کراچی:

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اور صوبائی صدر سندھ نثاراحمد کھوڑو  نے کہا ہے کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف احتجاج جاری رہنا چاہیے، ہم نئی نہریں نکالنے کے خلاف ہیں۔

کراچی کے نیشنل انسٹیٹوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ( این آئی سی ایچ) میں پیپلزپیرامیڈیکل ونگ سندھ کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ دریائے سندھ سے  نئی نہریں نکالنے کے وفاقی حکومت کے مجوزہ منصوبے کے خلاف ہیں اور یہ منصوبہ کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اس منصوبے پر وفاقی حکومت سے احتجاج کررہے ہیں۔

ایک سوال کے  جواب میں نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ حکومت میں پیپلزپارٹی موجود نہیں ہے، حکومت مسلم لیگ ( ن ) کی ہے، نہروں کے مجوزہ منصوبے کے خلاف سیاسی، سماجی  تنظیموں کا احتجاج عوام کی آواز ہے جس پر وفاقی حکومت کو توجہ دینی چاہیے اور یہ منصوبہ منسوخ کیا جانا چاہیے،  ان کاکہنا تھا کہ جب نہری نظام میں پانی ہی نہیں ہے تو نئی نہروں کے لیے پانی کہاں سے آئے گا۔ 

 اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نوید انتھونی نے کہا کہ ہمارا میڈیکل ونگ اور اس کے ورکر دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افطار ڈنر کی تقریب کے منتظم اور پیپلزپیرامیڈیکل ونگ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن نیاز احمد خاصخیلی نے کہا کہ حکومت سندھ نے ہمیشہ پیرامیڈیکس کے مسائل کو ترجیح دی ہے اور ان کے مسائل حل کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیرامیڈیکل ونگ کی روایت ہے کہ ماہ رمضان میں تمام اسپتالوں میں افطار ڈنر کی تقاریب منعقد کی جاتی ہیں،ا س بار بھی ہم نے این آئی سی ایچ  میں افطار کی تقریب کا اہتمام کیا ہے، جس میں شرکت پر پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو،ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نوید انتھونی، ایم پی اے آصف خان اور تمام کارکنان اور جیالوں کی شرکت پر ان کے مشکور ہیں۔ 

این آئی سی ایچ میں منعقدہ تقریب میں مہمانان خصوصی  کے علاوہ  پیرامیڈیکل کے سابقہ عہدیداروں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جن میں کراچی کے تمام اضلاع اور اندرون سندھ سے آنے والے ورکرز بھی شامل تھے۔ 
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نہریں نکالنے احمد کھوڑو نے کہا کہ کے خلاف

پڑھیں:

سندھی بھائیوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی تو ساتھ کھڑا ہوں، آفاق احمد

کراچی:

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ جہاں سندھی بھائیوں کے ساتھ ناانصافی کی بات ہوگی تو ساتھ کھڑا ہوں۔ دریائے سندھ سے نئی نہروں کے فیصلے پر صدر زرداری کے دستخط ہیں، سندھ کے مفادات پر سودے پر شہری و دیہی سندھ کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔ 
 

سٹی کورٹ میں وکلا کے بھوک ہڑتالی کیمپ  کے دورے کے موقع پر بات کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ میرا یہاں بھرپور استقبال ہوا ہے۔ پانی کا مسئلہ صرف سندھیوں کا نہیں ہم سب کا ہے۔ ہم سب سندھ کے ہیں، ہمارے مسائل ایک ہیں۔ ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھنا ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کی تکالیف کا کوئی پرسان حال نہیں۔ سندھ میں پانی کے مسئلے پر سندھ کے عوام کی آواز نہیں سنی گئی۔ سندھ کے عوام وڈیروں کی زیادتی کا شکار ہیں۔ ہمیں ان سب کیخلاف متحد ہونا چاہیے۔ سندھ کے مسائل کے لیے شہری اور دیہی باشندے ایک ہیں۔ اگر دریائے سندھ کے پانی پر پنجاب نے ڈاکا ڈالا تو ہم شہری سندھ بھی احتجاج کریں گے۔ 

آفاق احمد کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ نکالی جانے والی 6 نہروں کے منصوبے کی منظوری صدر آصف زرداری نے دی ہے۔ ان نہروں کیخلاف سندھ اسمبلی سے قرارداد پاس ہونی چاہیے۔ حکمران اپنے مفادات کے لیے صوبے کے مفادات کا سودا کررہے ہیں۔ پانی کا مسئلہ ہو یا  کوئی بنیادی مسئلہ سندھ کے مستقل باشندے یک زبان ہیں۔ 

قبل ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت کے روبرو سرجانی ٹاؤن میں واٹر ٹینکر نذرِ آتش کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں  چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد عدالت میں پیش نہیں ہوئے جب کہ  وکیل صفائی جاوید چھتاری نے مؤقف دیا کہ کہ چالان نہیں آیا تو سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 25 مارچ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • عدالت ہی کیوں نہ جانا پڑے میئر کراچی کو آئینی حیثیت سے سارے اختیارات دینے کو تیار ہوں، گورنر سندھ
  • متعدد معاشی فوائد کے پیش نظرشہتوت کی کاشت کو پاکستان بھر میں پھیلایا جانا چاہیے. ویلتھ پاک
  • وفاقی حکومت متنازعہ کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان کرے، نثار کھوڑو
  • افسوس ہے نئی نہروں کے منصوبے کی منظوری صدر زرداری نے دی، آفاق احمد
  • سندھی بھائیوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی تو ساتھ کھڑا ہوں، آفاق احمد
  • سندھ بلڈنگ میں کھوڑو سسٹم کھل کر کھیلنے لگا
  • خواتین کا عالمی دن اور دریائے سندھ
  • پیپلزپارٹی کا خواتین کے عالمی دن پر تمام خواتین کو خراج تحسین پیش
  • سندھ بلڈنگ ،کھوڑو سسٹم میں اورنگ زیب کو کھلی چھٹی مل گئی