پیپلز پارٹی سے اتحاد قائم رکھنا ان کی اور ہماری مجبوری ہے: رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
وزیرِ اعظم کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے اتحاد قائم رکھنا ان کی اور ہماری مجبوری ہے، ہمارے اپنے ارکان کو بھی گلے شکوے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کو پتہ ہے کہ نہ ہمارے بغیر وہ حکومت بنا سکتے ہیں اور ان کے بغیر ہم حکومت چلا سکتے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے، حکومت کی ایک سال کی کارکردگی ہر لحاظ سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں، جمہوریت ڈائیلاگ سے ہی آگے بڑھتی ہے، ڈیڈ لاک سے نہیں، حکومت کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔مسلم لیگ ن کے رہنمانے کہا کہ حکومت نے معاملات کو ٹھنڈا کرنا ہوتا ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے، اپوزیشن کا گرینڈ اتحاد ملک کی سیاست اور جمہوریت کے لئے بہتر ہو گا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کرکٹ بورڈ آزاد ادارہ ہے، جو چاہے کر سکتا ہے، کرکٹ بورڈ نے جو کیا ہے ذاتی رائے ہے، کابینہ اور پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔انہوںنے کہا کہ 50، 60 لاکھ روپے کے منٹور بنا دیے گئے ہیں، بیان دیتے ہیں، انہیں پتہ ہی نہیں کہ ان کا کام کیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رانا ثنا اللہ نے کہا کہ
پڑھیں:
پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا، ہماری کوششوں سے ایکٹ میں کئی ترامیم کی گئیں، بلاول بھٹو
آکسفورڈ یونین سے خطاب کے بعد ایک انٹرویو کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ کے حقیقی مسودے کی ہمیشہ سے مخالف رہی ہے، پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، دیگر ممالک کو بھی جمہوریت سے متعلق چیلنجز کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا، ہماری کوششوں سے ایکٹ میں کئی ترامیم کی گئیں۔ آکسفورڈ یونین سے خطاب کے بعد ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا اور اس کو سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لانے کی کوشش کی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ہی محنت اور کوششوں کی وجہ سے ہی پیکا ایکٹ میں کئی ترامیم کی گئیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ کے حقیقی مسودے کی ہمیشہ سے مخالف رہی ہے، پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، دیگر ممالک کو بھی جمہوریت سے متعلق چیلنجز کا سامنا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، پیپلز پارٹی کا میثاق جمہوریت میں اہم کردار تھا۔