وزیر اعظم سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات،اندرونی کہانی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
وزیر اعظم سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پیپلز پارٹی کو دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کی یقین دہانی کرادی.چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں افطار ڈنر کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔پیپلز پارٹی کے وفد میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سلیم حیدر، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور دیگر رہنما شامل تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پی پی وفد نے وزیراعظم سے کہا کہ دریائے سندھ کے نظام سے مزید نہریں نکالنےسے سارے صوبے میں تشویش ہے، یکطرفہ پالیسیاں وفاق پر شدید دباؤ کا باعث بن رہی ہیں۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم نے کہا کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لیے بغیرنہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے جلد اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پنجاب کے مسائل کے حل کےلیے ہفتہ کو لاہور میں اجلاس ہوگا، دونوں جماعتیں مل کر متنازعہ معاملات حل کریں گے۔ اس حوالے سے اسحاق ڈار کو ٹاسک دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سندھ میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں کی فنڈنگ، صوبے کو پانی کی تقسیم کے معاملہ پر پیپلز پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان حکومت سازی کے دوران ہونے والے معاہدے پر بھی بات چیت کی گئی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے پر گلے شکوے بھی کیے۔ملاقات میں پنجاب میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان شراکت اقتدار سے متعلق بھی معاملات زیر غور آئے۔ملاقات میں وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں عوامی امنگوں پر پورا اترنے اور وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون سے عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے فعال اور متحرک کردار ادا کرنے پر پیپلز پارٹی کی قیادت کو سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا مستقبل بہتر کرنے کے لیے وفاق، صوبوں اورتمام سیاسی جماعتوں کومل کر کام کرنا ہے۔بلاول بھٹو کی سربراہی میں وفد نے وزیراعظم کو کرم میں امن وامان کی صورتحال پرخدشات سے بھی آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین نے معاہدے پرعملدرآمد سے متعلق ایک دوسرے کا مؤقف سنا، پنجاب کے حوالے سے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پارٹی کے وفد پیپلز پارٹی دریائے سندھ بلاول بھٹو کہا کہ
پڑھیں:
وزیر اعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ملاقات ، اہم امور زیر غور آئیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج ملاقات طے ہو گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو افطار ڈنر پر مدعو کر لیا ، ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ پنجاب کی صورتحال پر بھی غور ہو گا۔
بلاول بھٹو کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر اعلیٰ رہنماؤں پر مشتمل وفد بھی ملاقات کے دوران موجود ہو گا۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات طے ہوئی تھی تاہم چند وجوہات کی بنا پر ملاقات منسوخ ہو گئی تھی۔گزشتہ ملاقات میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آنے تھے جبکہ بلاول بھٹو نے حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھنے تھے۔
چینی 10 روپے فی کلو مہنگی، قیمت مزید بڑھنے کا امکان
مزید :