۔8 فروری کو احتجاج ہوا تو ریاست 26 نومبر کی طرح حرکت میں آئیگی،وفاقی وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 8 فروری کے احتجاج کی کال پر نظرثانی کرے۔ لاہور میں نادرا سینٹرز میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر محسن نقوی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے
پاکستان کو ابھی تک امریکا کی جانب سے کوئی کال موصول نہیں ہوئی، اگر کوئی فون کال موصول ہوئی تو تب دیکھیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کو 8 فروری کے احتجاج کی کال پر نظرثانی کی درخواست کرتے ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی کو متنبہ کیا کہ اگر انہوں نے اس درخواست کو قبول نہ کیا تو پھر ایسا ہی ہو گا جیسا پہلے ہوا تھا۔اپنے حالیہ دورہ امریکا کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں، اپنے دورے کے دوران متعدد سینیٹرز اور کانگریس کی شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں، امریکا کا دورہ کامیاب رہا جس کے اثرات جلد سامنے آئیں گے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نادرا کے مراکز کو منظم بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، نادرا سینٹرز اور پاسپورٹ آفس مل کر عوام کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے پاسپورٹ اتھارٹی کے قیام پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاسپورٹ کی بروقت ترسیل کا نظام بہتر کرنے کا واحد حل پاسپورٹ اتھارٹی کا قیام ہی ہے، اس حوالے سے وزیراعظم سے بھی بات ہو چکی ہے اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ اب پاسپورٹ دفاتر یا نادرا کے کام میں کسی بھی قسم کی کوئی تاخیر نہیں ہو رہی ہے۔کسٹم اور ایف آئی اے کی جانب سے تنگ کرنے اور ایجنٹ مافیا کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے میں بہت جلد بڑی تبدیلیاں لانے والے ہیں جبکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ مافیا کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی ہے اور بہت جلد ان کے خلاف سخت کریک ڈائون ہونے والا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی پاسپورٹ ا
پڑھیں:
پی ٹی آئی والے 26 نومبر کی ٹھکائی کے بعد اب اسلام آباد نہیں آئیں گے، طلال چوہدری
فوٹو: فائلوزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے 26 نومبر کی ٹھکائی کے بعد اب اسلام آباد نہیں آئیں گے۔
جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی جماعت یا گروہ کو نظام حکومت معطل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کسی کی ذات کی وجہ سے نہیں رکتے، امریکا کے ساتھ تعلقات پہلے کی طرح مضبوط اور قائم و دائم ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ آنے کے بعد بھی کئی وفود پاکستان آچکے ہیں۔
رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا کہ میں آج اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن میں گیا تھا، یہ وہ لوگ ہیں جوپاکستان کو پال رہے ہیں، سالانہ31 ارب ڈالر یہ پاکستان میں بھیجتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ پہلے یہ فیصلہ تو کر لیں کہ پاؤں پڑنا ہے یا گریبان پکڑنا ہے، آپ تو پاؤں پڑے ہوئے ہیں کہ ہماری طرف منہ ہی کر کے کوئی دیکھ لے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں کوئی این آر او نہیں ہوگا، کوئی ریاست بلیک میل نہیں ہوگی۔ 9 مئی یا 26 نومبر کی طرح کسی کو ڈرامہ کرنے کا شوق ہے تو وہ کر کے دیکھ لے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ جو لوگ دہشت گردوں کو لے کر آئے تھے وہ آج بھی شرمندہ نہیں ہیں۔