لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب حکومت  کے ساتھ  مذاکرات کامیاب ہونے پر نابینا افراد نے لاہور پریس کلب کے سامنے چار دن سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔ لاہور پریس کلب کے سامنے چار دن سے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دینے والے نابینا افراد اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے  جس کے بعد نابینا افراد نے عید الفطر تک  احتجاج موخرکردیا ہے۔ لاہور پریس کلب میں ہونے والے مذاکرات میں ڈی جی سوشل ویلفیئر، بلائنڈ ایسوسی ایشن کے صدر نبیل ستی، جنرل سیکرٹری فیاض، لاہور پر یس کلب کے صدر ارشد انصاری، اور دیگر موجود تھے۔ نابینا افراد نے حکومتی ٹیم کے سامنے اپنے پانچ بنیادی مطالبات رکھے جس میں ملازمتوں سے نکالے گئے ملازمین کی بحالی اور تنخواہوں کی ادائیگی وغیرہ مطالبات شامل تھے۔ ڈی جی سوشل ویلفیئر نے پنجاب حکومت کی جانب سے نابینا افراد کے مطالبات کے حل کے لیے قائم اعلی اختیاراتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن دکھایا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: لاہور پریس کلب نابینا افراد کے سامنے کلب کے

پڑھیں:

پشاور: گاڑی پر فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کرنے کی واردات کی ویڈیو سامنے آگئی

پشاور میں  فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی۔

گزشتہ روز تاک میں بیٹھے 4 مسلح افراد نے شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد جانے والے شہریوں کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔

فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوئے، واقعے میں ایک راہگیر بھی زندگی کی بازی ہار گیا تھا، مسلح افراد مقتولین کا شادی ہال سے نکلنے کا انتظار کرتے رہے۔ 

رپورٹ کے مطابق جائے وقوع پر ملزمان سر عام اسلحہ لہراتے رہے جب کہ واردات کا مقدمہ تھانا پھندو میں درج کرلیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ ایف آئی آر 5 ملزمان کے خلاف درج کی گئی، متن میں کہا گیا کہ مقتولین شادی سے واپس جا رہے تھے، واپسی پر جمیل چوک میں فائرنگ کا نشانہ بنے۔

ایف آئی آر کے مطابق  فائرنگ کا واقعہ گذشتہ شام پیش آیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • سندھ پنجاب سرحد پر متنازع کینالز کیخلاف جاری احتجاجی دھرنا ختم
  • گلگت، پشتنی باشندگان کا دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم
  • لاہور: گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین کا وزیراعلیٰ ہاؤس کا رخ، پولیس کا کریک ڈاؤن
  • مشترکہ مفادات کونسل نے ہمارے تین مطالبات مان لئے، علی امین گنڈاپور 
  • ترجمان سندھ حکومت نے سندھ کے وکلاء سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کردی
  • لاہور: صنم جاوید اور ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا
  • پشاور: گاڑی پر فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کرنے کی واردات کی ویڈیو سامنے آگئی
  • لاہور میں استحکام پاکستان اور یکجہتی افواجِ پاکستان کے عنوان سے پریس کانفرنس
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں ہائی اسپیڈ ٹرینیں دوڑیں گی؛ تفصیلات سامنے آ گئیں
  • صوبائی حکومت نے ایئر پنجاب پراجیکٹ اور بلٹ ٹرین چلانے کی منظوری دیدی