پیپلز پارٹی ڈی آئی خان کے صدر گارڈ سمیت لاپتہ، بھتیجے کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
تصویر بشکریہ قیضار خان میاں خیل فیس بک پیج
پاکستان پیپلز پارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈویژنل صدر قیضار خان میاں خیل اور اُن کے گارڈ لاپتہ ہوگئے۔
قیضار خان میاں خیل کے بھتیجے احسان اللّٰہ نے چچا کے گاؤں سگو کے قریب سے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ چچا قیضار خان کا موبائل فون بند جارہا ہے، وہ جنازے میں شرکت کےلیے گرہ عیسیٰ خان گئے تھے۔
ڈی آئی خان پولیس نے کہا کہ قیضار خان میاں خیل کے لاپتا ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قیضار خان میاں خیل
پڑھیں:
سعودی عرب سمیت 6 ممالک سے مزید 48 پاکستانی بے دخل
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 6 ممالک سے مزید 48 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ، بغیر پاسپورٹ، سزا پوری کرنے، زائد المیعاد کام ، کفیل کے بغیر کام اور کام سے مفرور ہونے پر 31 جبکہ عمان سے بلیک لسٹ، ویزا ختم ہونے اور غیر قانونی عمان میں داخل ہونے پر 12 پاکستانیوں کو نکال دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ امارات سے 2، قطر سے ایک اور آذربائیجان سے ایک پاکستانی کو بے دخل کیا.ڈی پورٹ کیے گئے 5 افراد کو لاڑکانہ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، حیدر آباد اور درخشان پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں امیگریشن ذرائع کے مطابق عراق ، عمان اور سعودیہ کے وزٹ ویزوں کے 3 مسافروں کو بلیک لسٹ ہونے جبکہ بحرین اور سعودیہ کے ورک ویزوں کے 7 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔