2025-03-06@15:23:12 GMT
تلاش کی گنتی: 1511

«پر مذاکرات»:

(نئی خبر)
    روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ وہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلی فون پر ذاتی طور پر مملکت کے کردار کے حوالے سے ان کا خصوصی شکریہ ادا کریں گے جس سے امریکہ کے ساتھ ریاض میں مذاکرات کی مثالی فضا ہموار کی گئی۔ روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ’امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات باعثِ مسرت ہوگی، تاہم یہ ضروری ہے کہ ملاقات کی تیاری کی جائے۔‘ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ ’ریاض میں امریکہ کے ساتھ ہمارے مذاکرات مثبت نتائج کے حامل رہے۔‘ واضح رہے کہ ولی عہد مملکت اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو ریاض میں امریکہ اور روس کے درمیان مذاکرات...
    اسلام ٹائمز: یہ فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ دہشتگردی کے مسئلہ پر اسوقت وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے مابین سیاسی کشمکش کیوجہ سے ہم آہنگی نہیں ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ اسوقت خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کا مسئلہ یقینی طور پر سرحد پار سے منسلک ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان میں دہشتگرد حملے بڑھنے کیوجہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو افغان طالبان کی مسلسل مالی اور لاجسٹک مدد حاصل ہے۔ رپورٹ: سید عدیل زیدی خیبر پختونخوا کی سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ پاکستان میں امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے، لہذا دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔نواز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی نے رائیونڈ میں ملاقات کی اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام و تفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا، سیاست اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچ، دھرنوں اور پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر انتشار پھیلانے والوں کے عزائم بے نقاب کرنا ہوں گے، یہ لوگ سنجیدہ مذاکرات کرنے اور سیاسی افہام...
    سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ دعویٰ بھی مسترد کر دیا کہ عمران خان جیل سے نکلنے کے لئے منت سماجت کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی نے کسی لیڈر کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر حملہ سب سے بھیانک تھا تاہم...
    ماسکو/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہاہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک اب بیرونی احکامات مسترد کر رہے ہیں اور برکس کی طرح کے نئے اتحاد وجود میں آ رہے ہیں برکس برازیل، روس، انڈیا، چین اور ساﺅتھ افریقہ پر مشتمل گروپ ہے جس میں اور ممالک بھی شامل ہورہے ہیں. روسی وزیر خارجہ کے مطابق مغربی دنیا اس بات کو قبول نہیں کر پا رہی اور بین الاقوامی امور پر اپنی سبقت برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے ماسکو میں پریس کانفرنس کے دوران سرگئی لاوروف نے سعودی عرب میں جاری مذاکرات کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ ہم نے اس معاملے پر خصوصی توجہ دی ہے.(جاری ہے) روس...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بیک ڈور مذاکرات کی باتوں کی تردید کردی۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کو مذاکرات کا موقع دیا تھا لیکن انہوں نے سنجیدگی نہیں دکھائی، ابھی وفاقی حکومت کے ساتھ کوئی بات نہیں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ بیک ڈور باتیں کسی سے نہیں ہورہیں اور نہ ہی مذاکرات کے لئے کوئی بیک ڈورچینل استعمال کیا جارہا ہے۔شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ شیرافضل کے معاملے پرپارٹی طریقہ کارکے مطابق آگے بڑھاجائےگا۔  ٹیم میں کیا تبدیلی کی گئی ہے؟کپتان محمد رضوان نے بتا دیا ...
    پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے کوئی بیک ڈور چینلز استعمال نہیں کیا جا رہا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ابھی وفاقی حکومت کے ساتھ کوئی بات نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، تحریکِ انصاف نے حکومت کو مذاکرات کا موقع دیا تھا، لیکن اس نے سنجیدگی نہیں دکھائی۔ ان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کے معاملے پر پارٹی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھا جائے گا۔ ...
    بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور دیگر کارکنوں اور رہنماوں کیخلاف بلاجواز سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں، جن کی کوئی حیثیت  نہیں، حکومت مذاکرات میں بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی، ڈنگ ٹپاو پالیسی کے تحت مذاکرات کئے جا رہے تھے۔ انہوں ںے کہا کہ عید کے بعد عمران خان کی رہائی کیلئے بڑے پیمانے پر تحریک شروع کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا اور پارٹی اجلاس کی صدارت کی۔ اس دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں بیرسٹر گوہر سے اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد خان بھچر نے بھی ملاقات کی۔ اس مو قع پر اراکین پنجاب...
    ریاض: امریکا اور روس نے سفارتی تعلقات کو مکمل طور پر بحال کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی اعلیٰ سطح کی ملاقات میں کیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مذاکرات کے بعد اعلان کیا کہ دونوں ممالک سفارتی مشنز کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی سفارتی عملے کی بحالی پر زور دیا۔ ماضی میں پابندیوں اور تنازعات کی وجہ سے دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارتی عملے کو محدود کر دیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر مذاکرات کا آغاز ہوا، جس کا مقصد یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ امریکا نے...
    ریاض: امریکا اور روس نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی امریکا-روس اعلیٰ سطح کی ملاقات میں کیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق، روسی وفد سے 4 اصولی معاملات پر اتفاق ہوا ہے، تاہم کچھ نکات پر یورپی یونین کو شامل کرنا ہوگا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے واضح کیا کہ نیٹو کی توسیع روس کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔ دونوں ممالک نے سفارتی مشنز کی بحالی، مفاہمتی اقدامات، امریکا-روس تعاون اور معاشی رکاوٹوں کے خاتمے پر اتفاق کیا۔ روسی حکام کے مطابق، صدر پیوٹن اور ٹرمپ کی ممکنہ ملاقات پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔   دوسری جانب...
    راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ جیل حکام نے ہمارے ساتھ گیم کیا ہے، ہمیں اندر بلا کر کہا وقت ختم ہوگیا ، ہم ایک بجے کے یہاں آئے ہوئے ہیں لیکن ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ بہنوں کی ملاقات ہوئی ہے، فیملی کے 5 ممبران ملے ہیں، علیمہ خان نے بتایاکہ بانی کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔سلمان اکرم راجانے کہا کہ راستے روکنا بچگانہ قسم کی حرکت ہے، یہ سمجھتے ہیں اس طرح بانی پر دباوڈالا جاسکتا ہے، ان کو لگتا ہے راستے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ نجی چینل سے گفتگو کرتےہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ دعویٰ بھی مسترد کر دیا کہ عمران خان جیل سے نکلنے کے لیے منت سماجت کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی نے کسی لیڈر کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر حملہ...
    کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ کے سیکریٹعی کاشف منیر،نائب صدر انجم وہاب اور سیکریٹڑی انفارمیشن مسعوداحمدصدیقی ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر سے ملاقات کررہے ہیں،ثاقب فیاض مگوں،امان پراچہ،عبدالمہمن خان،حنیف گوہر،شیخ عمر ریحان اور میاں زاہد حسین بھی موجود ہیں
    ویب ڈیسک :یوٹیلیٹی اسٹورز کے 3 ہزار سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا۔ ملک گیر دھرنا اور احتجاج  کی دھمکی بھی دے ڈالی   ڈیلی ویجز ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئے تاہم فریقین کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے اور برطرفیوں کے معاملے پر مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہو گیا۔مذاکرات میں ملازمین کے یونینز لیڈروں نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ برطرف کیے گئے ڈیلی ویجز ملازمین کے آڈرز فوری طور پر واپس لیے جائیں۔ تاہم، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی مذاکراتی کمیٹی نے یونینز کے مطالبات تسلیم کرنے سے گریز کیا جس کے نتیجے میں مذاکرات...
    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کے 3 ہزار سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا۔  ڈیلی ویجز ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئے تاہم فریقین کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے اور برطرفیوں کے معاملے پر مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہو گیا۔ مذاکرات میں ملازمین کے یونینز لیڈران نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ برطرف کیے گئے ڈیلی ویجز ملازمین کے آڈرز فوری طور پر واپس لیے جائیں۔ تاہم، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی مذاکراتی کمیٹی نے یونینز کے مطالبات تسلیم کرنے سے گریز کیا جس کے نتیجے میں مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئے۔ یونینز...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی کمیٹی اور ملازمین میں مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہوگیا۔ مذاکراتی کمیٹی اور یونینز لیڈران کے مذاکرات ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہوئے، یونینز نے ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کے آحکامات واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کی کمیٹی اور یونین لیڈران کے درمیان مذاکرات کل دوبارہ ہونگے۔ یونین رہنمائوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 27 فروری کو دھرنا اور احتجاج ہوگا، دھرنے میں ملک بھر سے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کاپوریشن میں بڑے پیمانے پر تنظیم نو کا آغاز کرتے ہوئے ایک ہی دن میں 3 ہزارملازمین کو فارغ کر دیا گیا تھا۔...
    قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے ابھی تک باضابطہ طور پر بات چیت شروع نہیں ہوئی ہے اور قطر غزہ کے حوالے سے عرب گروپ کی کوششوں میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے مذاکرات شروع کرنے کیلئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے ابھی تک باضابطہ طور پر بات چیت شروع نہیں ہوئی ہے اور قطر غزہ کے حوالے سے عرب گروپ کی کوششوں میں شامل ہے۔ الانصاری نے آج بروز منگل قطر کے...
    یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے روس اور امریکا کے اعلیٰ سفارتکاروں نے سعودی عرب کی میزبانی میں ریاض میں ملاقات کی ہے۔ جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور امریکا کے اعلیٰ سفارت کاروں نے منگل کو ہونے والی ملاقات میں باہمی تعلقات بہتر بنانے اور روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت کی، تاہم ان مذاکرات میں کیف کا کوئی عہدیدار شریک نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیں ایسا کوئی معاہدہ قبول نہیں ہوگا جس میں یوکرین شامل نہ ہو، صدر ولادیمیر زیلنسکی مذاکرات میں امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ جیل حکام نے ہمارے ساتھ گیم کی ہے، ہمیں اندر بلا کر کہا وقت ختم ہوگیا ہے، ہم ایک بجے کے یہاں آئے ہوئے ہیں لیکن ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ بہنوں کی ملاقات ہوئی ہے، فیملی کے 5 ممبران ملے ہیں، علیمہ خان نے بتایاکہ بانی کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ راستے روکنا بچگانہ قسم کی حرکت ہے، یہ سمجھتے ہیں اس طرح بانی پر دباوڈالا جاسکتا ہے،...
    بیجنگ :اطلاعات کے مطابق روس اور امریکہ کے وفود نے  یوکرین کے معاملے پر ممکنہ مذاکرات کی تیاری کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک اجلاس منعقد کیا  جب کہ   فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی  کئی یورپی ممالک کے رہنماؤں نے یوکرین کی صورتحال اور یورپی اجتماعی سلامتی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے 18 فروری کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا  کہ یوکرین بحران کے حوالے سے چین کا ہمیشہ سے یہ ماننا رہا ہے کہ مذاکرات  ہی بحران سے نکلنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے اور چین  نے  ہمیشہ امن مذاکرات کو فروغ  دیا ہے...
    سعودی وزارت خارجہ کے مطابق، سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایات پر، مملکت سعودی عرب آج بروز منگل، 18 فروری 2025 کو دار الحکومت ریاض میں روس اور امریکا کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے۔ یہ مذاکرات بین الاقوامی امن و استحکام کو فروغ دینے کی مملکت کی کاوشوں کا حصہ ہیں، جن کے ذریعے سعودی عرب عالمی سفارت کاری میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں مختلف علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے، جن میں سیکیورٹی، اقتصادی تعاون اور جیوپولیٹیکل چیلنجز شامل ہو سکتے ہیں۔ مبصرین کے مطابق سعودی عرب کا یہ...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایرانی ایٹمی پروگرام پر بات چیت کے حوالے سے تہران کی جانب سے واشنگٹن سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔امریکی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں انہوں نے الزام لگایا کہ ایران کی سابق سفارتی کوششیں بھی محض مدت کو بڑھانے اور یورینیم کی افزودگی کو جاری رکھنے کی کوشش تھیں۔۔(جاری ہے) انہوں نے مزید کہا کہ میں جو کہہ سکتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہمارے ساتھ ایران کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، ہم نے اس کے کوئی آثار بھی نہیں دیکھے ہیں۔ آخر کار ماضی میں ہماری رائے کے مطابق ایرانی سفارتی کوششوں کا...
    کراچی ( نیوز ڈیسک) تین تلوار کلفٹن کے قریب شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی ۔ آتشزدگی کے باعث 30 سے زائد دکانیں خاکستر ، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ پلازہ کی پہلی منزل پر لگی، متعدد دکانوں کو لپیٹ میں لیا، آگ لگنے سے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں پلازہ میں کپڑوں اور بیڈ شیٹس کی سینکڑوں دکانیں موجود ہیں فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق آگ بجھانے کیلئے بلا تعطل پانی کی فراہمی جاری رہی، آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں 5.1 شدت کا زلزلہ، سوات اور پشاور میں خوف پھیل گیا
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پس پردہ بات چیت کی خواہاں ہے، اور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ اس کوشش میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایک باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ گنڈا پور بات چیت کی بحالی کیلئے اپنے تعلقات کا استعمال کر رہے ہیں۔ تاہم، پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم شیخ نے تردید کی ہے کہ ایسی کوئی کوشش نہیں ہو رہی ہے۔ اس تردید کے باوجود، ذریعے کا اصرار تھا کہ پی ٹی آئی اس پس پردہ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کیلئے بے قرار ہے اور گنڈا پور کو اہم شخصیت سمجھتی...
      بلوچستان کے چھ سات اضلاع آزادی کا اعلان کردیں تو اقوام متحدہ درخواست منظور کرلے گی،کے پی کے اور بلوچستان کے بہت سے علاقوں میں پولیس تو چیک پوسٹیں خالی کرچکی تھی اب فوج بھی خالی کرچکی ہے اسٹیبلشمنٹ فیصلے کرتی ہے حکومت کو بندکمروں میں کئے گئے فیصلوں پر انگوٹھا لگاتا پڑتا ہے ،وزیر اعظم یہاں تو یہ کہتے کہ میرے علم میں نہیں ہے ، وزیراعظم کو افغانستان جانے والے جرگوں کا علم تک نہیں ہے، سربراہ جے یو آئی جمعیت علما ئے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت کوئی سویلین اتھارٹی موجود نہیں اور وزیراعظم کو افغانستان جانے والے جرگوں کا علم تک نہیں ہے، ملک سیاست دانوں...
    پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ علماء بورڈ خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت کی امارت اسلامی افغانستان سے مذاکرات کی تجویز سے اتفاق کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ علما بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی رائے میں واضح کیا گیا ہے کہ علما کرام نے پہلے بھی شرعی تعلیمات کی روشنی میں امن وامان کے قیام کیلیے بہترین کردارادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، یہ ملک اور صوبہ ہم سب کا ہے، ہر شعبہ اور مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ متحدہ علما بورڈ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ امن و امان اور مذاکرات کے بغیر خوشحال معاشرتی زندگی ممکن نہیں۔
    اسلام آباد (آن لائن)حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے بیک ڈور رابطے بھی ختم ہوگئے۔ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے انکار کے بعد تحریک انصاف نے مذاکرات کے لیے اسپیکر سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے فیصلے کے باوجودمذاکراتی کمیٹی ختم کرنے سے انکار کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق اس وقت حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان بھی کسی قسم کے رابطے نہیں ہیں۔
    اسلام آباد :  چین پاکستانی چلغوزے کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک بن گیا ہے،گزشتہ سال پاکستان کی چین کو چلغوزے کی برآمدات 18 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی سی) کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 2024 میں پاکستان کی جانب سے چین کو پائن نٹ کی برآمدات 18.78 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جنوری سے دسمبر 2024 تک چین نے پاکستان سے 981.64 ٹن چلغوزے درآمد کیے جن کی مجموعی مالیت 18.78 ملین ڈالر رہی جو 2023 میں 8.22 ملین ڈالر تھی۔ اس طرح چین پاکستانی چلغوزے کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک...
    تعمیر نو کالج کوئٹہ اور گورنمنٹ ہائی اسکول شفیق احمد خان کے اچانک دورے کے موقع پر طلباء سے موبائل اور نقل برآمد ہونے کے بعد چیئرمین بلوچستان بورڈ نے دونوں امتحانی مراکز کے عملے کو معطل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ میٹرک کے امتحانات کے دوران نقل پر قابو پانے میں ناکامی پر کوئٹہ کے دو امتحانی مراکز کے عملوں کو معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین اعجاز عظیم بلوچ اور کنٹرولر امتحانات عابدہ کاکڑ نے میٹرک کے جاری امتحانات کے سلسلے میں تعمیر نو کالج اور گورنمنٹ ہائی اسکول شفیق احمد خان میں قائم امتحانی سینٹرز پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران کئی موبائل فونز، نقل اور ڈپلیکیٹ امیدوار...
    تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بیک ڈور رابطے بھی ختم کردیئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر سردار ایاز صادق سے رابطے میں تھے تاہم اب ایاز صادق سے بیک ڈور رابطے بھی ختم کردیئے گئے۔ دونوں رہنماؤں نے مذاکرات کی بحالی کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ رکھا تھا جبکہ پی ٹی آئی کی مذاکرات سے علیحدگی کے باوجود ایازصادق نے حکومتی کمیٹی ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
    بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی رائے میں واضح کیا گیا کہ علمائے کرام نے پہلے بھی شرعی تعلیمات کی روشنی میں امن وامان کے قیام کے لیے بہترین کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء بورڈ کے پی نے خیبر پختونخوا حکومت کی امارت اسلامی افغانستان سے مذاکرات کی تجویز سے اتفاق کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ علماء بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی رائے میں واضح کیا گیا کہ علمائے کرام نے پہلے بھی شرعی تعلیمات کی روشنی میں امن وامان کے قیام کے لیے بہترین کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، یہ ملک اور صوبہ ہم سب کا ہے، ہر شعبہ اور مکتبہ فکر سے تعلق...
    اسلام آباد: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت کوئی سویلین اتھارٹی موجود نہیں اور وزیراعظم کو افغانستان جانے والے جرگوں کا علم تک نہیں ہے، ملک سیاست دانوں کے حوالے کر کے انہیں بات کرنے دی جائے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت تسلیم کرے کہ دوصوبوں میں اس کی رٹ نہیں ہے، وزیر اعظم یہاں تو یہی کہتے کہ میرے علم میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان جانے والے جرگوں کا وزیر اعظم کو پتہ نہیں ہونا، اس وقت ملک میں کوئی سویلین اتھارٹی موجود نہیں اور نظریاتی سیاست بھی نہیں ہے۔ فضل الرحمان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ فیصلے کرتی ہے حکومت...
    بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)چین پاکستانی چلغوزے کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک بن گیا ہے،گزشتہ سال پاکستان کی چین کو چلغوزے کی برآمدات 18 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی سی) کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 2024 میں پاکستان کی جانب سے چین کو پائن نٹ کی برآمدات 18.78 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جنوری سے دسمبر 2024 تک چین نے پاکستان سے 981.64 ٹن چلغوزے درآمد کیے جن کی مجموعی مالیت 18.78 ملین ڈالر رہی جو 2023 میں 8.22 ملین ڈالر تھی۔ اس طرح چین پاکستانی چلغوزے کی سب سے...
    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی بدھ کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: روسی حکام سے مذاکرات کے لیے امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے عرب میڈیا کے مطابق یوکرینی ایوان صدارت نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر زیلنسکی فی الوقت متحدہ عرب امارات میں ہیں اور وہ بدھ کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ یاد رہے کہ صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اتوار کو وہ سعودی عرب اور ترکی کا بھی دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ صدر زیلنسکی اپنی اہلیہ کے ساتھ طے شدہ سرکاری دورے کے تحت سعودی عرب جائیں گے۔ صدر زیلنسکی نے گزشتہ ہفتے اس سفر کا اعلان کیا تھا لیکن کوئی تاریخ مقرر نہیں کی تھی۔ مزید پڑھیے: یوکرین جنگ بندی پر...
    متحدہ علما بورڈ کا کے پی حکومت کی افغانستان سے مذاکرات کی تجویز سے اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )متحدہ علما بورڈ کے پی نے خیبرپختونخوا حکومت کی امارت اسلامی افغانستان سے مذاکرات کی تجویز سے اتفاق کرلیا۔متحدہ علما بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی رائے میں واضح کیا گیا کہ علما کرام نے پہلے بھی شرعی تعلیمات کی روشنی میں امن وامان کے قیام کے لیے بہترین کردارادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، یہ ملک اور صوبہ ہم سب کا ہے، ہرشعبہ اور مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔ متحدہ علما بورڈ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ امن و...
    خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ براعظم یورپ مذاکرات سے باہر ہو چکا ہے، یہ الگ الگ ملاقاتیں ایک ہنگامہ خیز ہفتے کے بعد ہوئی ہیں، جس میں واشنگٹن نے یوکرین کی جنگ کے بارے میں اپنے نقطہ نظر میں زبردست تبدیلی کا اشارہ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنگ کے شکار یوکرین کی حکومت کے معتبر ذرائع نے عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ کیف کو امریکا اور روس کے درمیان یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ امریکا کے خصوصی ایلچی برائے یوکرین کیتھ کیلوگ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ کیف پیر کو سعودی عرب میں ہونے والے مذاکرات میں شامل ہوگا، لیکن ذرائع کا کہنا ہے...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا ہے کہ سعودی تیل کمپنی آرامکو کا ڈاؤن اسٹریم انڈسٹری میں آنا بہت مثبت پیشرفت ہے، سعودی تیل کمپنی آرامکو کی سرمایہ کاری کیلئے حکومتی سطح پر مذاکرات جاری ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو میکرو اکنامک استحکام حاصل ہوچکا، ایسے میں سعودی وژن 2030ء سے سیکھنے کیلئے بہت کچھ ہے، سعودی عرب وژن 2030ء کے اہداف کے حصول میں کافی آگے نکل چکا ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ حکومتی سطح پر کئی معاہدے زیر غور ہیں، سعودی عرب سے معاہدوں کا اعلان سال کے آخر تک متوقع ہے، پاکستان اپنے سعودی شراکت داروں سے...
    یوکرین کیخلاف روس کی تقریباً 3 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے روسی حکام کے ساتھ متوقع بات چیت سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پیر کو سعودی عرب پہنچے ہیں۔ یہ بات چیت اس وقت ہونے جارہی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے فون پر گفتگو کے بعد اعلیٰ حکام کو جنگ پر بات چیت شروع کرنے کا حکم دیا، جسے انہوں نے اپنی صدارتی مہم کے دوران بار بار ختم کرنے کا عہد کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: یوکرین جنگ بندی پر امریکی اور روسی حکام سعودی عرب میں ملاقات کریں گے غزہ کی پٹی کے مستقبل کے بارے میں واشنگٹن کے ساتھ بات چیت میں بھی شامل...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کا اہم موقع گنوادیا۔  اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا۔  ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاک فوج کی قربانیوں کو تسلیم  کرتے ہیں، لیکن فوج اور عوام میں خلیج نہیں ہونی چاہیے۔ بیرسٹر گوہر نے شعیب شاہین اور  فواد چوہدری کے درمیان تنازع پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے شعیب شاہین پر فواد چودھری کے حملے...
    ریاض: سعودی عرب میں امریکی اور روسی حکام  کے درمیان یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات ہونے جا رہے ہیں، تاہم یوکرین کو ان مذاکرات میں شامل نہیں کیا گیا۔   یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی  نے جرمنی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کے بعد بیان دیا کہ یوکرین کو مذاکرات میں مدعو نہیں کیا گیا اور وہ روس سے کسی بھی بات چیت سے پہلے اپنے اسٹریٹیجک اتحادیوں سے مشورہ کریں گے۔      امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور وائٹ ہاؤس کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف سعودی عرب جائیں گے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ روسی وفد میں کون شامل ہوگا۔   سابق امریکی صدر ڈونلڈ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2025ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عاطف اکرام شیخ نےایف بی آر میں اصلاحات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے نیشنل ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کے فیصلے کو سراہتے ہیں، بزنس کمیونٹی کا طویل عرصے سے ایف بی آر سے فیصلوں کے اختیار کی علیحدگی کا مطالبہ تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آرسے ٹیکس پالیسی اور ٹیکس وصولی کو الگ کرنا ملکی مفاد میں ہے،وفاقی حکومت کے نیشنل ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کے فیصلے کو سراہتے ہیں ۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ٹیکس...
      ابتدائی بات چیت کے لیے بارڈر ایریا کے قبائلی زعما اور حکومتی آفیشل پر مشتمل وفد جائے گا دوسرا وفد کئی اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہوگا، بیرسٹر سیف رابطہ کاری کیلئے فوکل پرسن نامزد افغانستان سے بات چیت کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کے 2 وفد جائیں گے ، صوبائی حکومت نے دورے کے ٹی اور آرز بھی تیار کرلیے جب کہ بیرسٹر سیف کو رابطہ کاری کیلئے فوکل پرسن نامزد کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق افغانستان سے بات چیت کے لیے بیرسٹر سیف کی سربراہی میں دو وفد افغانستان جائیں گے ۔خیبر پختونخوا حکومت نے افغانستان کے دورے کے لیے ٹی او آرز تیار کر لیے ہیں، وفد بھیجنے کا مقصد کراس بارڈر ٹرائبل ڈپلومیسی مضبوط کرنا ہے ۔ذرائع کا...
    غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس کے ساتھ معاہدہ اسرائیل پر منحصر ہے تاہم یہ کارروائی مجھ سے مشاورت کے بعد کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے حماس کے ساتھ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کے بارے میں گفتگو میں کہا ہے کہ میں نے نیتن یاہو سے کہا، تم جو چاہو کرو۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں اعلان کیا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی ملک میں بحران کے حل کے لیے روس امریکہ مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ یوکرین امن معاہدے پر مشاورت کا حوالہ دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات...
    پشاور (بیورو رپورٹ + آئی این پی) خیبر پی کے حکومت نے اپنے دو وفود کو افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ٹی او آرز تیار کر لئے گئے ہیں۔ مشیر اطلاعات خیبر پی کے بیرسٹر محمد علی سیف نے افغان عبوری حکومت سے بات چیت کے لیے وفد افغانستان بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے دورے کے لیے ٹی او آرز تیار کر لیے گئے ہیں۔ ٹی او آرز کے مطابق افغان طالبان سے بات چیت کیلئے دو وفد افغانستان جائیں گے۔ پہلا وفد مذاکرات کے لیے ماحول سازگار بنائے گا اور سفارتی امور نمٹائے گا جبکہ دوسرا وفد کئی سٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہوگا۔ مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف کو...
    واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ایلچی جنرل کیتھ کیلاگ نے تصدیق کی ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات سے یورپ کو خارج کر دیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان امریکی ایلچی نے جرمنی کے شہر میونخ میں ایک عالمی سیکورٹی کانفرنس کے دوران کیا۔امریکی ایلچی نے کہا کہ مذاکرات میں روس سے علاقائی سودوں اور پٹروکیمیائی آمدنی پر بھی بات چیت کی جا سکتی ہے۔ جنرل کیتھ کیلاگ نے یہ بھی کہا کہ مغربی طاقتوں کو روس کے خلاف مؤثر پابندیاں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ یہ بات اْس وقت سامنے آئی ہے جب امریکا نے یورپی ممالک کو ایک سوالنامہ بھیجا، جس میں...
    پشاور: خیبر پختونخوا ( کے پی کے )  حکومت نے افغانستان سے مذاکرات کے لیے دو وفود بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے ٹی او آرز (شرائط و ضوابط) تیار کر لیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان عبوری حکومت سے بات چیت کے لیے وفد بھیجنے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ پہلا وفد مذاکرات کے لیے ماحول سازگار بنانے اور سفارتی امور نمٹانے پر توجہ دے گا، دوسرا وفد مختلف اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہوگا اور وسیع تر مذاکرات کرے گا، بیرسٹر محمد سیف کو فوکل پرسن نامزد کیا ہے جو اس عمل کی نگرانی...
    کانفرنس کے اعلامیہ میں معاشرے کی ترقی میں علما و ذاکرین کے کردار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا سرمایہ ہیں ان کی الہیٰ خطوط پر تربیت علما و ذاکرین کی ذمہ داری ہے، ملک و قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتے جب تک رہنما امت کی اصلاح کے لئے اپنا کردار ادا نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے تحت سلور جوبلی سال کی مناسبت سے علما و ذاکرین کانفرنس سے علما کرام خطباء و ذاکرین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منبر اور محراب معاشرے اور نئی نسل کی مثبت سمت میں رہنمائی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ شیخ رحمت علی ہال محفل شاہ...
    افغانستان سے بات چیت کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کے 2 وفد جائیں گے، صوبائی حکومت نے دورے کے ٹی اور آرز بھی تیار کرلیے جب کہ بیرسٹر سیف کو رابطہ کاری کیلئے فوکل پرسن نامزد کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان سے بات چیت کے لیے بیرسٹر سیف کی سربراہی میں دو وفد افغانستان جائیں گے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے افغانستان کے دورے کے لیے ٹی او آرز تیار کر لیے ہیں، وفد بھیجنے کا مقصد کراس بارڈر ٹرائبل ڈپلومیسی مضبوط کرنا ہے۔ مذاکرات کے تمام انتظامات بیرسٹر سیف دیکھیں گے، ان کی سربراہی میں ابتدائی بات چیت کے لیے بارڈر ایریا کے چند قبائلی زعما اور ایک ذمہ دار حکومتی آفیشل پر مشتمل وفد جائے گا۔ پہلا...
    تحریک انصاف نے رمضان کے بعد بڑی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )تحریک انصاف نے رمضان کے بعد بڑی تحریک چلانے کا اعلان کردیا، بانی نے اسد قیصر اورعمر ایوب کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کی ہدایت کردی ۔ تفصیلات کے مطابق مذاکرات کی بساط لپیٹ دی گئی مگر چنگاریاں اب تک نکل رہی ہیں ۔ خط ڈپلومیسی میں مایوسی کے بعد پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے مذاکرات میں عدم دلچسپی کا ذمہ دار حکومت کو ٹہرادیا۔پی ٹی آئی رہنما خط کے معاملے پر صفائیاں دیتے نہیں تھک رہے۔ سلمان اکرم راجا نے بیک ڈور رابطوں کی بھی تردید کردی۔ خط و کتابت...
    امریکی ایلچی جنرل کیتھ کیللاگ نے تصدیق کی ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات سے یورپ کو خارج کر دیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان امریکی ایلچی نے جرمنی کے شہر میونخ میں ایک عالمی سیکیورٹی کانفرنس کے دوران کیا۔ امریکی ایلچی نے مزید کہا کہ مذاکرات میں روس سے علاقائی سودوں اور پٹروکیمیائی آمدنی پر بھی بات چیت کی جا سکتی ہے۔ جنرل کیتھ کیلاگ نے یہ بھی کہا کہ مغربی طاقتوں کو روس کے خلاف مؤثر پابندیاں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ یہ بات اُس وقت سامنے آئی ہے جب امریکا نے یورپی ممالک کو ایک سوالنامہ بھیجا، جس میں پوچھا گیا تھا کہ وہ یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانتوں...
    کراس بارڈر ڈپلومیسی ،خیبرپختونخواحکومت کے2 وفود افغانستان جائیں گے،ٹی او آرز تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد /پشاور (آئی پی ایس )کراس بارڈر ڈپلومیسی ،خیبرپختونخواحکومت کے2 وفود افغانستان جائیں گے، پہلا وفد مذاکرات کیلئے ماحول سازگار بنائیگا، ابتدائی بات چیت میں بارڈر ایریا کے قبائلی زعما شامل ہوں گے، دوسرا وفد کئی اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہوگا،بیرسٹرمحمد علی سیف رابطہ کاری کے لئے فوکل پرسن مقرر ، وفد بھیجنے کا مقصد کراس بارڈر ٹرائبل ڈپلومیسی مضبوط کرنا ہے، خیبرپختونخوا حکومت کے وفد کے دورہ افغانستان کے لئے ٹی او آرز تیارکرلیے گئے، خیبر پختونخوا حکومت مذاکرات کیلئے وفاقی حکومت کے ساتھ رابطے میں رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 فروری 2025ء) ماسکو سے اتوار 16 فروری کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق روسی وزیر خزانہ آنٹون سیلوآنوف کا سعودی مملکت کا یہ دورہ اس لیے بہت اہم ہے کہ اس کے ذریعے بالواسطہ طور پر سعودی عرب ہی میں یوکرینی جنگ سے متعلق امریکہ اور روس کے مابین آئندہ ہفتے شروع ہونے والی مکالمت کے لیے راہ ہموار کی جائے گی۔ روسی وزیر خزانہ بظاہر اس لیے بھی سعودی عرب میں ہیں کہ وہاں وہ دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں والے ممالک کی العلا کانفرنس میں شرکت کر سکیں۔ اس کانفرنس کا اہتمام سعودی وزارت خزانہ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ یوکرینی جنگ...
    یوکرین میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات جلد سعودی عرب میں متوقع ہیں۔ جہاں امریکی انتظامیہ کے سینئر حکام روسی اور یوکرینی حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے روس اور امریکا کے مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔ صدر پیوٹن اور ٹرمپ ریاض میں ملاقات کریں گے۔ اہم ملاقات سے پہلے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ نے 3 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر، وزیر خارجہ اور نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ، کمیٹی میں شامل ہیں۔ روس سے بھی اعلیٰ سطح وفد کی شرکت متوقع ہے، مذاکرات میں سعودی عرب ثالث کا کردار ادا کرے گا۔ مزید پڑھیں: یوکرین جنگ کے خاتمے پرپیوٹن...
    خیبر پختونخوا حکومت نے  افغانستان کے دورے کے لیے ٹی او آرز تیار کرلیے۔ ذرائع کے مطابق ٹی او آرز کے مطابق بیرسٹر ڈاکٹر سیف کو رابطہ کاری کے لئے فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے، افغانستان سے بات چیت کے لئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی سربراہی میں 2 وفد افغانستان جائیں گے اور مذاکرات کے تمام انتظامات بیرسٹر ڈاکٹر سیف دیکھیں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی سربراہی میں ابتدائی بات چیت کے لئے  بارڈر ایریا کے چند قبائلی زعماء اور ایک ذمہ دار حکومتی آفیشل پر مشتمل وفد جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: افغان قبائل سے مذاکرات: خیبرپختونخوا حکومت کا وفد افغانستان بھیجنے کا اعلان پہلا وفد افغانستان میں مذاکرات کے لئے ماحول سازگار...
    کے پی حکومت کے 2 وفد افغانستان جائیں گے، دورے کے ٹی او آرز تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے افغانستان کے دورےکے لیے ٹی اوآرز تیارکر لیے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے افغان عبوری حکومت سے بات چیت کے لیے وفد افغانستان بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے دورے کے لیے ٹی او آرز تیار کر لیے گئے ہیں۔ٹی او آرز کے مطابق افغان طالبان سے بات چیت کےلیےدو وفد افغانستان جائیں گے، پہلاوفد مذاکرات کے لیے ماحول سازگاربنائے گا اور سفارتی امور نمٹائےگا جبکہ دوسرا وفد کئی اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہوگا۔مشیراطلاعات کے پی بیرسٹرسیف کو رابطہ کاری کیلئے فوکل پرسن نامزد کیا گیا...
    پشاور(صباح نیوز)پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علما بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین شریک ہوئے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان میں پائیدار امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے، اور اس حوالے سے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر جلد مذاکرات کیے جانے چاہییں۔مشاورتی اجلاس میں شرکا نے اتفاق کیا کہ اجلاس ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر کام کریں گی، جبکہ قومی مفاد کے تحت قیام امن کو اولین ترجیح دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔شرکا نے...
    براک اوباما دور سے عائد روسی سفارتکاروں پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر آمادگی، یوکرین اور مشرق وسطیٰ کے ایشوز پر تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ روس اور امریکا کے وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، سرگئی لاوروف اور مارکو روبیو نے دوطرفہ بات چیت شروع کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ ٹرمپ، پیوٹن سربراہ ملاقات کی تیاری کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان موجود مشکلات دور کرنے کے لیے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔ براک اوباما دور سے عائد روسی سفارتکاروں پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر آمادگی، یوکرین اور مشرق وسطیٰ کے ایشوز پر تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ واضح...
    اسلام آباد:پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایک اور قرض پروگرام لینے کی تیاری کر لی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں  تبایا گیا ہے کہ حکومت ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے نئے قرضے کے لیے رواں ماہ عالمی مالیاتی ادارے سے مذاکرات کرے گی، جو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کے ازالے کے لیے حاصل کیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے 2وفود پاکستان کا دورہ کریں گے، جہاں مجموعی طور پر ڈھائی ارب ڈالر کے قرضوں پر مذاکرات ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں 24 فروری سے آنے والا وفد پاکستان کے ساتھ ڈیڑھ ارب...
    فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر قیادت سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان سے حکومتی سطح پر مذاکرات جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر کام کریں گی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبےمیں حالات خراب کرنے میں بیرونی سازشوں کا عمل دخل ہے، کے پی کا امن افغانستان کی صورتحال سے جڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے جرگہ تشکیل دیا جائے  گا۔ افغان طالبان...
    سٹی42:  وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی اور  آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریختر سکیل پر زلزلہ کی شدت 4.8 بتائی جا رہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات آ رہی ہیں کہ کشمیر، راولپنڈی اوراسلام آباد  زلزلے سے لرز گئے ،بھمبر،سماہنی،راولاکوٹ اور نواحی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کی ابتدائی اطلاعات آئی ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلہ کا مرکز زمین میں 67 کلومیٹر گہرائی میں دریافت ہوا ہے۔ چار سو کلو سونے کا لٹیرا وطن واپس پہنچ کر مزے کی زندگی گزار رہا ہے  زلزلے کے جھٹکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ آٹھ اکتوبر 2005 کو...
    اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ صدق دل سے مذاکرات کر رہے تھے، پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے بنی ہی نہیں، ان کے خمیر اور ڈی این اے میں منفی سیاست ہی رچی بسی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی سیاسی عدم استحکام نہیں ہے، پاکستان اپنے ٹریک، حکمت عملی اور منصوبے کے ساتھ طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سال بھر پہلے کا پاکستان آج بہت اچھا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی بات کریں تو...
    ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز وی لاگ Leader of Muslims' Firm Stance on US Negotiations & Middle East Crisis     رہبر مسلمین کا دوٹوک اعلان، امریکہ سے مذاکرات بے سود    انصار اللہ کا سخت ردعمل، اسرائیل کو سنگین نتائج کی وارننگ   عالمی فوجداری عدالت پر ٹرمپ کی پابندیاں، 79 ممالک کا شدید ردعمل   تاریخ: 15 فروری 2025 ہفتہ وار پروگرام اسلام ٹائمز وی لاگ...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں منعقد سیاسی و مذہبی اکابرین کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کے ساتھ بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیے جائیں اور اعلان کیا گیا کہ اس مقصد کے لیے ایک جرگہ تشکیل دیا جائے گا جو سرحدی علاقوں میں امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گا۔ پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر...
    اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد نئے قرض پر مذاکرات کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کرےگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.5 ڈالر کے نئے رعایتی قرض کے لیے مذاکرات ہوں گے۔ نیا قرض پروگرام موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کے تدارک کے لیے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم کی دبئی میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے حالیہ ملاقات میں بات چیت ہوئی تھی۔ آئی ایم ایف کا وفد نئے موسمیاتی تبدیلی قرض پروگرام پر مذاکرات کرے گا۔ پاکستانی معیشت کو 2 سال پہلے موسمیاتی تبدیلیوں سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا، آئی ایم ایف نئے قرض پروگرام میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان آئی ایم ایف کے 26ویں پروگرام کے لیے بات چیت کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے موسمیاتی لچک فنڈ پر مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے، اور اس حوالے سے 24 فروری کو آئی ایم ایف کا نیا وفد پاکستان پہنچے گا۔ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو موسمیاتی لچک فنڈ سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقم حاصل ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف کا یہ وفد پاکستان میں ایک ہفتہ قیام کرے گا۔ یہ پاکستان کے لیے آئی ایم...
    پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کے مشاورتی اجلاس میں صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بااثر سیاسی و مذہبی شخصیات پر مشتمل جرگہ تشکیل دینے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ شرکا نے مطالبہ کیا کہ ملک میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سدباب کیا جائے۔ وزیراعلی ہاؤس پشاور میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدرات وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کی۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق شرکا نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جرگہ تشکیل دیا جائے، جو بااثر...
    خیبرپختونخوا کی قیادت کا افغانستان سے فوری مذاکرات پر اتفاق،قومی سطح پر گرینڈ جرگہ بلایا جائے جو بااثر سیاسی و مذہبی شخصیات پر مشتمل ہو،مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختون خوا کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ پاکستان میں امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات کیے جائیں۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علما بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین شامل تھے۔ شرکا نے متفقہ فیصلہ کیا کہ پاکستان میں امن، افغانستان میں...
    پشاور: خیبرپختون خوا کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ پاکستان میں امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات کیے جائیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین شامل تھے۔ شرکا نے متفقہ فیصلہ کیا کہ پاکستان میں امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے،  دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات جلد شروع کیے جائیں، ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے...
    پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین شامل تھے۔ شرکا نے متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے، دہشتگردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات جلد شروع کیے جائیں۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سیاسی اور مذہبی جماعتیں ملکر کام کریں گی، قیام امن سب سے اہم ہے، قومی مفاد کی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پشاور میں...
    جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات: سلمان اکرم راجا و دیگر پولیس رپورٹ میں قصور وار قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز لاہور: 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے تین مقدمات میں سلمان اکرم راجا، ضمیر جھنڈو اور علی امتیاز وڑائچ سمیت دیگر کو پولیس رپورٹ میں قصور وار قرار دے دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے تین مقدمات میں سلمان اکرم راجا، ضمیر جھنڈو اور علی امتیاز وڑائچ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر سلمان اکرم راجا سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ دوران سماعت پولیس نے تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے کی رپورٹ پیش...
    پاکستان انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) سے نیا پروگرام لینے کے لیے تیار ہوگیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان سے موسمیاتی لچک فنڈ کے تحت 26ویں پروگرام کیلئے مذاکرات کرے گا۔ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا نیا وفد 24 فروری کو پاکستان پہنچے گا۔ پاکستان کو مذاکرات میں کامیابی پر موسمیاتی لچک فنڈ سے ایک ارب ڈالر سے زائد حاصل ہوگا۔ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں ایک ہفتہ قیام کرے گا۔ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا یہ پہلا موسمیاتی پروگرام ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل بنگلا دیش بھی اس فنڈ سے مستفید ہو چکا ہے۔ پاکستان کے جاری ای ایف ایف پروگرام کے لیے آئی ایم...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے شیر افضل مروت کے الزامات کا جواب دے دیا ہے۔ شیر افضل مروت نے پارٹی سے نکالے جانے کا ذمہ دار پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کو ٹھہرایا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی لڑائی نہیں، عمران خان کی قیادت میں سب متحد ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اختلافات کی خبریں محض میڈیا کی پیدا کردہ ہیں، جو معمولی باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیک ڈور رابطوں کے بارے میں مجھے...
    برازیل: فیکٹری میں آتش زدگی کے بعد ملازمین کو ہنگامی طور پر کھڑکیوں سے نکالا جارہا ہے برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ملبوسات تیار کرنے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے،جن میں سے8کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کے وقت فیکٹری میں 20 سے زیادہ لوگ موجود تھے،جنہیں فائر فائٹرز نے برقت کارروائی کرتے ہوئے نکال لیا۔
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر اور ایگزیکٹو نائب صدر مسٹر مختار ڈیوپ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے آئی ایف سی کی طرف سے ملک کی پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ متعدد منصوبوں کے معاہدات پر دستخط کی تعریف کی اور یہ کہا کہ پاکستان میں نجی شعبہ بہت متحرک ہے۔ انہوں نے وفد کو پاکستان کی میکرو اکنامک استحکام کے بارے میں بتایا اور یہ کہا کہ ان کی حال ہی میں ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ دبئی میں ملاقات ہوئی جس میں اس معاشی استحکام کا ذکر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی  ایم  ڈی  نے پاکستان کی...
    فوٹو: اسکرین گریپ کراچی کے شارع فیصل تھانے کے باہر ماڈل تھانے کی تقریب کے موقع پر بدمزگی دیکھنے میں آئی، سادہ لباس اہلکار نے باوردی اہلکار کو تھپڑ مار دیا۔تھانے کے دروازے پر تعینات پولیس اہلکار سادہ لباس اہلکارسے الجھ پڑے، دروازے پر تعینات باوردی پولیس اہلکار کو سادہ لباس اہلکار نے تھپڑ مارا۔متاثرہ پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ میری ناک توڑ دی گئی منہ پر مکے مارے گئے، میں تھانہ گلستان جوہر میں تعینات ہوں، شکایت کروں گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اعلیٰ افسران کی مداخلت کے بعد معاملے کی انکوائری ایس پی جمشید کو سونپ دی گئی۔
    اسلام آباد (خبر نگار+نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے دو صوبے انتظامی لحاظ سے پاکستان سے کٹ چکے ہیں جہاں حکومتی رٹ نہیں، مگر اسلام آباد کے سیاسی دھندوں سے ہم فارغ ہوں گے تو ملک کیلئے سوچیں گے۔ پی ایف یو جے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آمروں نے ڈکٹیٹروں نے ہمیشہ سب سے سے پہلے میڈیا کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی، ہم نے ہمیشہ یہ کہا کہ حکومت صحافیوں کیلئے ضابطہ اخلاق نہ بنائے صحافی خود بنائیں، یقین ہے صحافی خود اپنے لئے ضابطہ اخلاق بنائیں تو یہ سب سے بہتر ہوگا۔ ہر ڈکٹیٹر نے آئین، جمہوریت، پارلیمنٹ پر شب...
    لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب حکومت  کے ساتھ  مذاکرات کامیاب ہونے پر نابینا افراد نے لاہور پریس کلب کے سامنے چار دن سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔ لاہور پریس کلب کے سامنے چار دن سے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دینے والے نابینا افراد اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے  جس کے بعد نابینا افراد نے عید الفطر تک  احتجاج موخرکردیا ہے۔ لاہور پریس کلب میں ہونے والے مذاکرات میں ڈی جی سوشل ویلفیئر، بلائنڈ ایسوسی ایشن کے صدر نبیل ستی، جنرل سیکرٹری فیاض، لاہور پر یس کلب کے صدر ارشد انصاری، اور دیگر موجود تھے۔ نابینا افراد نے حکومتی ٹیم کے سامنے اپنے پانچ بنیادی مطالبات رکھے جس میں ملازمتوں...
    ایلون مسک دبئی میں ہونے والی کانفرنس سے آن لائن خطاب کررہے ہیں ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) اماراتی حکومت نے ایلون مسک کی بورنگ کمپنی کے اشتراک سے دبئی لوپ نامی منصوبہ تیار کرنے کا اعلان ۔ یہ منصوبہ نقل و حمل کا ایک زیر زمین نظام ہے جو شہر کے سب سے گنجان آباد علاقوں کو جوڑنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اماراتی وزیر برائے مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل اکانومی اور ریموٹ ورک ایپلی کیشنز اور ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے وائس چیئر عمر سلطان العلامہ نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ ( ڈبلیو جی ایس) میں ایلون مسک کے ساتھ مکمل سیشن کے دوران منصوبے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ دبئی کے سب سے گنجان آباد علاقوں کا احاطہ...
    کراچی ( کامرس رپورٹر) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان بھر کے چیمبرز، ایسوسی ایشنز اور ٹریڈ باڈیز کے ساتھ وسیع البنیاد مشاورتی عمل کے بعد ایف پی سی سی آئی نے اصولی طور پر حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ جس میں سال 2025 میں ٹریڈ باڈیز کے انتخابات کے انعقاد کا کہا گیا ہے۔لیکن 2024 میں ہونے والے ٹریڈ باڈیز کے منتخب عہدیداروں کا مینڈیٹ 2 سال کے لیے ہے؛ یعنی کہ اکتوبر 2024 سے ستمبر 2026 تک کے لیے ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے نوٹ کیا کہ اگر اس فیصلے پر عمل درآمد ہوتا ہے اور سال...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ وہ عمران خان سے ملاقات میں شیرافضل مروت سے متعلق اپنی رائے دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل بلا لیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ کے حکام نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دونوں رہنمائوں کو ملاقات کے لیے بلائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سندھ کی پارٹی قیادت کی تبدیلی کی ہدایات دی ہیں اور کنول شوذب اور عالیہ حمزہ کو سیاسی کمیٹی میں شامل کرنے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ میں بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا، شیر افضل مروت سے متعلق اپنی رائے دوں گا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برے وقت میں میرا ساتھ دینے پر میں شیر افضل مروت کا احسان مند ہوں۔ جنید اکبر کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت نے برے وقت میں میرے لیے سب سے مضبوط آواز اٹھائی۔ عمران خان نے علی امین اور جنید اکبر کو اڈیالہ جیل بلا لیابانئ پی ٹی آئی عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور اور...
    بانئ پی ٹی آئی عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور اور جنید اکبر کو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل بلا لیا۔وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ کے حکام نے بانئ پی ٹی آئی کی جانب سے بلائے جانے کی تصدیق کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے سندھ کی پارٹی قیادت کی تبدیلی کی ہدایات دی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ابھی تک کوئی نہیں پہنچابانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آج اڈیالہ جیل میں ابھی تک کوئی رہنما نہیں پہنچا۔ کراچی میں عالمگیر خان کو پارٹی ذمے داری سونپے جانے کا امکان ہے۔بانئ پی ٹی آئی نے کنول شوذب اور عالیہ حمزہ کو سیاسی کمیٹی میں شامل...