سب کو چور، ڈاکو کہنے والا دنیا کی تاریخ کا بڑا سیاسی ڈاکو نکلا، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو سب کو چور، ڈاکو کہتا تھا آج وہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی ڈاکو نکلا۔
نارووال میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ریکارڈ قرضے لیے گئے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کیے۔
انہوں نے کہا کہ جو سب کو چور ڈاکو کہتا تھا آج وہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی ڈاکو نکلا، اگر وہ پیسہ ملکی خزانے میں آتا تو کئی سو اسکول اور اسپتال بن جاتے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی ترقی کو بریک لگائی، مہنگائی میں اضافہ کیا جبکہ ن لیگ نے ہمیشہ عوام اور ملک کی خدمت کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، مجھے نارروال اسپورٹس سٹی منصوبے پر جیل میں ڈالا گیا، اس جرم کے سب دستاویز موجود ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سینیٹ ملازم کے قتل میں اسلام آباد پولیس کا سابق ایس پی ملوث نکلا، پولیس
سینیٹ کے ملازم حمزہ کے قتل سے متعلق ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسلام آباد جواد طارق کا کہنا ہے کہ قتل میں اسلام آباد پولیس کا سابق ایس پی عارف شاہ ملوث تھا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی جواد طارق نے کہا کہ جب ٹریس کیا تو پتہ چلا کہ اسلام آباد پولیس کے سابق ایس پی کے ساتھ مقتول رابطے میں تھا، عارف شاہ کی جانب سے اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ وہ رابطے میں تھا۔
ڈی آئی جی جواد طارق کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی، عارف شاہ نے اپنے بہنوئی کے ساتھ مل کر اپنے گھر میں حمزہ کو قتل کیا۔