اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات طے پاگئی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں حکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے ۔

بلاول بھٹو پیپلزپارٹی اور حکمران جماعت کے درمیان معاہدوں پر عملدرآمد کے حوالے سے پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے ۔ پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات زیر بحث آئیں گے ۔

بیوی نے شوہر سے ہی رشوت میں ایک ارب روپے اینٹھ لئے

پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں تمام اتحادی جماعتوں کے  سربراہان شرکت کریں گے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو

پڑھیں:

جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس عمومی کا 2 روزہ اہم اجلاس طلب

جے یو آئی (ف) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصا مائنز اینڈ منرلز بل، سندھ کینال پر غور و خوض جبکہ امن وامان کی بدترین صورتحال محرکات، اثرات اور پس منظر پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس عمومی کا 2 روزہ اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔ جے یو آئی (ف) کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا تھا کہ اجلاس 20،19 اپریل کو مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہوگا، اجلاس میں حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن اتحاد پر غور و خوض ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصا مائنز اینڈ منرلز بل، سندھ کینال پر غور و خوض جبکہ امن وامان کی بدترین صورتحال محرکات، اثرات اور پس منظر پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔ اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں  فلسطین میں جاری بدترین ظلم کے خلاف تحریک کو مزید وسعت دینے اور جماعتی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • آج کے جلسے میں پتہ لگ جائیگا بلاول کا لائحہ عمل کیا ہے
  • کراچی، بلاول کی یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی مذمت
  • جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس عمومی کا 2 روزہ اہم اجلاس طلب
  • اورنگی ٹاؤن میں پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین کی ’ٹارگٹ کلنگ‘
  • وزیراعظم اور بلاول بھٹوکے درمیان کینال منصوبے پر ملاقات طے
  • بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے
  • پاک روس مشاورتی گروپ برائے اسٹریٹجک استحکام کا اجلاس، تخفیف اسلحہ و دیگر امور پر گفتگو
  • بلاول بھٹو 10 روز تک بیرون ملک رہنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
  • چھٹی جماعت سے آئی ٹی مضمون کو نصاب کا حصہ قرار دینے کے لیے حکمت عملی بنائی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
  • متنازعہ نہروں کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور وزیراعظم ایک پیج پر ہیں.عمر ایوب