وفاقی حکومت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس خود نہیں بلا رہی ہے، سندھ حکومت
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
ردعمل دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ اجلاس نہ بلا کر صوبوں کو ان کے آئینی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس خود نہیں بلا رہی ہے۔ سندھ حکومت کی ترجمان نے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کئی بار مطالبہ کر چکے ہیں کہ اجلاس بلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک سال ہوگیا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا، آئین کے مطابق ہر 3 ماہ میں سی سی آئی کا اجلاس بلانا ضروری ہے۔ سمعتا افضال نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان تنازعات کے حل کا بہترین فورم سی سی آئی ہے، جس کا اجلاس نہ بلا کر صوبوں کو ان کے آئینی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سندھ حکومت کا اجلاس کہا کہ
پڑھیں:
افغان بگرام ایئربیس امریکہ کے حوالے نہیں کیا ، افواہیں جھوٹ پر مبنی ہیں، ترجمان ذبیع اللہ مجاہد
کابل(نیوزڈیسک )افغان حکومت کی جانب سے بگرام ا یئر بیس امریکیوں کے حوالے کرنے کی تردیدسامنے آگئی۔ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ بگرام ائیر بیس امریکہ کے حوالے کرنے کی افواہوں حقائق کے منافی ہیں ۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں پر کان نہ دھرا جائے۔
ترجمان افغان حکومت ذبیع اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امریکہ کیساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ضرور ہیں لیکن افغان قوم اب کسی دوسرے ملک کو اپنے اثاثہ جات اور سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی ۔ بگرام ایئربیس امریکہ کے حوالے کرنے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور نوازشریف کا 11 اپریل کو لندن پہنچیں گے