صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد کی ملاقات ؛ شکایات کے انبار لگا دیے
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
حسن علی : صدر مملکت آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد کی ملاقات ہوئی
پیپلز پارٹی پارلیمانی وفد اور رہنماؤں نے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے،وفد کے اراکین کا کہنا تھا کہ انتظامی معاملات میں پیپلز پارٹی کے اراکین کو نظر انداز کیا جارہاہے، ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے معاملہ میں پی پی اراکین کوترجیح نہیں دی جا رہی، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد نے حلقوں کے مسائل پر بھی آگاہ کیا،
صدرآصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری ہے، جانتا ہوں تحریری معاہدے کے نکات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، پارلیمانی وفد کوآئندہ بجٹ تک مسائل حل ہونے کا انتظار کرنے کی ہدایت کردی ، صدرآصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے تنظیمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی،آصف علی زرداری پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد گورنر ہاؤس سے روانہ ہو گئے
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد علی زرداری
پڑھیں:
زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، انہوں نے نہروں کی منظوری خود دی، ترجمان پختونخوا حکومت
پشاور:ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، انہوں نے نہروں کی خود منظوری دی ہے۔
دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر اپنے بیان میں مشیر اطلاعات اور ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر صدر زرداری نے یا تو سندھ کے عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے یا ان کی یادداشت جواب دے گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دونوں باتوں میں سے ایک کو مانے۔ دونوں کی ایک ساتھ تردید ممکن نہیں۔ اگر آصف زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تو وہ اعلیٰ ترین عہدے پر کیوں براجمان ہیں؟ فوری مستعفی ہوں۔انہیں اپنی جسمانی اور ذہنی حالت کی وجہ سے خود مستعفی ہو جانا چاہیے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نہروں کے معاملے پر صرف ووٹ بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نہروں کی منظوری خود صدر آصف علی زرداری نے دی۔ یہی وجہ ہے کہ آصف زرداری کی منظوری اور بلاول بھٹو کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی احتجاج کا ڈراما رچا کر ووٹ بینک بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نہروں کا معاملہ سب سے پہلے پاکستان تحریک انصاف نے اٹھایا تھا۔ بلاول بھٹو احتجاج کے بجائے اپنے والد سے پوچھیں کہ نہروں کی منظوری کیوں دی؟۔