عثمان خان : وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردارمحمدیوسف کی زیرصدارت دفتر حج مشن پاکستان مکہ مکرمہ میں سرکاری حکام اور پرائیوٹ حج گروپ یونین ہوپ کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پاکستان سے سرکاری حج سکیم اور پرائیوٹ حج سکیم کے حجاج کرام کے لئے انتظامات اور سہولیات فراہمی پر تفصیلی بحث کی گئی۔اجلاس میں پرائیویٹ حج ٹوور آپریٹرز کو سعودی عرب میں درپیش مسائل اور ان کے فوری حل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی وفاقی وزیر کی  پرائیویٹ حج ٹوور آپریٹرز کو درپیش مسائل سعودی حکام کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی  کروائی ،

قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال

وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا پوری کوشش کریں گے پرائیویٹ حج ٹوور آپریٹرز کے مسائل کو  ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، حجاج کرام اللہ کے مہمان ہیں چاہے وہ سرکاری سکیم کے تحت آرہے ہوں یا پرائیویٹ سکیم کے تحت ،ہماری ترجیح بطورِ حجاج انکی خدمت کرنا ہے،وزارت بلا تفریق حجاج کرام کو سہولیات میسر کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی، انشاللہ ان سب اعلانات و اقدامات پر باقاعدہ عمل ہوتا ہوا نظر آئے گا، حج 2025 کو مثالی حج بنائیں گے، تمام حجاج کرام کو ہر سطح پر سہولیات میسر کی جائیں گی اور اس پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو، جوائنٹ سیکرٹری اسداللہ خان اور ہوپ کے نمائندے شامل تھے۔

23 مارچ عزم، یکجہتی اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پرائیویٹ حج وفاقی وزیر

پڑھیں:

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت آذربائیجان کے ساتھ سرمایہ کاری کے منصوبے کی تجاویز پر اجلاس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں آذربائیجان کے ساتھ سرمایہ کاری کے منصوبے کی تجاویز پر ایک بین وزارتی اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم نے قابل عمل سرمایہ کاری کے منصوبوں کے ذریعے اقتصادی ترقی کو بڑھانے کے لیے فیصلوں پر عمل درآمد تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان آذربائیجان تعلقات کو مضبوط بنانا ایک ترجیح ہے کیونکہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اچانک ملتوی
  • نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت آذربائیجان کے ساتھ سرمایہ کاری کے منصوبے کی تجاویز پر اجلاس
  • وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، ایجنڈا جاری
  • پی ٹی آئی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کیوں نہیں آئی؟ طلال چوہدری
  • وفاقی وزرا کی ایوان سے غیرحاضری، ڈپٹی اسپیکر نے وزیراعظم اور وزیر پارلیمانی امور کو شکایت کردی
  • نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت افغانستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں اجلاس
  • وزیراعظم کی زیر صدارت رمضان ریلیف پیکج 2025 کا جائزہ اجلاس، شفافیت اور مؤثر ترسیل پر زور
  • وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجنئیر امیر مقام کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر
  • ابو ظہبی کے مندر میں بین المذاہب سحری کا انعقاد