چینی کی قیمتوں اور دستیابی کو یقینی بنانے کیلیے مشترکہ پالیسی بنائی جائے گی،رانا تنویر حسین
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ پالیسی مرتب کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں کیا۔وزارت صنعت و پیداوار سے جار ی بیان کے مطابق اجلاس میں ملک میں چینی کی پیداوار اور طلب کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)راشد محمود لنگڑیال سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پنجاب میں عمرہ زائرین کیلئے گردن توڑ بخارکی ویکسین کی عدم دستیابی
وزیر صحت نے کہا ہے کہ گردن توڑ بخار کی ویکسین کا مسئلہ آئندہ 2 روز میں حل کر لیا جائے گا۔ سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے مکمل کوآرڈی نیشن میں ہیں، 2 روز میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی سپلائی بحال ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور، پنجاب میں عمرہ زائرین کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسین کی عدم دستیابی ہے۔ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، پنجاب میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ گردن توڑ بخار کی ویکسین کا مسئلہ آئندہ 2 روز میں حل کر لیا جائے گا۔ سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے مکمل کوآرڈی نیشن میں ہیں، 2 روز میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی سپلائی بحال ہو جائے گی۔ وزیر صحت نے کہا کہ گردن توڑ بخار کی ویکسین کا وافر اسٹاک مارکیٹس میں دستیاب ہے۔