وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسران کے تقرر و تبادلے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ماہین حسن کو اے سی سٹی تعینات کر دیا گیا، جبکہ عزیر علی کو اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فروہ بتول کی بطور اے سی شالیمار تعیناتی کی گئی، اور اے سی شالیمار نیہل حفیظ کا انڈسٹریل ایریا میں تبادلہ کر دیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یاسر نذیر اسسٹنٹ کمشنر صدر جبکہ فہد شبیر کی بطور اے سی رورل تعیناتی ہوئی ہے۔ محمد علی کو اسسٹنٹ کمشنر نیلور تعینات کیا گیا ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 24مارچ کو لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے حوالے سے فیصلہ دیا، عدالتی فیصلے کے مطابق منگل اور جمعرات کو ملاقات کرانا ضروری ہے،جیل حکام کی جانب سے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جیل حکام و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔
شوہر کے قتل کے مقدمے میں سزا ئے موت پانے والی خاتون اور آشنا بری
مزید :