیں بات کرنے کی بیماری ہے۔ کراچی میں گفتگو کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منعم ظفر کو شاید گھر والوں کو دکھانا ہوتا ہے کہ وہ کچھ نہ کچھ کر رہے ہیں۔میئر کراچی کا...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس پالیسی یونٹ کو ایف بی آر سے نکال کر وزارت خزانہ میں شامل کر رہے ہیں جس کا مقصد ٹیکس پالیسی کو ریونیو کلیکشن کے دباؤ سے محفوظ رکھنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے مشاورتی عمل شروع کردیا ہے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی جس کے دوران وزیر خزانہ نے منصفانہ ، مؤثر اور بہترین ٹیکس کے نظام کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ٹیمیں آنے والے دنوں میں تمام تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیں گی ان کا کہنا...
    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جارہا ہے۔امریکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست کریں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کا نقصان ہو۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکا میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کو پروپیگنڈا کر کے غلط رنگ دیا گیا۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی صنعت کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوتوفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو سب کو چور، ڈاکو کہتا تھا آج وہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی ڈاکو نکلا۔نارووال میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ریکارڈ قرضے لیے گئے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کیے۔انہوں نے کہا کہ جو سب کو چور ڈاکو کہتا تھا آج وہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی ڈاکو نکلا، اگر وہ پیسہ ملکی خزانے میں آتا تو کئی سو اسکول اور اسپتال بن جاتے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی ترقی کو بریک لگائی، مہنگائی میں اضافہ کیا جبکہ ن لیگ...
    وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاﺅنڈ کے فیصلے کو عالمی میڈیا نے کرپشنز کی ہیڈ لائنز دیں۔190 ملین پاﺅنڈ میگا کرپشن کیس پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کیس کے ٹھوس شواہد موجود تھے، میاں بیوی نے رشوت میں 200 کنال زمین لی۔عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ بنایا گیا، انگوٹھیاں لی گئیں، اس سے بڑی کرپشن کی کوئی مثال نہیں، بند لفافہ کابینہ اجلاس میں لایا گیا۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ: عمران خان کو 14 سال، بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزابانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے...
    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اپنا گھر ٹھیک کیے بغیر قرضوں کے بوجھ سے چھٹکارا پانا مشکل ہے۔ ڈیووس میں مذاکرے سے بطور پینلسٹ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ اور فسکل اکاؤنٹ کا جڑواں خسارہ رہا ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فسکل خسارے کی سب سے بڑی وجہ 9 سے 10 فیصد غیر پائیدار ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح ہے، ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے باعث ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو 13 فیصد تک لے جانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھائے بغیر قوموں کا باعزت مقام کا حصول ناممکن ہے، حکومت اپنے...
    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اپنا گھر ٹھیک کیے بغیر قرضوں کے بوجھ سے چھٹکارا پانا مشکل ہے۔ڈیووس میں مذاکرے سے بطور پینلسٹ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ اور فسکل اکاؤنٹ کا جڑواں خسارہ رہا ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فسکل خسارے کی سب سے بڑی وجہ 9 سے 10 فیصد غیرپائیدار ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح ہے، ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے باعث ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو 13 فیصد تک لے جانے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھائے بغیر قوموں کا باعزت مقام کا حصول ناممکن ہے، حکومت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے 8 فروری کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا۔ واضح رہے کہ 8 فروری 2024 کو ملک بھر میں عام انتخابات منعقد ہوئے تھے، عمران خان نے اس دن یوم سیاہ منانے کا اعلان کر رکھا ہے، وہ با رہا الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا مار کر فارم 47 کی جعلی حکومت مسلط کر دی گئی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ سال کامیابیوں کا سال ہے، اسپورٹس مین اسپرٹس سے ہی معاملات اچھے طریقے سے آگے بڑھتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اب ہم چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنے...
    فیروز والہ (نامہ نگار) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی کرپشن کی مکمل داستان اور پیشہ ور کرپٹ ہے جس نے اخلاقی اور مالی سمیت ہر قسم کی کرپشن کی ہے۔190 ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے جس کا فیصلہ پہلے سے سب کو معلوم تھا اور احتساب عدالت نے میرٹ پر اپنا فیصلہ سنایا ہے کسی کے جرائم کی کوئی معافی نہیں ہو گی اور جس نے جو غلط کیا ہے اسے اس کی بھی سزا بھگتنا ہو گی۔ آرمی چیف سے سکیورٹی معاملات پر ملاقات کرنے پر"ساڈی گل ہوگئی اے'' کا تاثر پی ٹی آئی کی ذہنی کیفیت کو عیاں کرتا ہے۔ پہلے کہتے...
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب نون لیگ کے رابطے تھے تب سزائیں بھی ہو رہی تھی، مذاکرات بھی چل رہے تھے، ملک میں استحکام کیلئے ضروری ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو لے کر آگے بڑھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت پر بیرونی دباؤ بڑھ چکا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بہتر ہوتا کہ 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے کو کچھ اور دیر کیلئے ملتوی کر دیا جاتا، اس فیصلے سے سیاسی معاملات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی...
    سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں كا قیام عمل میں لایا جائے۔ فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں كے نہ ہونے سے دیہی علاقوں میں بنیادی مسائل حل نہیں ہو رہے۔ ہمایوں اختر کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی فی الفور قانون سازی كرے اور بلدیاتی انتخابات كرائے جائیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ فنڈز ارکان اسمبلی کے بجائے عوام کے حقیقی نمائندوں تک منتقل ہونے چاہئیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حكومت كسانوں كی مشكلات دور كرنے كے لیے ٹھوس اقدامات كرے۔
    لاہور میں علما کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مجھے بتا دیں القادر یونیورسٹی میں کون سی مذہبی تعلیم دی جارہی ہے۔ کابینہ نے بند لفافہ منظور کرکے اس کے حوالے کیا جس نے چوری کی، 190 ملین پاؤنڈز تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پی ٹی آئی کا سیاست کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ہے۔ لاہور میں علما کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈز اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، عدالتی فیصلہ ملکی تاریخ کااہم ترین فیصلہ ہے، پی ٹی آئی دور میں ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا...
    لاہور: محکمہ ایکسائز کا گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ایکسائز حکام کا کہنا ہے اب پنجاب کے شہری دوسرے صوبوں یا وفاق میں گاڑی رجسٹرڈ نہیں کروا سکیں گے، محکمہ ایکسائز نے رجسٹریشن روکنے کیلئے کابینہ سے منظوری لے لی۔ ذرائع کے کہنا ہے کہ شہری ٹیکس بچانے کیلئے دوسرے صوبوں یا وفاق سے گاڑی رجسٹرڈ کرواتے ہیں، دوسرے صوبوں یا وفاق میں رجسٹریشن سے ٹیکس وصولی میں مشکلات ہیں، دوسرے صوبوں میں رجسٹریشن کروانے پر جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ ایکسائز حکام کا کہنا تھا کہ نادرا کے ضلعی کوڈز کو مدنظر رکھ کر پنجاب سے باہر رجسٹریشن کنٹرول کی...
    اسلام آباد/ فیصل آباد /سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے پر حکومت کا کہنا ہے کہ فیصلہ مکافات عمل ہے،انصاف کا بول بالا ہوا، بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا،معاملہ جائداد قرقی کی طرف جاتا ہے،سزا کے بعد این آر اور کا تاثر ختم ہوگیا، چور چور کے نعرے لگانے والا خود ڈاکے میں ملوث نکلا،عمران خان کرپشن کے مجرم ثابت ہو چکے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن اسکینڈل ہے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، انصاف کا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراطلاعات عطاء اللہ تاڑر نے کہا ہے کہ انصاف کا بول بالا ہوا، بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن سکینڈل ہے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، انصاف کا بول بالا ہوا ہے، یہ کیس سیاسی بنیادوں اور میڈیا پر لڑا گیا۔انہوں نے کہا کہ پانچ پانچ کیرٹ کی انگوٹھیاں لی گئیں، زمان پارک میں 25 کروڑ کا گھر بنایا گیا، قوم کو 80 ارب روپے کا ٹیکہ ذاتی فائدے کیلئے لگایا گیا، یہ معاملہ جائیداد کی قرقی...
    کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان کو کامیاب بنانے کے لیے تمام کمرشل بینکوں کے صدور فوری طور پر اسپیشل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ ونڈو قائم کریں اور آٹو لیزنگ کی طرز پر طلبہ کی سہولت کے لیے لیپ ٹاپ لیزنگ اسکیم متعارف کرائیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں تمام بینکوں کے سی ای اوز اور صدور کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ 22 برسوں میں ہم 100 سال کے ہوجائیں گے، دنیا بدل رہی ہے ہم تیز ترقی کا اچھا کیس ثابت ہوں گے اور اس کے لیے ہمیں اڑان پاکستان کے ساتھ منسلک ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوالٹی ہیومن...
    اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ کا دعویٰ ہے کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، عالمی ادارے کی شرائط کے مطابق اصلاحات کیلئے پر امید ہیں، آئی ایم ایف بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا نکی ایشیاء اخبار کو انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، عالمی ادارے کی شرائط کے مطابق اصلاحات کیلئے پرامید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد ترقی کے ماڈل پر توجہ دی ہے، آئی ایم ایف بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، پاکستان کو عالمی ایجنسیوں سے “بی” ریٹنگ کی توقع ہے، پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ قوم کو ان شاء اللہ بجلی میں ریلیف ملے گا، صنعت بھی چلے گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 14 مزید آئی پی پیز سے نظرِ ثانی معاہدے ہمارے موقف کی جیت اور سچائی ہے۔گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے معاملے پر آرمی چیف عاصم منیر اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔(جاری ہے) سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سرکاری پاور پلانٹس کے ساتھ معاہدوں پر بھی نظرِ ثانی کی ضرورت ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے نام سامنے آنے چاہئیں۔واضح رہے...
    سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز—فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ قوم کو ان شاء اللّٰہ بجلی میں جلد ریلیف ملے گا، صنعت بھی چلے گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 14 مزید آئی پی پیز سے نظرِ ثانی معاہدے ہمارے مؤقف کی جیت اور سچائی ہے۔گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے معاملے پر آرمی چیف عاصم منیر اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ وزیرِ اعظم ٹاسک فورس کی کوششوں سے بجلی سستی ہونے کیلئے پُرامیدوزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس نے 3 ہزار میگاواٹ کا ہدف حاصل کر لیا ہے، مزید بڑی کمپنیوں سے کیپیسٹی چارجز کے معاملے پر بات چل رہی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت اخراجات میں کمی کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، جس کے تحت وزارتوں پر نو سو ارب کے اخراجات کم کیے جائیں گے۔وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے، وفاقی وزارتوں پر 900 ارب کے اخراجات کم کیے جائیں گے، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم اور60 فیصد خالی آسامیاں کم کردی گئی ہیں، وفاقی وزارتوں کے 80 اداروں کی تعداد نصف کرکے 40 کردی گئی ہے۔پہلے مرحلے میں امورکشمیر و گلگت بلتستان، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، صنعت و پیداوار، صحت اور کیڈ ڈویژن کو لیا گیا ہے، دوسرے مرحلے میں وزارت سائنس وٹیکنالوجی، کامرس ڈویژن، ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور نیشنل فوڈ سکیورٹی کے 60 ذیلی اداروں میں سے 25...
    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے چینی سرمایہ کاری بہت اہم ہے۔چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کا خواہاں ہے، پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین ڈالرز اکٹھا کرنے کا خواہشمند ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مصر کی طرز پر یوآن بانڈز کے اجراء کی بینک گارنٹی کے لیے ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے بات جاری ہے۔ آئی ایم ایف پاکستان سے ٹیکس بیس میں اضافے کا خواہاں ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیبوفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم...
    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی کا کہنا تھا کہ یہ خود اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پی ٹی آئی کو دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ حکومت تو بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کرسکتی، یہ چاہتے ہیں کہ ایگزیکٹو آرڈر سے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ خود اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر حکومتی اتحاد کو کوئی خطرہ نہیں، دریائے سندھ سے نئی نہروں کا معاملہ بے بنیاد ہے۔...
۱