سعودی عرب میں امریکا اور روس کے درمیان اہم مذاکرات شروع
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق، سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایات پر، مملکت سعودی عرب آج بروز منگل، 18 فروری 2025 کو دار الحکومت ریاض میں روس اور امریکا کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے۔
یہ مذاکرات بین الاقوامی امن و استحکام کو فروغ دینے کی مملکت کی کاوشوں کا حصہ ہیں، جن کے ذریعے سعودی عرب عالمی سفارت کاری میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں مختلف علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے، جن میں سیکیورٹی، اقتصادی تعاون اور جیوپولیٹیکل چیلنجز شامل ہو سکتے ہیں۔
مبصرین کے مطابق سعودی عرب کا یہ اقدام اس کے عالمی سفارتی اثر و رسوخ اور مصالحتی کردار کو مزید تقویت دے گا۔ اس سے قبل بھی مملکت مشرق وسطیٰ اور عالمی سطح پر کشیدگی کم کرنے کے لیے مختلف فریقوں کے درمیان ثالثی کر چکا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے اس اہم پیش رفت کو مملکت کی مستقل پالیسی کا تسلسل قرار دیا، جس کے تحت عالمی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تعمیری مکالمے اور سفارتی کوششوں کو فروغ دیا جاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا روس روس امریکا مذاکرات ریاض سعودی عرب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا روس امریکا مذاکرات ریاض
پڑھیں:
ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور عمان میں ہوگا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور عمان میں ہوگا۔
اس سے پہلے دونوں ملکوں میں 12 اپریل کو عمان میں جوہری مذاکرات کا آغاز ہو ا تھا، فریقین نے بات چیت کو مثبت اور تعمیری قرار دیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا مسئلہ حل کردیں گے، ایران معاہدہ چاہتا ہے لیکن یہ کام کیسے کرنا ہے اسے یہ نہیں معلوم۔
انہوں نے کہا کہ ایران خواب دیکھنا چھوڑ دے وہ کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔
Post Views: 3