پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ تھی اور رہے گی، رانا تنویر حسین
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
نارنگ منڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ کا کہنا تھا کہ افغانستان کا اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہا ہے، امریکا اسے خریدے یا ختم کرے پاکستان کا امن بحال ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ تھی اور رہے گی، حکومت 5 سال پورے کرے گی۔ نارنگ منڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ افغانستان کا اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہا ہے، امریکا اسے خریدے یا ختم کرے پاکستان کا امن بحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا نظام ہے جنہوں نے دہشت گرد چھوڑے آج سزا بھگت رہے ہیں، فتنہ الخوارج ختم کریں گے، سزائیں بھی دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ صنعت کی بحالی کیلئے شرح سود 22 فیصد سے 12 فیصد پر لیکر آئے، کل (سوموار) کو گورنر سٹیٹ بینک کی میٹنگ ہے، شرح سود 10 فیصد تک آسکتی ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک میں ژالہ باری سے فصلیں تباہ ہوئیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز سے تحریری اپیل کی ہے نارنگ منڈی کو آفت زدہ قرار دے کر کسانوں کی مدد کی جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رانا تنویر حسین وفاقی وزیر
پڑھیں:
ہمیں نقصان ہو گا تو پیپلز پارٹی کو بھی ہو گا، رہنما مسلم لیگ (ن)
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کے ووٹوں پر کھڑی ہے، اگر ہمیں نقصان ہو گا تو پیپلز پارٹی کو بھی نقصان ہو گا۔
وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کھیل داس کوہستانی اسلام آباد سے کراچی پہنچے تو ایئرپورٹ پر رہنماؤں اور کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کھیل داس کوہستانی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں جو بھی زمہ داری ملے گی اسے نبھائیں گے۔ پارٹی کے قائد اور ورکرز کی محبت کی وجہ سے وزیر بناہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا پاکستان کی بہتری ہے۔ نواز شریف نے کراچی میں امن دیا، ہماری حکومت نوکریاں دے گی، ریکارڈ ترقیاتی کام کرے گی، سندھ کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کے ووٹوں پر کھڑی ہے۔ اگر ہمیں نقصان ہوگا تو پیپلز پارٹی کو بھی نقصان ہوگا، سندھ کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سندھ کی زمینوں کو بنجر بنانے کے کسی منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے۔