انصاف کا بول بالا ہوا ،عمران خان بے گناہی ثابت نہیں کرسکتے،وفاقی حکومت
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
اسلام آباد/ فیصل آباد /سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے پر حکومت کا کہنا ہے کہ فیصلہ مکافات عمل ہے،انصاف کا بول بالا ہوا، بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا،معاملہ جائداد قرقی کی طرف جاتا ہے،سزا کے بعد این آر اور کا تاثر ختم ہوگیا، چور چور کے نعرے لگانے والا خود ڈاکے میں ملوث نکلا،عمران خان کرپشن کے مجرم ثابت ہو چکے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن اسکینڈل ہے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، انصاف کا بول بالا ہوا ہے، یہ کیس سیاسی بنیادوں اور میڈیا پر لڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 5,5 قیراط کی انگوٹھیاں لی گئیں، زمان پارک میں 25 کروڑ کا گھر بنایا گیا، قوم کو 80 ارب روپے کا ٹیکا ذاتی فائدے کے لییلگایا گیا، یہ معاملہ جائداد کی قرقی کی طرف جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات جاری رکھنے چاہئیں، یہ تاثر بالکل نہیں جانا چاہیے کہ ایک فرد واحد کو کرپشن کیس پر سزا ملی تو مذاکرات نہیں کریں گے، مذاکرات کا مینڈیٹ کبھی بھی ڈیل یا این آر او دینا نہیں تھا، اس وقت ملکی حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری کا کہنا تھا کہ سزا کے بعد این آر اور کا تاثر ختم ہوگیا، یہ کوشش کر رہے تھے کہ مذاکرات کی آڑ میں این آر او مل جائے، بغاوت ہو یا کرپشن، کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی۔ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ غلامی نامنظور کہنے والے امریکا سے مدد مانگتے رہے، پی ٹی آئی دورمیں کرپشن کے تمام تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں، آج کے فیصلے سے این آر او کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔علاوہ ازیں سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہچور چور کے نعرے لگانے والا خود ڈاکے میں ملوث نکلا، جس وقت ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے لوگ جیلوں میں تھے اس وقت یہ ڈاکے کی پلاننگ کر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ جو رقم این سی اے نے برطانیہ سے بھیجی وہ اس نے بزنس ٹائیکون کے اکاؤنٹ میں ڈالوا دی۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا ، فیصلہ مکافات عمل ہے۔مزید برآں اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کرپشن کے مجرم ثابت ہو چکے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی مخالفین کو چور ڈاکو کہتے رہے،190ملین پاؤنڈ تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل ہے، کیا مسجد اور خیراتی ادارہ بنانے سے رشوت کا پیسہ حلال ہوجاتا ہے؟وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سیرت پڑھانے کے لیے حلال کی کمائی سے بہت سے ادارے قائم ہیں، مذہبی ٹچ کی بھرپور مذمت کرتا ہوں یہ توہین رسالت کے زمرے میں آتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
فتنے سے کوئی ڈیل ممکن نہیں: اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارے دین میں فتنے سے کوئی ڈیل ممکن نہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات میں حصہ لیا، وہ اب اس کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔ اگر کسی کو قانونی عمل کے نتیجے میں سزا ہوئی ہے تو حکومت اس میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ ذرائع کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ جو لوگ سیاست کرنا چاہتے ہیں، انہیں پاکستان واپس آ کر سیاسی میدان میں حصہ لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بیٹھ کر لاکھوں ڈالر خرچ کر کے پاکستانی اداروں کو بدنام کرنا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ اس کا سخت نوٹس لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف سیاست میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور وفاقی و صوبائی حکومتیں ان سے مشاورت کرتی ہیں۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ حکومت ایک لاکھ ساٹھ ہزار ہنرمند افراد کو بیلاروس بھیجنے کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ ملک کے نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔ نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بات چیت اسی وقت ممکن ہے جب مخالفین سرینڈر کریں اور آئین و قانون کے دائرے میں آئیں۔پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران میں پیش آنے والا واقع بہت افسوس ناک ہے۔ مقتول افراد کے لواحقین سے رابطے میں ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانیوں کے قتل کی ایرانی حکومت نے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کی کاوشوں کی قدر کی، میں اسی ماہ وفد کے ساتھ افغانستان کا دورہ کروں گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ لاکھوں ڈالرز دے کر لیٹراسپانسر کرنے، لابیز کرنے اور مسلح افواج کو بدنام کرنے سے گھٹیا کوئی کام نہیں۔ وطن ماں کی طرح ہوتا ہے اور ماں کے خلاف ایسی حرکتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ حکومت بسنت تہوار منانے پر نظرثانی کر رہی ہے، حفاطتی اقدامات کے ساتھ بسنت کو منایا جانا چاہیے۔