ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے:وفاقی وزیرِ خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک:وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں اپنے اخراجات کم کریں۔
پشاور میں چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے ایف بی آر میں انسانی مداخلت کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ ہم ڈپارٹمنٹس اور اٹیچڈ ڈپارٹمنٹس کو بند کر رہے ہیں، حکومت کا کام پالیسی بنا کر اس کو جاری رکھنا ہے۔
بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی
انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات کم کرنے کے لیے رائٹ سائزنگ کی جا رہی ہے، ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، آئندہ بجٹ کے لیے تاجروں سے تجاویز لے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ٹیکس پالیسی کا اختیار ایف بی آر سے فنانس ڈویژن منتقل ہو چکا ہے، معاشی اقدامات کے مثبت نتائج آرہے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام پہلے سے آ چکا ہے، ہم تمام صوبوں میں تمام شعبوں کو سپورٹ کریں گے۔
لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ, بری ہونے والے افراد کا نام کریکٹر سرٹیفکیٹ پر ظاہر نہیں ہوگا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان؛ انڈیکس بلندی کی جانب گامزن
کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کے سبب انڈیکس بلندی کی جانب گامزن ہے۔
بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 293 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 16 ہزار 683 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور انڈیکس بتدریج بڑھتے بڑھتے مجموعی طور پر 599 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ایک لاھ 16ہزار 989پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں تیزی کے باعث انڈیکس کی ایک لاکھ 15 ہزار اور ایک لاکھ 16 ہزار کی 2 سطحیں بحال ہوئی تھیں۔