اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) کابینہ میں توسیع اور قلمدانوں میں ردوبدل کے بعد 5کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نوکر دی  گئی ۔نوٹی فکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین نائب وزیر اعظم برقرار رہیں گے جبکہ ارکان میں وزیر خزانہ، وزیر تجارت اور وزیر پاور شامل ہوں گے۔کمیٹی میں وزیر نجکاری اور وزیر صنعت و پیداوار کی رکنیت ختم کردی گئی ہے، یاد رہے کہ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر عبد العلیم خان سے نجکاری کا قلمدان گزشتہ ماہ واپس لے لیا تھا۔اس وقت نجکاری کا کوئی وفاقی وزیر نہیں ہے جبکہ محمد علی کے پاس مشیر نجکاری کا قلمدان ہے جبکہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر رانا تنویر سے صنعت و پیداوار کا قلمدان واپس لے لیا تھا۔ کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نو کی تھی ان میں اقتصادی رابطہ کمیٹی، قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی، کابینہ کمیٹی امیگریشن اوورسیز ایمپلایمنٹ اینڈٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اور کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کابینہ کمیٹی

پڑھیں:

احسن اقبال کا ینگ ڈاکٹرز کو اے آئی سیکھنے کا مشورہ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ینگ ڈاکٹرز کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس ( اے آئی) سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

نارووال میڈیکل کالج کی کانفرنس سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ ویژن 2025 کے تحت ہم نے نوجوانوں کی کثیر تعداد کواعلی تعلیم کے حصول کیلئے بیرون ملک بھیجا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے دور میں ملک کے کونے کونے میں یونیورسٹیوں کا جال پھیلا دیا تھا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کو چاہیے کہ وہ اے آئی کا استعمال ضرور سیکھیں تاکہ پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص باآسانی کی جاسکے۔

متعلقہ مضامین

  • احسن اقبال کا ینگ ڈاکٹرز کو اے آئی سیکھنے کا مشورہ
  • اسٹیبلشمنٹ سے مصالحتی کوششوں کے دوران پی ٹی آئی کا کمیٹیوں میں تبدیلیوں پر غور
  • پنجاب میں امن و امان کے قیام کیلئے عوامی رابطہ کمیٹیاں بنانے کا حکم
  • یوسف رضا گیلانی کا نئے عالمی سماجی معاہدے کی تشکیل کی ضرورت پر زور
  • 24 قومی اداروں کی نجکاری، تنخواہ داروں پر ٹیکس کا بوجھ کم کریں گے؛ وزیر خزانہ
  •  آئی ایم ایف ڈیڈ لائن کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری نہیں سکے گی
  • حکومت نے پی آئی اے سمیت 10ادارے نجکاری کیلئے فائنل کر لئے
  • پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری
  • خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے
  • خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس، اہم فیصلوں کی منظوری