اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ اس سال حج کے حوالے سے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، ڈالر کے ریٹ کے تناسب سے خطے ہی نہیں دنیا کا سستا حج کرانے جارہے ہیں۔
روز نامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، وزارت مذہبی امور جتنا سستا حج پیکیج آفر کررہی ہے اتنا دنیا بھر میں کہیں سستا نہیں ہے۔چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ ہر حاجی کو اس کے معاون سے متعلق علم ہوگا، اس سال حج کے اخراجات کم اور سہولیات زیادہ ہوں گی، کم از کم 10 لاکھ 50 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے پیکیج رکھا گیا ہے، پہلے 10 لاکھ 75 ہزار کا اعلان کیا گیا اب اس میں بھی 25 ہزار فی کس کم کیا گیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سرکاری سکیم کے تحت حج کوٹہ مکمل ہوچکا ہے، ہم اب مزید کوئی درخواست نہیں لیں گے، 150 عازمین حج کے ساتھ ایک معاون فراہم کر رہے ہیں، ہمارا حجاج سے رابطہ بہت مضبوط ہوگا۔

خیبر پختونخوا میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر

پڑھیں:

وزیراعظم کا رمضان پیکیج نقد رقم کی صورت میں تقسیم کئے جانے کا امکان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے وزیراعظم کے رمضان پیکیج کو ملک بھر کے مستحق افراد میں نقد کی صورت میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ مل کر عملدرآمد کیا جائے گا۔
روز نا مہ امت نے بزنس ریکارڈر کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے وزارت صنعت و پیداوار کی زیر نگرانی انٹر منسٹریل کمیٹی تشکیل دی ہے، جو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے آپریشنز کو بند کرنے اور اس کی نجکاری کے لئے حکمت عملی مرتب کرے گی۔ اس کمیٹی میں متعدد وفاقی وزرا اور حکام شامل ہیں، جن میں وزارت صنعت و پیداوار کے وزیر، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور دیگر اہم حکام شامل ہیں۔
کمیٹی نے اپنی سفارشات مکمل کر لی ہیں اور اس کی بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے آپریشنز کی فوری بندش کے لئے عملی طریقہ کار تیار کیا جائے اور ان کے مستقل ملازمین کو وفاقی حکومت کے دیگر اداروں میں متبادل یا موجودہ خالی اسامیوں پر فٹ کیا جائے۔
کمیٹی کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ بی آئی ایس پی کے ساتھ مل کر وزیراعظم کے رمضان پیکیج کی فراہمی کے لئے حکمت عملی تیار کرے۔ جس کے بعد کمیٹی نے وزیراعظم کے رمضان پیکیج کی فراہمی کے لئے ایک حکمت عملی تیار کی ہے تاکہ مستحق افراد کو اس پیکیج کا فائدہ پہنچ سکے۔
کمیٹی نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے اثاثوں اور جائیداد کی محفوظ رکھوالی اور اس کی نجکاری کے عمل کے دوران دیگر انتظامات کے بارے میں بھی فیصلہ کیا ہے۔

گمنام ریسلر رائل رمبل مقابلہ جیتنے میں کامیاب

مزید :

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخواہ حکومت کے بعد پنجاب حکومت کا بھی رمضان پیکج دینے کا فیصلہ
  • وفاقی وزیر مذہبی امورکا دنیا بھر میں سب سے سستا حج پیکج دینے کا دعویٰ
  • رمضان پیکیج:فی خاندان 10 ہزار روپے دینے کا اعلان
  • عازمین حج کے لیے خوش خبری :وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا بڑا اعلان
  • عازمین حج کیلئے خوش خبری، وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا بڑا اعلان، تفصیلات سب نیوز پر
  • حکومت کا حاجیوں کو اخراجات میں بچی رقم واپس کرنے کا اعلان
  • دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے
  • 26ویں ترمیم کے بعد مرضی کے ججزکولایا جارہا ہے. فواد چوہدری
  • وزیراعظم کا رمضان پیکیج نقد رقم کی صورت میں تقسیم کئے جانے کا امکان