لاہور میں آصف زرداری سے پارلیمانی پارٹی کی ملاقات کی اندرونی کہانی
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر ہاؤس میں پارلیمانی پارٹی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں پارٹی رہنماؤں نے آصف علی زرداری کے سامنے شکایات کے انبار لگادیے۔
پارلیمانی پارٹی پنجاب کے مطابق ملاقات میں کہا گیا کہ انتظامی معاملات میں پیپلز پارٹی کے اراکین کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔
ملاقات میں مزید کہا گیا کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن ترقیاتی فنڈز کی تقسیم پر پی پی رہنماؤں کو نظر انداز کر رہی ہے۔
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری ہے، جانتا ہوں تحریری معاہدے کے نکات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما آئندہ بجٹ آنے تک مسائل حل ہونے کا انتظار کریں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی ڈی آئی خان کے صدر گارڈ سمیت لاپتہ، بھتیجے کی تصدیق
تصویر بشکریہ قیضار خان میاں خیل فیس بک پیجپاکستان پیپلز پارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈویژنل صدر قیضار خان میاں خیل اور اُن کے گارڈ لاپتہ ہوگئے۔
قیضار خان میاں خیل کے بھتیجے احسان اللّٰہ نے چچا کے گاؤں سگو کے قریب سے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ چچا قیضار خان کا موبائل فون بند جارہا ہے، وہ جنازے میں شرکت کےلیے گرہ عیسیٰ خان گئے تھے۔
ڈی آئی خان پولیس نے کہا کہ قیضار خان میاں خیل کے لاپتا ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔