ہمیں نقصان ہو گا تو پیپلز پارٹی کو بھی ہو گا، رہنما مسلم لیگ (ن)
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کے ووٹوں پر کھڑی ہے، اگر ہمیں نقصان ہو گا تو پیپلز پارٹی کو بھی نقصان ہو گا۔
وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کھیل داس کوہستانی اسلام آباد سے کراچی پہنچے تو ایئرپورٹ پر رہنماؤں اور کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کھیل داس کوہستانی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں جو بھی زمہ داری ملے گی اسے نبھائیں گے۔ پارٹی کے قائد اور ورکرز کی محبت کی وجہ سے وزیر بناہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا پاکستان کی بہتری ہے۔ نواز شریف نے کراچی میں امن دیا، ہماری حکومت نوکریاں دے گی، ریکارڈ ترقیاتی کام کرے گی، سندھ کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کے ووٹوں پر کھڑی ہے۔ اگر ہمیں نقصان ہوگا تو پیپلز پارٹی کو بھی نقصان ہوگا، سندھ کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سندھ کی زمینوں کو بنجر بنانے کے کسی منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی نقصان ہو
پڑھیں:
چیئرمین بلاول بھٹو سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
سٹی 42 : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوئی ۔
ملاقات میں بلاول بھٹو اور برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف دیگر معاملات پر بھی بات چیت ہوئی ۔
ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز
پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔