وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تین اڑانیں عدم استحکام کی بدولت کریش ہو چکی ہیں، چوتھی اڑان کی قوم حفاظت کرے گیْ

جدہ میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مزید کریش کی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت کو ڈھلوان سے اڑان پہ موڑ دیا ہے، اڑان پاکستان ملک کی ترقی کو پائیدار اور دیرپا بنیاد فراہم کرنے کا پروگرام ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی لانگ مارچز کو خیر باد کرکے اقتصادی لانگ مارچ کرنا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاک سعودی تجارتی روابط بڑھانے میں مقامی کمیونٹی کردار ادا کرے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: احسن اقبال

پڑھیں:

پاکستان نے میانمار کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا

اسلام آباد:

وزیرِاعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے میانمار کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کا آغاز کر دیا۔ 

امدادی سامان کی روانگی تقریب میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے اہلکاروں کے علاوہ میانمار کے سفیر نے بھی شرکت کی۔  

وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیرِاعظم کی ہدایت پر مجموعی طور پر 70 ٹن امدادی سامان میانمار بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں میانمار کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے میانمار کے عوام کے لیے ہمدردی کا خصوصی پیغام بھی دیا گیا۔  

امدادی سامان کی پہلی کھیپ میں 35 ٹن اشیاء شامل ہیں جن میں خیمے، ترپالیں، کمبل، تیار کھانے، ادویات اور واٹر ماڈیولز شامل ہیں۔ امداد بردار طیارہ میانمار کے شہر ینگون پہنچے گا۔ وفاقی وزیر نے این ڈی ایم اے کی جانب سے فوری امداد کی ترسیل کے عمل کو سراہا۔  

میانمار کے سفیر نے امدادی سامان کے اقدامات پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ مزید 35 ٹن امدادی سامان پر مشتمل دوسری کھیپ بھی جلد روانہ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سنگاپور: بڑے پیمانے پر مسلمانوں کے قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالا نوجوان گرفتار
  • پی ٹی آئی سمیت ہر جماعت سے بات کرنے کو تیار ہیں،وفاقی وزیر
  • کچھ لوگوں کی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات میں منصوبہ بندی کی گئی عمران خان کا میسج باہر نہ آئے،فیصل چوہدری
  • اڑان پاکستان ملک کی ترقی کو پائیدار اور دیرپا بنیاد فراہم کرنے کا پروگرام ہے، احسن اقبال
  • کچھ لوگوں نے اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات میں منصوبہ بندی کی کہ عمران خان کا میسج باہر نہ آئے، فیصل چوہدری کا دعویٰ
  •  کچھ لوگوں کی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات میں منصوبہ بندی کی گئی عمران خان کا میسج باہر نہ آئے،فیصل چوہدری
  • وفاقی اور صوبائی حکومتیں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حل کریں: لیاقت بلوچ
  • پاکستان نے میانمار کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا
  • ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا، ایاز صادق