پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن ؛بورڈ تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
حسن علی : پاکستان پیپلز پارٹی نے انٹرا پارٹی انتخابات کے لئے بورڈ تشکیل دے دیا
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن بورڈ تشکیل دیا،الیکشن بورڈ انٹرا پارٹی انتخابات کی نگرانی کرے گا،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،
فوزیہ حبیب کوالیکشن بورڈ کی کنوینئر تعینات کردیاگیا،تین رکنی الیکشن بورڈ میں عامر فدا پراچہ اور سبط الحیدر بخاری بھی شامل ہیں
نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ 5 ہفتوں میں انٹرا پارٹی انتخابات کا عمل مکمل کرنے کا پابند ہوگا
رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: الیکشن بورڈ انٹرا پارٹی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی نے عوام سے جو بھی وعدے کیے ایک بھی پورا نہیں کیا، ذوالفقار بھٹو جونیئر
ذوالفقار بھٹو جونیئر(فائل فوٹو)۔پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے رہنما ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو بھی عوام سے وعدے کیے ایک بھی پورا نہیں کیا۔
ٹھٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد دوبارہ گھر بنانے کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا۔
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا تھا کہ ماحول کو بچانے کا وعدہ تھا لیکن اب یہ جنگلات، پہاڑ، لوگ اور جانور بیچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو بھی وعدے کیے اس کی الٹی سمت میں جا رہی ہے۔
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنچاب کے عوام بھی کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔