City 42:
2025-02-19@06:47:37 GMT

اسلام آباد اور کشمیر میں خوفناک زلزلہ کی ابتدائی اطلاعات 

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

سٹی42:  وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی اور  آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریختر سکیل پر زلزلہ کی شدت 4.8 بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات آ رہی ہیں کہ کشمیر، راولپنڈی اوراسلام آباد  زلزلے سے لرز گئے ،بھمبر،سماہنی،راولاکوٹ اور نواحی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کی ابتدائی اطلاعات آئی ہیں۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلہ کا مرکز زمین میں 67 کلومیٹر گہرائی میں دریافت ہوا ہے۔

چار سو کلو سونے کا لٹیرا وطن واپس پہنچ کر مزے کی زندگی گزار رہا ہے

 زلزلے کے جھٹکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

آٹھ اکتوبر 2005 کو کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی میں صبح ساڑھے آٹھ بجے قیامت خیز زلزلہ آیا تھا جس کے سبب بہت بڑے پیمانہ پر تباہی ہوئی تھی اور ہزاروں افراد زلزلہ سے گرنے والی عمارتوں کے ملبہ مین  دب کر جاں بحق ہو گئے تھے۔ تب سے کشمیر کے علاقہ میں آنے والے ہر زلزلہ کو سیسمک حرکات کے ماہرین خصوصی توجہ سے دیکھتے ہیں۔ 

محسن  نقوی کی تھانہ شکئی پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بلوچستان: قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

علامتی فوٹو

بلوچستان کے علاقے قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز قلات کے جنوب مغرب میں 40 کلومیٹر دور تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے کئی اضلاع میں زلزلہ، شدت 3.3 ریکارڈ
  • پختونخوا اور بلوچستان میں شدید زلزلہ؛ شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے
  • خیبر پختونخوا میں 5.1 شدت کا زلزلہ، سوات اور پشاور میں خوف پھیل گیا
  • سبی میں‌زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں‌خوف وہراس، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے
  • زلزلے کے شدید جھٹکے
  • قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • بلوچستان: قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • قلات اور اس کے اطراف میں زلزلہ، علاقے میں خوف کی لہر
  • نئی دہلی میں صبح سویرے 4.0 شدت کا زلزلہ
  • نئی دہلی: صبح سویرے 4.0 شدت کا زلزلہ ، لوگوں کی چیخیں نکل گئیں