فیصل وائوڈا نے سنسنی پیداکی،کوئی 60 ارب روپیکی کرپشن نہیں ہوئی:عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
فیصل وائوڈا نے سنسنی پیداکی،کوئی 60 ارب روپیکی کرپشن نہیں ہوئی:عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ فیصل وا ئووڈا نے سنسنی پیدا کی، کوئی 60 ارب روپے کی کرپشن نہیں ہوئی۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ ایک سال مکمل ہونے پر حکومت پر الزام تراشی کی گئی،کیا ہی اچھا ہوتا فیصل وائووڈا ذکر کردیتے کہ وہ چیئرمین ان کے دور حکومت میں لگایا گیا تھا۔
عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ وزیرکے پاس تو پیسا آیا ہی نہیں زمین سے متعلق بورڈ نے فیصلہ کیا، پورٹ قاسم اتھارٹی کا بورڈ اپنے فیصلے کرنے میں بااختیار ہے۔وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی کی زمین کا معاملہ 2005 سے چلا آرہا ہے،کمیٹی کے اجلاس میں ہر وزیر کو تیاری کے ساتھ جانا چاہیے۔
خیال رہے کہ حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے میری ٹائم کے چیئرمین فیصل واوڈا 60 ارب روپیکا میگا اسکینڈل سامنے لے آئے ۔ فیصل واوڈا نے اسکینڈل کے دستاویزی ثبوت کے ساتھ تفصیلات بتائیں اور کہا کہ اس میں ذمہ داروں کے علاوہ وزیر برائے میری ٹائم قیصر احمد شیخ کی مجرمانہ غفلت بھی شامل ہے۔ پروگرام میں قیصر احمد شیخ نے تسلیم کیا کہ فیصل واوڈا کی وجہ سے قومی خزانے کو 60 ارب روپے کے نقصان سے بچایا گیا لہذا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
مریم نواز کی حکومت کوئی اور چلا رہا ہے: لطیف کھوسہ
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر کیا بات کروں ان کی حکومت کوئی اور چلا رہا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے، دوائیں خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔
لطیف کھوسہ کہنا ہے کہ لوگ گاڑیوں سے موٹر سائیکل پر آ چکے ہیں، ان کے خلاف خبر لگے گی تو فیک نیوز کہہ کر پیکا ایکٹ لگا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری ابھی پی ٹی آئی میں نہیں، وہ علیم خان کی پارٹی میں چلے گئے تھے، فواد چوہدری تو جسمانی تشدد پر بھی اتر آتے ہیں، ہمیں کسی صورت بھی تہذیب کے دائرے سے باہر نہیں آنا چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کور کمیٹی کا فیصلہ تھا کہ فواد چوہدری کا معاملہ بانئ پی ٹی آئی خود دیکھیں گے۔