دہشتگردی عالمی مسئلہ، مشترکہ اقدامات سے ہی قابو پانا ہوگا، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ سے روسی سفیر کی ہونیوالی ملاقات میں انسداد دہشتگردی و انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کو فعال کرنے اور وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر بھی اتفاق ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے، مشترکہ اقدامات سے ہی اس ناسور پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں انسداد دہشتگردی و انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کو فعال کرنے اور وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر بھی اتفاق ہوا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی چیلنج ہے اور کثیر الجہتی مشترکہ اقدامات سے ہی اس ناسور پر قابو پایا جا سکتا ہے، روس کیساتھ تعلقات کو مزید تقویت دینے کیلئے باہمی روابط کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ روس کے سفیر نے ماسکو میں انسداد منشیات تربیتی پروگرامز میں پاکستانی افسران کو شرکت کی دعوت بھی دی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انسداد دہشتگردی وزیر داخلہ محسن نقوی
پڑھیں:
چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کی دبئی میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دورے کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز سے ملاقات کی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پریکٹس سیشن بھی دیکھا۔
واضح رہے پاکستان کی ٹیم بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے میچ کے لیے دبئی میں موجود ہے۔