پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ علماء بورڈ خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت کی امارت اسلامی افغانستان سے مذاکرات کی تجویز سے اتفاق کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ علما بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی رائے میں واضح کیا گیا ہے کہ علما کرام نے پہلے بھی شرعی تعلیمات کی روشنی میں امن وامان کے قیام کیلیے بہترین کردارادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، یہ ملک اور صوبہ ہم سب کا ہے، ہر شعبہ اور مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ متحدہ علما بورڈ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ امن و امان اور مذاکرات کے بغیر خوشحال معاشرتی زندگی ممکن نہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،صاحبزادہ ابوالخیر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنمامولانا کاشف علی کی دہشت گردی کے واقعہ میں شہادت پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،امن و امان کی صورتحال روزبروز تشویشناک ہوتی جارہی ہے، علماء کرام کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں قیام امن کے معاملات میں بے بس دیکھائی دیتی ہیں جس کی وجہ سے دہشت گرد بزدلانہ کاروائیاں کر کے دندناتے پھررہے ہیں ،انہوں نے حکومت پاکستان وزیر اعظم،وزیر اعلیٰ اور سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ واقعہ کا فوری نوٹس لیں اور مولانا کاشف علی کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ رمضان توقیر کا دورہ اورکزئی
  • متحدہ عرب امارات کی جانب سے ویزا پابندیاں نرم کی گئی ہیں.وزارت اوورسیزپاکستانی
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر، افغانستان سے دہشت گردی ختم کرنے کیلئے اقوام متحدہ تعاون کرے: اسحاق ڈار
  • خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت کا افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا فیصلہ
  • سرحد پار سے دہشتگردی، پاکستان کی افغانستان میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل
  • آرمی چیف کے قرآن سے متعلق علم و فہم پر پختونخوا کے علما کی تعریف
  • جنگ نہیں مذاکرات، ملک میں کوئی سویلین اتھارٹی موجود نہیں، مولانافضل الرحمان
  • دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،صاحبزادہ ابوالخیر
  • میرپورخاص، ڈاکٹرشاہنواز کیس میں پیش کیے گئے چالان مسترد